شکر ہے تنخواہیں ‌حلال کر لیں

عین عین

لائبریرین
بی بی سی ۔۔۔۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ لوئر دیر کو شرپسندوں سے صاف کر دیا گیا ہے اور منگل کی شام سے بونیر میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ بونیر میں شروع کیے گئے آپریشن میں جیٹ طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ’یہ آپریشن ڈائریکٹر جنرل ایف سی کی سربراہی میں کیا جا رہا ہے جنہیں آپریشن کے دوران فوج کی مدد بھی حاصل ہو گی اور آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک شرپسندوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا‘۔ (واہ جی واہ، جاگ گئے)

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پر شدت پسند کبھی قبضہ نہیں کرسکتے کیونکہ فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز انہیں روکنے اور ختم کرنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہیں۔
(اچھا جی:)
 
مغزل

محفلین
عنوان اچھا ہے صاحب ، باقی خبر کےمتن پر بات کرنا ایک جنگ چھیڑ دینے کے مترادف ہے ۔۔
 
عین عین

لائبریرین
شکریہ۔ جی ہاں متن کو چھوڑیں بات بس عنوان میں‌ہی ہے کہ جو اربوں‌ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں‌جن لوگوں‌پر ان سے کام بھی تو لیا جائے ۔
 
مجھے اس بات سے اختلاف ہے ۔ افواج پاکستان جب بھی درست کام کرتی ہیں کچھ حلقے یہ کہتے سنے جاتے ہیں کہ '' تنخواہیں حلال کرلیں'' اس سے یہ منظر ابھرتا ہے کہ جیسے انہیں تنخواہ کے بدلے خرید لیا گیا ہو ۔ جب کہ انہیں تربیت ملکی دفاع کے لیئے دی جاتی ہے ۔ انکا وجود پاکستان کی حفاظتی حصار کے طور پر تصور کیا جاتا ہے ۔ کم از کم اتنی اخلاقی جرات تو ہم میں ہونی چاہیئے کہ یہ تسلیم کریں انہیں ان کے کام کی قیمت نہیں دی جاتی بلکہ انہیں یہ رقم بطور وظیفہ دی جاتی ہے جس سے وہ اپنے گھر بار چلا سکیں جبکہ انکی ملک کے لیئے خدمات کاصلہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات انہیں دے سکتا ہے ۔ دوسری بات کیا اتنے بڑے پیمانے پر دفاعی تنظیم کا بغیر وظیفہ جسے تن خواہ (تن خواہ کو غور سے پڑھ کر دیکھئے کیا مطلب ذہن میں آتا ہے) کہتے چلنا ایک مکمل معاشرہ مانگتا ہے جس میں ایک مخصوص ماحول ہو ۔ یہ لوگ پیسے کے لیئے گولیاں نہیں کھاتے ۔ نہ ہی یہ لوگ پیسے کے لیئے آپ لوگوں کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ بے شک اللہ سے بڑا حفاظت کرنے والا کوئی اور نہیں لیکن اپنے محافظوں کو ۔ اپنے مجاہدوں کو ایسے زرخرید غلاموں کی طرح تصور کرنا چہ معنی دارد ۔۔؟

وہ جو 10 شہید ہوئے گزشتہ چند دنوں میں وہ تن خواہ یا عہدے کے لیئے نہیں بلکہ اپنے اس عظیم فرض کی تکمیل کرتے ہوئے جان سے گئے جو قوم نے انہیں سونپا ہے ۔ نہ کہ کسی گروہ کے نام نہاد ملا صاحب نے
 
دل کے بہلانے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیصل یہ خیال۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا ہے۔

بالکل دوست! اختلاف کر سکتے ہیں‌آپ
بات عام جوانوں‌کی نہیں‌ہوئی۔ کہیں‌کہیں‌ہمیں یہ انداز اختیار کرنا پڑتا ہے۔ فوجی قیادتیں وظیفوں‌کے علاوہ بھی بہت کچھ کما رہی یں۔ مراعات کا عالم مت پوچھیے۔ ظاہر کے علاوہ بہت کچھ پردے میں‌ہے اور اور اور کیسے کہوں بھائی۔۔۔۔۔۔۔ جانے دیں۔ اسی میں‌میری عافیت ہے
 
عین عین

لائبریرین
آپریشن تو خوش آیند ہے اور ہمارا یہی کہنا ہے کہ اسے بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔ میں نے جو کہا ہے وہ عسکری قیادت اور حکومت کے لیے کہاہے ۔ حکومت کا کام ہے کہ وہ فوج کو استعمال کرے اور درست وقت پر کرے۔ صرف اپنی پہرے داری کا کام نہ لے۔ :sad2:
 
