شکریہ کیسے ادا کریں؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ دوست نوٹ کر چکے ہیں کہ پیغامات کا شکریہ ادا کرنے والا موڈ کام نہیں کر رہا، اسی وجہ سے میں نے اسے غیر فعال کر دیا ہے اور اس کا بہتر ورژن آنے پر اسے دوبارہ فعال کروں گا۔ اس موڈ کے کام کرنے میں فورم کی اپگریڈ‌ کی وجہ سے خرابی پیدا نہیں ہوئی تھی بلکہ خود اس موڈ‌ کو اپگریڈ کرنے کے باعث اس کا فنکشن متاثر ہوا تھا۔ میں نے دھیان نہیں دیا تھا کہ اس موڈ کا نیا ورژن فورم سوفٹویر کے نئے ورژن 3.7.1 کے ساتھ صحیح کام نہیں کرتا۔ میں امید کرتا ہوں کہ کہ اس موڈ کا بگ فکس ورژن جلد ریلیز ہوگا۔ بصورت دیگر میں پرانے ورژن ہی کو دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش کروں۔ آپ دوست اس وقت تک اپنے شکریہ جات جمع کرتے رہیں۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
شکریے کے علاوہ کوئی لعنت ملامت والا آپشن بھی پتہ کیجئے کہ بنانے والے بیچتے ہیں گر ہاں تو کیابھاؤ؟:grin:
 

محمداحمد

لائبریرین
فی الحال شکریہ ادا کرنے کی بہترین جگہ یہ ہی نظر آتی ہے سو میرا بھی شکریہ حاضر ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریے کے علاوہ کوئی لعنت ملامت والا آپشن بھی پتہ کیجئے کہ بنانے والے بیچتے ہیں گر ہاں تو کیابھاؤ؟:grin:

محسن، شکریہ ادا کرنے والے ہیک کا ہی ایک ایڈ آن پیغامات پر جھنجھلاہٹ کا اظہار کرنے کا بھی موجود ہے۔ :) لیکن شاید اسے شامل کرنے کی اتنی ڈیمانڈ نہیں ہوگی۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل - ویسے میرے خیال میں ایک بٹن ناپسندیدگی ظاہر کرنے کا بھی ہونا چاہئے - لیکن اس کے لئے سب کو بہت بالغ نظر ہونا چاہیے -
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت بالغ نظر لوگ اس بٹن کو استعمال نہیں کریں گے۔۔۔ :)

ویسے مثبت اور منفی دونو‌ں قسم کا ردِ عمل ظاہر ہونا چاہیئے لیکن ہمیں حتی الامکان کوشش کرنا چاہیئے کہ ہم مثبت ہی رہیں اور اگر کوئی منفی خیال (ردِ عمل) آئے بھی تو صرف اس کا اظہار ہی نہیں وضاحت بھی کی جائے تا کہ اصلاح کا کام بھی ہو سکے
 

ابوشامل

محفلین
تنقید برائے اصلاح بہت ضروری ہے لیکن میرے خیال میں اس کے لیے کسی بٹن کی ضرورت نہیں کیونکہ اصلاح کسی ایک کلک کی محتاج نہیں ہوتی۔
 

محسن حجازی

محفلین
پہلے یہ طے کیجئے کہ بالغ نظروں کے لیے بٹن ہوگا یا یہ بالغوں کے لیے ہوگا۔:grin:
دیکھئے انسان جو کچھ سوچے وہ خیال پہلے بھی کہیں اتر چکا ہوتا ہے۔ نبیل بھائی نے بتایا ہے کہ ایسی سہولت موجود ہے۔ ایسی سہولت کے بعد ہر پیغام کے نیچے کچھ ایسا نظر آئے گا

مندرجہ ذیل ارکان نے اس بے ہودہ پوسٹ پر آپ کو لعنت ملامت کیا ہے:
محسن حجازی، ماورا، شمشاد، الف عین، نبیل، تعبیر، جیہ، م م مغل، محب علوی، سخنور، فیصل عظیم، فاتح، وارث، ابو شامل، راہر، بوچھی

دیکھئے ہم نے رنکوں تک کا خیال رکھا ہے اردو ادب میں کم ہی مصنفین اس درجہ کمال کو پہنچے ہیں کہ تحریریں یک رنگی ہی چھپتی رہیں۔

اب یہ پوسٹ کس کی ہے؟ یہ فیصلہ ہم اپنے ذہین و فطین و شوقین قارئین پر چھوڑتے ہیں۔:cool:
 

ظفری

لائبریرین
نبیل بھائی کے کھاتے میں اپنا شکریہ جمع کرنے کیساتھ میں اپنی اس رائے کا بھی ضرور اظہار کروں گا کہ جھنجھلاہٹ یا پسندیدگی کا بھی ایک بٹن ضرور ہونا چاہیئے کہ بہت سی بدمزگیوں والی باتیں لکھنے سے بھی پرہیز ممکن ہوجائےگا ۔ میرا خیال ہے کہ یہ بٹن صرف سیاست اور مذہب کے فورمز پر ہی زیادہ استعمال ہوگا ۔ ;)
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
بہت شکریہ نبیل بھائی
مذہب سیاست اور ساتھ ہی ساتھ شیطانی ارواح کی عذا :rolleyes: یعنی موسیقی ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ محسن کی پوسٹ ٹھیک نشانے پر شیطانی ارواح کو جا کر لگی ہے۔ زمین پر فساد پھیلانے اور اس کو مذہب کا لبادہ اوڑھانے والے واقعی شیطانی ارواح ہیں۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ کا موڈ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر تھریڈز پر اب شکریہ جات کی پوسٹس کی لائن لگ جائے گی :(
 

فرخ منظور

لائبریرین
ویسے مذہب اور سیاست پر پوسٹ کم ہونے کی وجہ سے محفل کا ماحول بہت خوشگوار ہے - اور سب ہی ایک دوسرے سے ملنے اور شکریہ ادا کرنے کو بے چین ہیں - دعا ہے کہ ہم سب اختلافی پوسٹ کو کم سے کم رکھیں -
 
لگتا ہے کہ محسن کی پوسٹ ٹھیک نشانے پر شیطانی ارواح کو جا کر لگی ہے۔ زمین پر فساد پھیلانے اور اس کو مذہب کا لبادہ اوڑھانے والے واقعی شیطانی ارواح ہیں۔
اس لیے تو رحمانی بندے کی صبر انتہا کو پہنچی :)
 
Top