شہباز شریف اور ماورائے عدالت قتل اور پھر عدالت کی بالادستی کا دعوی بھی

مغزل

محفلین
ٹھیک ہے مہوش بہن ۔ کوئی جانےسے رہا ۔ یہی ثبوت ہیں تو آپ کیوں عدالت نہیں جاتیں ؟؟
 
جہانزیب

محفلین
[youtube]O6XfT1mIgso[/youtube]

لگے ہاتھوں "ان ثبوتوں" کی حقیقت پر بھی روشنی ڈال دیجیے گا، لاہور میں پولیس مقابلہ کی صورت میں شونکہ شہباز شریف وزیر اعلی تھا، اس لئے وہ براہ راست اس میں ملوث ہے ۔ اسی اصول کو یہاں لاگو کر کے بتائیں کہ مصطفی کمال اس سے کیوں مستثنیٰ ہے؟
 
طالوت

محفلین
معذرت کے ساتھ مہوش ، ایکتو پاکستان کی سایست و حالات پر آپ کی نظر بڑی محدود ہے اور علم بڑا ہی ناقص ، دوسرا ہر ایک کے مراسلے سے آپ اصل بات گول کر جاتیں ہیں ، اور سرے سے وہی گول مول جوابات پیش کر کے ایک بےکار پراپگینڈا کرنا شروع کر دیتی ہیں ۔۔ میرے نصیب اچھے کہ میں نے یہ پروگرام دیکھ رکھا تھا اور اس کی "ٹائمنگ" سے بھی آگاہ تھا مگر ٹائمنگ والی بات آپ گول کر گئیں کیونکہ مجھے لگتا ہے یا تو آپ نے یہ پروگرام دیکھا نہیں اور یونہی کسی نے بتا دیا یا "سرچ" کرنے پر آپ کے سامنے آ گیا ، یا پھر آپ نے جان بوجھ کر اس کی "ٹائمنگ" کو گول کر دیا تاکہ اصل حقیقت پر بھی پردہ رہے ۔۔
ویسے میں آپ کی خدمت میں عرض کر دوں کہ یہاں پر کچھ [سارے نہیں] لوگ ایسے ہیں جو ثبوت مانگنے کا صرف بلا وجہ تکلف ہی کر رہے ہیں۔ اول تو کسی ثبوت کو انہوں نے ماننا نہیں ہے، اور اگر مان بھی لیا تو شہباز شریف کو بے گناہ [بلکہ ہیرو] بنانے کے لیے نتھو گورائیہ کا قصہ لیکر آ جائیں گے۔
اپنے "علم" کا اندازہ اسی سے لگا لیں کہ باوجود اس کے کہ محفل پر ننھہ گورائیہ پر بات بھی ہو چکی آپ کو اس کا صحیح نام تک معلوم نہیں ۔۔ (اور شاید کہانی کی بھی خبر نہ ہو) ۔۔ دوسری بات ثبوت کی تو بات پھروہی ٹائمنگ کی کہ اتنے مہینوں بعد ہی لقمان مبشر کو یہ ویڈیو موصول ہوئی ، اگر کسی نے اپنے موبائل سے یہ سب کیا تھا تو وہ پہلے کیوں نہیں بھیج دیا ؟ صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک بے ہودہ طریقہ ہے ہماری سیاست میں دوسروں کو نیچا دکھانے کا اور یہی کچھ شریف برادران بھی کرتے رہے ہیں ۔۔ لہذا اسے آپ کوئی ہائڈروجن بم قسم کی چیز نا سمجھ لیں ۔۔ ویسے آپ کبھی فرمائش کریں تو میں متحدہ کے ایک ناظم کو سٹی کونسل میں ایک مخالف منتخب خاتون کو بیلٹ سے پیٹتا دکھا دوں ۔۔ (یہ بڑا اور سرخ اسلیے کیا ہے کہ آپ جو دوسروں پر الزام لگاتی ہیں آپ خود ان کی عملی تصویر نظر آ رہی ہیں)

ثبوت تو کھل کھلا کر ویڈیو میں پیش ہو ہی چکا ہے۔ اور اسکے بعد صرف عدالتی کاروائی ہی ہو سکتی ہے۔ شہباز شریف کا ماورائے عدالت قتل کروانا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ میں تو صرف اس بات پر انگشت بدندان ہوں کہ ہمارا میڈیا جو کہ مشرف صاحب کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی خبر اور جھوٹی سے جھوٹی خبر کو بھی سنسنی بنا کر پیش کرتا تھا اور بار بار پیش کرتا تھا، وہ اتنی بڑی خبر کے بعد اتنا عرصہ گذر جانے کے باوجود ایسا چپ ہے کہ اس کی طرف سے شہباز شریف کی طرح ایک لفظ نہیں سامنے آیا۔
وضاحت کر دوں کہ یہ بات مبشر لقمان نے بھی کہیں نہیں کہی کہ یہ شہباز شریف نے کروایا ہے ، اس نے کہا کہ اس کے دور میں ہوا ۔۔ اگر یہ ماورائے عدالت قتل ہوا ہے تو بحیثیت وزیر اعلٰی پنجاب ، شہباز ، ان پولیس اہلکاروں اور ارد گرد بسنے والے افراد کو عدالت میں گھسیٹنا چاہیے مگر کرے گا کون ؟ حکومت میں ایک وزیر عورتوں کو زندہ دفنانے کو اپنی روایات کہتا ہے ، ایک گورنر پر 67 "ایف آئی آر" قائم ہیں ، ایک شراب و کباب میں ڈوبا نظر آ رہا ہے ۔۔ وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کی ایک عہدےدار سے سڑک پر بد تہزیبی کر رہے ہیں ۔۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ (اگر آپ کو ان واقعات کا علم نہیں تو گزارش ہے کہ پہلے اپنے علم میں اضافہ کیجیے اور پھر پاکستان سیاست پر بات کیجیے) ۔۔ غرض یہ کہ اس حمام میں سبھی ننگے ۔۔۔

