حجاب
محفلین
[align=right:d764581168]شکار پوری کڑاہی ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
چکن ایک کلو ۔
لہسن ادرک کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ۔
ٹماٹر آدھا کلو۔
ہری مرچ 3 یا 4 گارنشنگ کے لیئے۔
ہری پیاز 2 عدد ۔
کھویا 100 گرام۔
دہی 150 گرام۔
سرخ مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ ۔
کالی مرچ ثابت ایک چائے کا چمچ۔
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ۔
سونٹھ آدھا چائے کا چمچ۔
خشک دھنیا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ۔
گھی یا آئل آدھا پاؤ۔
نمک حسبِ ذائقہ ۔
ترکیب ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
چکن کو نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لیئے رکھ دیں ۔اس کے بعد کھویا اور دہی کو ایک برتن میں بلینڈ کرلیں۔ اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر براؤن کرلیں ۔پھر اس میں چکن ڈال دیں اور اس کے بعد ٹماٹر ، ہری پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ایک دفعہ چمچ ہلا کر اس میں زیرہ ،کالی مرچ ، سرخ مرچ ، سوکھا دھنیا ، سونٹھ اور نمک ڈال کر رکھ دیں ( نمک چکن میں لگایا گیا ہے پہلے تو جتنا ضروری ہو اتنا ڈالیں ) اب ایک دفعہ چمچ سے سب کو مکس کرکے ڈھکن کو دو منٹ کے لیئے ڈھک دیں ۔ دو منٹ بعد دہی اور کھویا بھی اس میں شامل کر دیں۔تھوڑی دیر تک مزید بھونیں اور اس کے بعد 5 منٹ کے لیئے دم پر لگا دیں ۔تیار ہونے پر ہری مرچ باریک کتر کر ڈال کر اُتار لیں۔لیجیئے چٹخارے دار شکار پوری کڑاہی تیار ہے چپاتی کے ساتھ کھائیں یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪[/align:d764581168]