شکریہ اردو محفل

سویدا

محفلین
مجھے کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے تقریبا بارہ سال ہوگئے

ان بارہ سالوں‌میں‌کمپیوٹر پر میری مصروفیت اور شوق کا محور صرف اور صرف ان پیج رہا

نیٹ استعمال کیا لیکن بہت کم اور وہ بھی خبروں یا برقی ڈاک کی حد تک

بارہ سالوں‌میں‌ان اردو اور ان پیج کے کوچے ہی کی آوارہ گردی کرتا رہا

فونٹ اور اس سے متعلقہ چیزوں‌کے جاننے کا بہت شوق تھا لیکن کوئی ایسا آدمی ملا بھی نہیں‌اور صحیح بات تو یہ ہے کہ

میں‌نے کوئی خاص جستجو بھی نہیں‌کی

اردو محفل پر میں‌آٹھ نومبر کو رجسٹر ہوا

لیکن سچی بات ہے کہ یہاں‌آکر بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کا موقع ملا

اور بقول حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے من علمنی حرفا فھو استاذی وانا غلامہ

جس کسی نے مجھے ایک حرف بھی سکھایا وہ میرا استاذ ہے اور میں‌اس کا غلام !

اردو محفل اور یہاں‌آنے والے ان تمام ارکان کا جنہوں‌نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی میری مدد کی ان سب کا میں‌تہہ

دل سے بہت زیادہ مشکور ہوں‌۔

میرے پاس شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں‌ہیں‌جن کے ذریعے شکریہ ادا کرسکوں‌

میں‌نے کافی عرصے سے نیٹ کا استعمال بھی چھوڑا ہوا تھا لیکن محفل پر آکر ایسا محسوس ہوا کہ آتش پھر سے جوان

ہوگئے ہیں‌، اورخلیل میاں‌کے فاختہ اڑانے کے دن بھی واپس آگئے ہیں‌

آٹھ نومبر سے بائیس نومبر تک بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور یقینا آگے بھی ملتا رہے گا بلکہ ایسا لگا کہ میں‌بہت پیچھے

رہ گیا تھا اور محفل اور اہلیان محفل کے سہارے میں‌نے کافی لمبے عرصے کا خلا بہت جلد پورا کرلیا

بلکہ جب میں‌محفل میں‌نیا نیا آیا تو کافی پریشان بھی تھا کہ یا اللہ کہاں‌جاوں‌کس چیز کو پڑھوں‌کس کو چھوڑوں‌ بلکہ میری

مثال اس بچے کی سی تھی جسے کھلونوں‌کی دکان پر لے جاکر کھڑا کردیا جائے اور وہ بچہ اپنے قیمتی کھلوںوں کی دنیا

دیکھ کر پریشان ہوجائے کہ کس کو لوں‌اور کسے چھوڑوں‌لیکن آہستہ آہستہ میں‌مانوس ہوتا گیا ۔

محفل اور اہلیان محفل کا ایک دفعہ پھر بہت بہت شکریہ

حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ من لم یشکر الناس لم یشکر اللہ جو لوگوں‌کا شکریہ ادا نہیں‌کرتا وہ اللہ کا بھی شکر

گذار نہیں‌بن سکتا

یہ میرے دلی جذبات تھے جن کا برملا اظہار کرنا بغیر کسی لاگ لپیٹ کا میں‌ضروری سمجھتا تھا ، اللہ اس محفل کو یہاں

کے اراکین کو ہمیشہ چمکتا دمکتا رکھے ، آمین
 

رابطہ

محفلین
یقیناً اردو محفل محبان اردو کے لیے انٹرنیٹ پر اردو کے حوالے سے ایک بہت بڑی نعمت سے کم نہیں۔
 

سویدا

محفلین
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آج کے مفاد پرستی کے دور میں‌اردو کی خدمت اور وہ بھی سب رضاکارانہ طور پر

