تعارف شکریہ اور اعتذار

السلام علیکم
اور وعلیکم خوش آمدید۔ میرا مطلب ہے بہت بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کا۔ پچھلے کئی دنوں سے یہ مسئلہ آرہا تھا اسلیے جواب نہ دینے پر معذرت۔ اس کے متعلق تفصیل میں نے اپنے بلاگ پر <a href=http://urduweblog.blogspot.com/2005/11/blog-post_15.html> آج کی پوسٹ </a> تفصیل سے لکھ دی ہے۔
افتخار راجہ صاحب دیکھیے اس میں میری کتنی غلطی ہے؟؟؟
شارق مستقیم صاحب۔ انشاء اللہ اگلی مرتبہ تعارف بھیجوں گا۔
والسلام۔
 
بھائی اس میں آپ کی کیا غلطی ہونی ہے، بس ہو جاتا ہے کبھی کبھی ایسا بھی۔ اب تو آپ کے اکا ؤنٹ کھل گئے ہیں۔ بس آتے جاتے رئیے گا
 
گردشِ دوراں کو ٹال کر

دراصل میں بہت کوشش کر رہا ہوں کہ انٹرنیٹ سے دوبارہ رابطہ استوار کروں “ گردشِ دوراں کو ٹال کر“
لیکن گردشِ دوراں ہے کہ ٹل کہ نہیں دے رہی !
 
ایک شاعر غالباُ عنایت اللہ حجام تھے اور حجام ہی تخلص کرتے تھے۔ انکے اشعار بڑے مزے کے ہوتے تھے، بس سیدھے سادے۔ اس موقع پر انکا شعر یاد آ رہا ہے

نہ مجھ کو ستا تو، اے گردوشِ گردوں
پسرِ حجام ہوں کہیں ترا سر نہ مونڈ دوں
 
ویسے بھی شاعروں کو اپنے سے بڑی باتیں کرنے کا شوق ہوتا ہے جیسے کسی نے کہا۔
آ اے گردشِ دوراں تجھ کو اماں بخشیں
ہم نے غمِ جاناں کو گلے سے لگایا ہے​
 

اجنبی

محفلین
عتیق الرحمان نے کہا:
افتخار راجہ نے کہا:
بہت خوب، تو اسکا مطلب ہوا کہ آپ بھی بہت باذوق واقع ہوئے ہیں؟

جناب باذوق تو کیا بس تھوڑا بہت پڑھنے کا شوق ہے۔

ماشاءاللہ تعریفیں ہو رہی ہیں اور پھر انکساریاں ہو رہی ہیں ، یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے یا صرف ہمارے ہاں ہی رواج ہے :?: :lol:
 
قدیر یہ بات آپ تب کیوں نہیں کہتے جب آپ کی تعریف ہورہی ہوتی ہے۔
پھر تو تین تین دن محفل میں نظر نہیں آتے ہو۔ کہ چلو کوٹہ پورا ہوگیا۔
چاؤ :idea:
 

الف عین

لائبریرین
قدیر تم یہاں بھی ہیلمیٹ لگا کر آیا کرو۔ محفوظ رہو گے اگر بزرگوں کا نیک مشورہ قبول کرو تو۔۔۔!
 
شعیب صفدر نے لکھا قدیر کے بارے میں لکھا کہ۔۔
shoiab safdar نے کہا:
اب وہ ہیلمٹ کو اپنے ساتھ ضرور رکھے گے کیونکہ۔۔۔۔۔

“کیونکہ “ کا تعاقب کرنے سے جو واقعہ پڑھنے کو ملتا ہے اس میں قدیر نے اپنے حادثے سے پہلے ایک لڑکی کے گھورنے کا بھی ذکر کیا ہے اس لیے میرا خیال ہے قدیر کو صرف ہیلمٹ ہی نہیں “ Chest Guard" قسم کی کسی چیز کی بھی ضرورت ہے تا کہ نگاہائے غلط انداز کو دل تک پہنچنے سے بچایا جاسکے ورنہ دیگر “ سانحات “ کا بھی خدشہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نہ صرف پڑھ رہے ہیں بلکہ اسے ٹائپ بھی کر رہے ہیں۔ یہ بات کم از کم شاکر کے لیے حوصلے کا باعث ہونی چاہیے کہ ان کے آن لائن کتب خانے کے لیے مواد تیار ہو رہا ہے۔ 8)
 
Top