شکر ادا کرتا ہوں

عندلیب

محفلین
شکر ادا کرتا ہوں

ناصر کاظمی اور حبیب جالب بے تکلف دوست تھے ۔ جالب نے کاظمی سے کہا:
" آپ کی غزلیات سن کرمیری خواہش ہوتی ہے کہ کاش مجھ میں بھی ایسی غزل لکھنے کی استعداد ہوتی ۔ جب میں آپ کا کوئی کلام دیکھتا ہوں میرے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ کاش اس پر میرا نام لکھا ہو۔"
کاظمی نے جالب کی اس تعریف کا شکریہ ادا کیا ۔
جالب نے کاظمی سے پوچھا :
میری غزل دیکھ کرآپ کا کیا ردعمل ہوتا ہے ۔"
ناصر نے جواب دیا : " خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ کی غزل یا نظم آپ کے نام سے ہی چھپی ، غلطی سے میرا نام نہیں چھپ گیا۔"

بشکریہ روزنامہ اعتماد
 
Top