اللہ ہم سب کو اس کی توفیق دے ، آمین
 

مغزل

محفلین
(منتظمین سے التماس ہے کہ اس لڑی کو تعارف کی لڑی میں شامل کردیں۔)
سویدا جی ، آپ سے انشا اللہ تفصیلی کلام رہے گا، محفل میں شمولیت پر صمیم ِ قلب سے مبارکباد
 

دوست

محفلین
بہت بہت شکریہ جناب آپ کے ان الفاظ کا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی صورت میں ہمیں ایک باصلاحیت رکن میسر آگیا ہے جس سے ہم بھی بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔
 

سویدا

محفلین
یہ میری خوش نصیبی ہے کہ آپ جیسے ماہر حضرات کے سامنے مجھے زانوئے تلمذ طے کرنے کا شرف حاصل ہوا

مجھے کچھ نہیں‌آتا چٹھا ان پڑھ جاھل انسان ہوں‌!
 

ابوشامل

محفلین
آپ کے جذبات محفل کے ان تمام اراکین کے جذبات ہیں، جو اپنی زبان میں دنیا بھر کی معلومات کے حصول کے خواہاں ہوتے ہیں۔ محفل نے کمپیوٹر پر اردو کے استعمال کو عام کرنے کے لیے جو عظیم کارنامے انجام دیے ہیں، وہ مستقبل کا مورخ سنہری حروف سے لکھے گا۔
اس کے علاوہ تکنیکی معاملات اور مفید علمی مباحث کے حوالے سے ہم نے محفل سے جتنا سیکھا ہے، وہ کہیں سے نہیں سیکھا۔
سلام محفل!
 

نعیم سعید

محفلین
فواد صاحب! ارے آپ تو میرے ہی بھائی نکلے، یعنی مجھے بھی یہاں آنے سے پہلے ان پیج اور اردو کمپوزنگ سے آگے کچھ نہیں آتا جاتا تھا، آج جو بھی نیا سیکھا ہے سب اسی ’’اردو محفل‘‘ کی مرہون منت ہے۔ محفل پر آکر میرا حال بھی تقریباً آپ ہی کے جیسا تھا، جن خوبصورت الفاظ میں اپنے دلی جذبات آپ نے بیان کیے ہیں، انہیں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی، انشا اللہ آپ سے بھی ہمیں سیکھنے کا خوب موقع ملے گا۔ واقعی ’’اردو محفل‘‘ کے ذریعے ’’اردو‘‘ کی ترقی کے لیے جو کام ہو رہے ہیں، شاید ہی کہیں اور یوں بلا معاوضہ بے لوث خدمت کرنے والے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ؎
ہماری اس ’’اردو محفل‘‘ کو یونہی سجائے رکھنا
سویدا جیسے بھائیوں کو یہاں کی راہ دکھائے رکھنا
ایک عجیب اتفاق: میں اردو فونٹس کی تلاش میں پہلی بار جب اردو محفل پر اتفاقاً آیا تھا، تو اسی دن ہی جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا پہلا ورژن رلیز ہوا تھا اور اس فونٹ کو دیکھ کر مجھے جو خوشی ہوئی تھی وہ لمحے مجھے آج بھی نہیں بھولتے۔
 