عسکری

معطل
آپریشن کالی آندھی کی کچھ تصویریں

86274655.jpg

86274728.jpg

86274777.jpg

86234511.jpg

86274771.jpg

86237519.jpg
 
ابو حسان

محفلین
یا اللہ زمین و زمان کے مالک ، کون و مکان کے مالک ، صاحب لولاک ، بادشاہ بے نظیر ، از غیب سے حق کی مدد فرما اور دشمنان پاکستان کو تباہ ، برباد ، نیست نابود فرما (آمین)‌ تو حق ہے میرے آقا اپنے آپ کو ظاہر فرما ، اپنے عاشقوں کی مدد فرما (آمین) بیشک ‌ تو حق ہے ۔ بیشک ‌ تو حق ہے ۔ بیشک ‌ تو حق ہے
 
خرم

محفلین
عارف حالات کی بات ہوتی ہے۔ افواج کا اپنی سرحدوں‌کے اندر آپریشن کرنا اتنا غیر معمولی بھی نہیں۔ دعا کریں کہ اس آپریشن کے بعد ہی حالات قابو میں آجائیں۔
 
عسکری

معطل
عارف بادشاہ ہے جی کیا کریں جس بات پر ہی ہی نہیں کر سکتا کوئی وہاں ہاہاہا لگا رکھا ہے۔
 
arifkarim

معطل
عارف حالات کی بات ہوتی ہے۔ افواج کا اپنی سرحدوں‌کے اندر آپریشن کرنا اتنا غیر معمولی بھی نہیں۔ دعا کریں کہ اس آپریشن کے بعد ہی حالات قابو میں آجائیں۔

بالکل۔ خاص کر ہماری فوج کا اپنی ہی حدود میں آپریشن کرنا ایک معمول ہے۔ ظاہرہے جب سیاسیات بری طرح ناکام ہوں تو پھر ڈنڈے کے زور پر ہر چیز سیٹ کرنی پڑتی ہے۔ آخر کو امریکہ کا الو بھی تو سیدھا کرنا ہے نا!
 
عسکری

معطل
لا جواب واقعی 5 کلو لوہا پلاسٹک کاٹکڑا اٹھا کو سیاچن سے سرکریک تک جنگل بیابانوں سہراہوں میدانوں میں بیٹھے ہمارے جوانوں کو سمگلوں سے ملانے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ایک بار باتوں باتوں میں میرے ایک معزز ائیر فورس کے ریٹائرڈ پائلٹ دوست جو کہ ستارہ جرات سے نوازے گئے ان کو میں نے بونگی مار دی جی ائیر فورس کا کیا ہے اے سی میں بیٹھتے ہیں فائٹرز میں بھی اے سی آرام سے رہتے ہیں انہوں نے مجھے پوری کہانی سنائی جس کا حاصل یہ تھا کے اے ڈی اے میں جب وہ تھے ان کی فلائنگ کی تھکن کا یہ حال ہوتا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو سلام کیے بغیر جا کر سو جاتے اور بچوں کو پیار تک نا کر سکتے۔وہ کہتے 12 گھنٹے کی اے ڈی اے (24-7 )میں سٹریس تھکن اور کے ساتھ یہ حال بھی ہوتا کہ ہم لینڈنگ کرتے ابھی پانی کا گلاس نا پی پاتے پورا کہ پھر ایمرجنسی الارم بج جاتے۔اگر یہ حال اس فورس کا ہے جو سب سے زیادہ آرام میں ہے تو ان کا کیا ھو گا جو سب سے مشکل میں ہیں ۔اس بات کا زاتی تجربہ مجھے اسوقت ہوا جب 3 گھنٹے مجھے اپنا لیپ ٹاپ اٹھانا پڑا جدہ سے ریاض تک ریاض ائیر پورٹ پر اترتے ہی میرا دل کرتا اس سے جان چھوٹے جلدی ہالانکہ اس کا وزن 2 کلو بھی نہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم باسم جی
جزاک اللہ
یہی تو ہیں جراءتوں کے نشان
بہت شکریہ
اتنے اچھے کالم سے نوازنے کا
نایاب
 
پاک فوج زندہ باد
شکر ہے پاکستان بچ گیا۔ پاک فوج نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

کیا بات ہے اس فوج کی
 
Top