عباس تابش شکستہ دل وہ شکستہ پا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا - عباس تابش

فرحت کیانی

لائبریرین
شکستہ دل وہ شکستہ پا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا
میں آخری جنگ لڑ رہا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

ہوائیں پیغام دے گئی ہیں کہ مجھ کو دریا بُلا رہا ہے
میں بات ساری سمجھ گیا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

نہ جانے کوفے کی کیا خبر ہو، نہ جانے کس دشت میں بسر ہو
میں پھر مدینے جا رہا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

مجھے عزیزانِ من! محبت کا کوئی بھی تجربہ نہیں ہے
میں اس سفر میں نیا نیا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

مجھے کسی سے بھلائی کی اب کوئی توقع نہیں ہے تابش
میں عادتاً سب سے کہہ رہا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

۔۔عباس تابش
 

فاتح

لائبریرین
زبردست۔۔۔
آخری دو شعر تو کمال کے ہیں۔ اس سے ملتی جلتی ردیف میں پیرزادہ قاسم صاحب کی ایک غزل یاد آ گئی
چراغ ہوں‌کب سے جل رہا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے
جو بجھ گیا تو سحر نُما ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے

وہ بات جو آپ کہہ نہ پائے مری غزل میں بیاں‌ہوئی ہے
میں آپ کا حرفِ مدعا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے
 

زینب

محفلین
دعاؤں میں یاد رکھنا

شکستہ خواب و شکستہ پا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا
میں آخری جنگ لڑ رہا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

ہوائیں پیغام دے گئی ہیں کہ مجھ کو دریا بلارہا ہے
میں بات ساری سمجھ گیا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

نہ جانے کوفے کی کیا خبر ہونہ جانے کس دشت میں بسر ہو
میں پھر مدینے سے جا رہا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

مجھے عزیزانِ من! محبت کا کوئی بھی تجربہ نہیں ہے
میں اس سفر میں نیا نیا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا

مجھے کسی سے بھلائی کی اب کوئی توقع نہیں ہے تابش
میں عادتاً سب سے کہہ رہا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا


عباس تابش
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت انتخاب ہے۔ شکریہ!
تقریباً اسی ردیف میں‌ایک غزل ڈاکٹر پیرزادہ قاسم صاحب کی بھی ہے (مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے)
 

زینب

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ فاتح بھائی ۔۔۔۔ویسے اج کل اپ کچھ زیادہ ہی نہیں انے لگے ایک دم غائب رہنے کے بعد
 

عاطف بٹ

محفلین
مجھے کسی سے بھلائی کی اب کوئی توقع نہیں ہے تابش​
میں عادتاً سب سے کہہ رہا ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا​
واہ، بہت ہی خوبصورت انتخاب ہے۔
شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ فرحت
 
Top