مدرس

محفلین
شکریہ اردو محفل کا واقعی شکریہ
میں‌بھی کسی سویدا سے کم نہیں ہوں‌
اردو محفل پر آکر خوش ہو نے کے معاملہ میں
لیکن ابتدائی دنوں‌میں ایک دن نبیل صا حب کے دھمکی آمیز انداز نے خا صی قلب پر گرانی کر دی تھی اور مجھے یوں‌محسوس ہو اتھا کہ کسی نئی محفل میں میری بے عزتی کی گئی ہے لیکن استا ذ کی ڈانٹ اور مربی کی تر بیت کے مراحل چونکہ میں‌پہلے بھی طے کر چکا ہوں‌اس لئے استاذ کی ڈانٹ سمجھ کر ناراضگی کا اظہار بھی گناہ سمجھا
اور ویسے طالب علم کو تو استاذکے معاملہ میں ہمیشہ’’ مردہ بدست زندہ ‘‘کی مثال بن کر رہنا چا ہیئے جیساکہ عر بی کا مقولہ ہے ’’الطالب فی ید الاستاذ کا لمیت فی ید الغسال ‘‘
(اس لئے میری گزارش تمام ارکان سے یہ ہیکہ وہ محفل کے اصول وضوابط کی پاسداری کریں تا کہ اس کی افادیت مزید بڑھ جائے یہ نہ ہو کہ کسی ایک کی وجہ سے بہت سوں کا نقصان ہو جائے )
لیکن ابتدائی گرانی بعد میں یوں‌دور ہو گئی کہ جب میں انتظا میہ سے کچھ سوال وجواب کئے تومجھے انتہائی مثبت خلاف تو قع جواب ملے اور یوں‌بھی’’ الانسان عبد الاحسان ‘‘ رو سے محسن کو ڈانٹ نے کا حق حا صل ہو تا ہے
بہرحال میں‌بے حد ممنون ہوں اور شکرگزار ہوں اردو مجلس کا جس نے کمپیوٹر کی دنیا میں‌ایک احساس کمتری میں‌مبتلا شخص کو حوصلہ دیا اور تر قی کی راہ دکھائی
میرےخیال میں‌ تمام ساتھی ہی مخلص اور بے لوث ہیں‌
اللہ ان سب کا اخلاص قبول فر مائے ہمیں‌زیادہ سے زیادہ اردو مجلس سے فا ئدہ اٹھا نے کی تو فیق عطا فر مائے اور منتظمین کی کاوشوںکو قبول فر مائے
آمین
وصلی اللہ علی النبی الکریم
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اردو محفل زندہ باد
پہلے تو میں سویدا صاحب اور دیگر اراکین کی اردو محفل سے محبت کو سراہتا ہوں۔
بھئی ہمارا بھی قصہ کچھ ایسا ہی ہے ۔ ہم بھی کبھی انٹر نیٹ بیکار ہی استعمال کرتے تھے ۔ لیکن جب سے اردو محفل ویب سائٹ پر آیا ہوں تو جیسے علم کے نئے راستے میرے لیے کھل گئے ہیں۔ محفل کی پہلی سب سے بڑی خاصیت مجھے یہ لگی کہ یہ سائٹ ہماری قومی زبان اردو پر مشتمل ہے ۔ اردو کے نام پر چند کے ویب سائٹ دیکھی تھیں مگر زیادہ تر رومن اردو میں تھیں ۔ اردو محفل میں پہلے دن جب میں آیا تو ڈیفالٹ تھیم دیکھ کر چونک گیا بعد میں جب علوی نستعلیق میں اس ویب سائٹ کو دیکھا تو میرے تو ہوش ہی اڑ گئے میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا تھا کہ یہ تو ان پیج والی اردو سٹائل ہے ۔ بس پھر کیا ہونا تھا جیسے جیسے دن گذرتے گئے میرے علم میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور مجھے اچھے دوست بھی ملتے گئے۔
جب میں اردو محفل پر آیا تو یہاں پر اردو فانٹ کی ایک لمبی لسٹ دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ اور سوچنے لگا کہ ابھی تک ان پیج میں ہی کیوں اردو لکھتاہوں۔ پھر فانٹ سازی کے اسباق بھی پڑھے جس سے کافی افاقہ ہوا ۔ اور میں نے سوچا کیوں نہ ایک فانٹ بنایا جائے ۔ بس ایک تجربہ کیا جس میں کامیاب ہو گیا ۔ اور سب سے پہلے خط قادری فانٹ بنایا اور اردو محفل پر شائع کیا ۔ اس کے بعد الحمد اللہ 12 سے زائد فانٹ بنا چکا ہوں ۔ ہر فانٹ بناتے وقت کوئی نہ کوئی ایسی بات ہوتی ہے جو میری سمجھ میں نہیں آتی ۔ پھر کیا اردو محفل اور یہاں کے اراکین مخلفانہ انداز سے بتاتے بھی ہیں اور تفصیلا سمجھاتے بھی ہیں۔ آخر میں اتنا ہی کہوں گا ۔
اردو محفل زندہ باد
مجھے دلی طور پر خوشی ہوتی ہے کہ میں اردو محفل کا حصہ ہوں اور بہت ہی پیارے دوست بھی مجھے اردو محفل کی وجہ سے ہی ملے ہیں۔ اللہ تعالی اردو محفل اور اس کی ٹیم کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
 

