تعارف شکریہ ۔۔۔ شکریہ

طلحہ بٹ

محفلین
السلام علیکم
یقین مانے مجھے یہاں اکر بیحد خوشی ہوتی ہے
دل کو چھولینے والا ماحول ملتا ھے
سب کا اور جن جن اشخاص نے خوش امدید کہا شکریہ۔
 
شکریہ

محفل کو اسقدر پسند کرنے کا شکریہ
یقین مانئے کہ اس تعریف سے جو آپ نے کی ہے ناظمین اور مصنفین، اور جملہ قدیم ارکان کے دلوں پر خوشگوار اثر پڑے گا اور وہ مزید تندہی سے آپنے کام کو جاری رکھیں گے۔ آپ سے بھی بھر پور شرکت کی استدعا ہے۔

اور باقی یہ کہ آپ کے مفصل تعارف کا بھی شدت سے انتظار ہے۔ 8)
 

طلحہ بٹ

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
=====================
آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

ان سوالوں کا خلاصہ :

طلحہ بٹ ، کوئی نک نیم نہیں ہے سیدھا طلحہ ہی کہہ کر پکارا جاتا ہوں اور نک نیم نہ ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے :) آئندہ جنوری میں آٹھ ہزار سات سو ساٹھ دن کا ہو جاؤں گا ۔۔ شورٹ کٹ بولو تو ( چوبیس سال )۔ :) پیدائش پاکستان ۔۔ مقیم سعودی عرب ۔ مصروف ہونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ کوئی اچھا سا کام مل جائے ۔۔ تعلیم ام اے عربی اسلامیات مکمل کرنے کے بعد اب عربی میں پی ایچ ڈی کا آجکل ریسرچ پلان لکھ رہا ہوں ۔۔۔ في الحال مشغلہ یہی ہے کہ فارغ وقت میں ایک مضمون پر عربی میں کتاب جمع کر رہا ہوں ۔۔۔ زبانیں : انگلش (متوسط) عربی ۔۔ اردو ۔۔ اور پنجابی وی خیر نال آندی اے ۔۔ 8)
اچھا انسان بن جاؤں تو بڑی اچھی بات ہوگی ۔۔

==========
افتخار بھائی اور کوئی سوال ؟؟ :)
 
مفصل تعارف کا بہت شکریہ طلحہ بھائی
بس انتظار کر رہا ہوں کہ باقی دوست بھی آپنا تعارف چھوڑدیں تو سوالات کی چبھتی ہوئی آگلی کھیپ روانہ کروں، تب تک “ سرپرائیز“ ، البتہ اس فورم کو دیکھتے رہئے کہ کب نئی کھیپ آتی ہے-
 

طلحہ بٹ

محفلین
جي افتخار بہائی
السلام علیکم
میں نے کافی دنوں بعد آپکا میسیج پڑھا ہے
اور مجھے آپ کے سوالوں کا انتظار ہے
اگر جواب دینے میں دیر ہوجائے تو پیشگی معذرت ہے ۔۔
مہربانی
خدا حافظ
 
طلحہ بھائی
کوئی بات نہیں ہم نہ ادھر کونسا قصہ چہار درویش لکھ رہا ہے۔
بس آپکی آئیندہ آمد کے انتظار میں ہم سوالات کی اگلی کھیپ کو روکےرکھیں گے اور اگر پھر بھی کسی وجہ سے جلدی لکھ دیئے تو بعد میں معذرت کرلیں گے۔ وسلام
آپ کا چھوٹا بھائی
افتخار
 

طلحہ بٹ

محفلین
السلام علیکم
یار لگتا ہے میں نے اپنی عمر دنوں میں لکھ کر غلطی کر دی ہے
آپ میرے بڑے بھائی ہیں
میں آپکا چھوٹا ۔۔۔۔
چوبیس سال کا ہونے والا ہوں
آپکی عمرِ مبارک کیا ہے ؟؟
جب آپ کہتے ہیں نا کہ سوالوں کی کھیپ تیار کر رہا ہوں ۔۔۔
مجھے لگتا ہے کوئی کہہ رہا ہے کہ ہزارہا سوالوں کو ٹرک میں لادنے کی سعی کر رہا ہوں
خیر آپ کیجئے سوال

آپکا
چھوٹا :)
 
وعلیکم سلام
چلیں مان لیا کہ ہم بڑے بھائی ہوگئے ویسے یہاں پر آجکل انکل کے القاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ وجہ یہ بھی ہے کہ ہم بھتیجوں اور بھانجوں کی ایک فوج ظفرموج کے چچا اور ماموں ہوا کرتے ہیں۔
ویسے اپنی عمریا ابھی بالی ہی ہے، بس کوئی دسمبر کے آخیر میں 33 برس ہوجائے گی۔ اور ہم 33 سال پرانے۔ بس سوالات کو چاولوں کی کھیپ ہی سمجھیں جو ٹرک پر لادی جارہی ہے۔
اور منتظر رہیں۔

