شکرہے!!

عندلیب

محفلین
شکرہے!!
مجاز سخت بیمار تھے۔ ہسپتال میں دوستوں کا ایک گرو عیادت کے لئے پہنچا۔ ایک نے کہا "مجاز زندہ باد۔ اب تم ٹھیک ٹھاک نظر آتے ہو"۔ دوسرےنے کہا" تمہارے چہرے پر سرخی جھلک رہی ہے"۔ تیسرے نے کہا" خدا کا شکر ہے کہ آنکھوں میں پرانی چمک عود کر آئی ہے۔ اب تم بالکل صحت مند دکھائی دیتے ہو"۔ مجاز نے مسکرا کر ان کی طرف دیکھا اور کہا" مسرت ہے کہ میں تندرستی کی حالت میں مر رہا ہوں"۔
 
Top