مدرس

محفلین
السلام علیکم جناب اشتیاق بھائی
واقعی آپ اردومحفل ’’تناوردرخت‘‘ کے ایک مفید پھل ہیں‌
لیکن کیا آپ اپنا نام ’’اشی ‘‘ سے تبدیل کرکے کچھ اور نہیں‌کر سکتے پتہ نہیں کیوں یہ نام عجیب اور مشکل سا لگتا ہے کوئی آسان نام رکھ لیں‌
برا مت مانئے گا
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اشی مختصر نام تھا ۔ مگر میں نے شمشاد بھائی سے کہہ کر اپنے نام سے ہی آئی ڈی بنوا لیا ۔ ویسے آپ کی رائے کیا ہے اس بارے میں پہلا نام صحیح تھا کہ موجودہ؟
 

مدرس

محفلین
آپ کی فراخدلی حیران کن ثا بت ہو ئی بہت بہت شکریہ
اشی کا کو ئی مطلب نہیں‌بنتا
اور اشتیاق علی بہت اچھا نا م ہے اور اگر اس کو ’’اشتیاقِ علی ‘‘ق کے نیچے زیر کے ساتھ پڑھیں تو اور بھی معنی ٰکے اندر خوبصورتی پیدا ہو گی
اشتیاق شوق سے ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اردو محفل کا واقعی شکریہ
میں‌بھی کسی سویدا سے کم نہیں ہوں‌
اردو محفل پر آکر خوش ہو نے کے معاملہ میں
لیکن ابتدائی دنوں‌میں ایک دن نبیل صا حب کے دھمکی آمیز انداز نے خا صی قلب پر گرانی کر دی تھی اور مجھے یوں‌محسوس ہو اتھا کہ کسی نئی محفل میں میری بے عزتی کی گئی ہے لیکن استا ذ کی ڈانٹ اور مربی کی تر بیت کے مراحل چونکہ میں‌پہلے بھی طے کر چکا ہوں‌اس لئے استاذ کی ڈانٹ سمجھ کر ناراضگی کا اظہار بھی گناہ سمجھا

برادرم مدرس، آپ غالبا نیا موضوع شامل کرنے سے ناواقفیت کی بنا پر کئی جگہ ایک ہی سوال اور ایک ربط پوسٹ کر رہے تھے جس کی وجہ سے کچھ غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ دراصل ہمیں سپیم پر کافی کنٹرول رکھنا پڑتا ہے، ورنہ نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہی کی جاتی ہے۔
 

مدرس

محفلین
برادرم مدرس، آپ غالبا نیا موضوع شامل کرنے سے ناواقفیت کی بنا پر کئی جگہ ایک ہی سوال اور ایک ربط پوسٹ کر رہے تھے جس کی وجہ سے کچھ غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ دراصل ہمیں سپیم پر کافی کنٹرول رکھنا پڑتا ہے، ورنہ نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہی کی جاتی ہے۔

نبیل بھائی
یہ آپ کی اعلیٰ ظرفی ہے ورنہ معذرت کرنے کی ضرورت نہیں یہ آپ کا فر ض منصبی ہے
 
Top