ویسے آپ کی اس پوسٹ سے آپکے بے ساختہ اندازِ تحریر کا اندازہ ہوتا ہے۔ جو کم لوگوں کا خاصہ ہوتا ہے۔
 

طلحہ بٹ

محفلین
اوہو ۔۔۔ لگتا ہے ہم ایک ہی سانپ کے ڈسے ہوئے ہیں :p ( اللہ حفاظت فرمائے )
وہ اس طرح کہ بندہء نا چیز کو بھی انکل کہنے والوں سے شکایت رہی ہے
ایک دوسرے میسج بورڈ پر تو باقاعدہ موضوع بن گیا تھا کہ میں انکل ہوں یا نہیں ؟
ہم نے بھی کہا کہ جو بھی مجھے انکل کہے گا ہم اسے ( گل محمد ) یا (گل ماسی ) کہہ

کر پکاریں گے ۔۔۔ ہمری یہ بات سب کے بھیجے میں بیٹھ گئی ایک کے سوا جسکا خمیر خدا نے (نہ

مانوں ) مٹی سے گوندا ہوا تھا وہ باز نہیں آئے ۔۔ ہم نے بھی کہا خوش رہو تم ہماری خیر ہے ،

بھلا ہمارا کیا جاتا ہے انکل کہنے سے ۔۔۔۔
ویسے بھیا یہ انٹرنیٹ بھی عجیب ہے ۔۔۔ کسی کو چچا کسی کو ماموں کسی کو بھائی بہن (ایویں ایویں ) کے بنا دیتا ہے ۔۔۔۔۔

میری تحریر ( کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ ) جانیں دے یار ۔۔ ویسے اللہ آپکی زبان مبارک کرے اور ہمارا اندازِ تحریر وگفتگو اچھا ہوجائے ۔۔ آمین۔

آپکی تحریر میں شگفتگی اور تازگی محسوس ہوتی ہے ۔۔۔ بہت خوب اللہ کرے زورِ قلم قلم وفکر اور زیادہ۔۔۔ آمین۔
 
ارے صاحب میں کوئی انٹر نیٹ کا چچا یا ماموں تھوڑی ہوں میرے تو حقیقی بھتیجوں اور بھانجوں کی ایک فوج ہے جس کا میں ذکر کررہا تھا۔ اسکے علاوہ جو کزنز ہیں انکے بال بچے اصافی ہیں۔ ویسے یہ انگریز بھی خوب شے ہے اس نے ہر شے میں اپنے سہولت نکالی ہوئی ہے۔ ہم ادھر تایا، چچا، ماموں، پھوپھا اور پتا نہیں کیا کیا رشتے نکالتے رہتے ہیں۔ اگلے دن ہمارے اباجی کے ایک کزن مجھ سے ناراض ہوگئے کہ میں نے انکو چچا کیوں کہا ہے جبکہ جبکہ میں بعمر تمھارے والد ےس بڑا ہوں، وغیرہ وغیرہ۔ اور ادھر انگریز ہے کہ انکل اور آنٹی کہ کر ان سارے جھمیلوں سے جان چھڑالیتا ہے، کہ نہ تفصیلات میں پڑو اور نہ مغز کھپاؤ
 

طلحہ بٹ

محفلین
انگریز چاہتا ہے ہم تفصیلات میں پڑے رہیں اور وہ شارٹ کٹ مار کر آگے نکل جائے
ڈاکٹر صاحب ! یہی تو مسئلے ہیں ہمارے ہم سمجھتے نہیں
یہاں ایک لطیفہ یاد آتا ہے کہ انگریز چاند پر گئے وہاں پہنچے تو چینیوں کو وہاں پایا بڑے حیران ہوئے اور ان سے پوچھا کہ تم لوگ
یہاں کیسے پہنچ گئے ؟؟
چینیوں نے کہا گ ( چونکہ انکی آبادی بہت ہے ) ہم ایک کے اوپر ایک چڑھتے گئے یہاں تک کے چاند پر پہنچ گئے ۔۔۔
امریکی اور اوپر گٔے تو وہاں پاکستانیوں کو پایا ۔۔۔۔
بڑے حیران ہوئے کہ پاکستانی یہاں پہنچ گئے ہیں ۔۔۔
پاکستانیوں سے پوچھا گ تم لوگ یہاں کیسے پہنچے ؟؟
پاکستانیوں نے جواب دیا :
ہم پچھلے راستے سے آئے ہیں
(شارٹ کٹ مار کے )
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top