میرے پاس جرمنی میں تو یہ ویڈیو ابھی تک چل رہی ہے۔ سعودی حکومت اپنی رائے کے خلاف کوئی بات میڈیا میں نہیں آنے دیتی۔ چنانچہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے سعودیہ میں اس ویڈیو پر پابندی لگا دی ہو۔
مناسب ہوتا اگر آپ سعودیہ کا اس بات سے کوئی "لنک" ثابت کرتیں آپ کو سعودی فوبیا بلکہ اگر سچ کہوں تو غیر شیعی فوبیا ہو گیا ہے ۔۔ ممکن ہے آپ کا پہلے دیا گیا لنک درست نہ ہو یا میرے یہاں کوئی مسئلہ ہو مگر دوسرے لنک پر اس کی ساری اقساط موجود ہیں مگر میں یہ سب براہ راست دیکھ چکا ہوں ۔۔

میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ آپ لوگوں کے نام جو یوں بگاڑتے ہیں، اور پھر اس پر پھر عذر بھی پیش کرنے لگتے ہیں، تو یہ چیز کبھی آپ کو نفع نہیں دے گی اور کوئی عذر کام نہ آئے گا کیونکہ قران اس مسئلے پر صاف ہے کہ کفار کے بتوں تک کو برے ناموں سے نہ پکارو۔
میں تو آپ کو سمجھا چکی۔ باقی آپ جانیں اور اللہ جانے۔ میں تو صرف آپکے لیے دعاگو ہی ہوں کہ یہ صاف بات آپ کو سمجھ میں آ جائے۔امین۔
یہ ایک ٹائپنگ غلطی ہے ورنہ میں اتنا حوصلہ رکھتا ہوں کہ اپنے کیے کو مان سکوں ۔۔ ویسے بھی نام بگاڑا جاتا ہے تو اس طرح سے کہ اس کے کوئی نامناسب یا حقیقت سے قریب معنٰی نکلتے ہوں جبکہ مبشر کو "مبد شر" لکھنے میں سوائے شر کے دوسرے کسی لفظ کے معنٰی نہیں بنتے ۔۔۔ لحاظہ یہ ایک ٹائپنگ غلطی ہے اور بس !
اور اسکی میں درستگی بھی نہیں کروں گا کیونکہ اس بات کو آپ نے محدب عدسے سے دکھایا ہے ۔۔

نیز، کیا آپ کو یاد ہے کہ کس طرح آپ لوگ مجھ پر اعتراضات کرتے تھے جب میں حامد میر وغیرہ کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ ثابت کر رہی تھی کہ یہ بذات خود لبادہ اوڑھے ہوئے انتہا پسند ہیں اور جامعہ حفصہ اور طالبان کے حمایتی ہیں اور اسی لیے مشرف صاحب کے انتہائی مخالف ہیں۔ مگر اس پر آپ لوگ الٹا مجھ پر ہی تنقید کرنا شروع ہو گئے کہ میں بلا وجہ حامد میر پر اعتراض کر رہی ہوں۔
مگر اب میڈیا میں ایک آواز آپکے نظریات کے مخالف اٹھی ہے تو چھوٹتے ہیں آپ نے اسے برے برے نام دینا شروع کر دیے اور ساتھ میں ہر طرح کے الزامات بھی۔
میرا خیال ہے میں اوپر وضاحت کر چکا !
مگر شاید میں آپ کے یہ ڈبل سٹینڈرڈز دکھا کر گناہ کر رہی ہوں کیونکہ شاید آپ کے لیے تو ہر ایسی چیز حلال ہے۔
حلال و حرام اور ڈبل اسٹیندرڈ ، ایسی باتیں آپ کے مراسلے میں اچھی نہیں لگتیں ، آپ خود سمجھدار ہیں !

مجھے اس سے غرض نہیں کہ یہ لقمان بذات خود کیسا بندہ ہے یا کیا کرتا ہے۔ بلکہ میرے نزدیک مسئلہ اس ویڈیو کا ہے جو اس نے پیش کی ہے۔ مسئلہ شہباز شریف اور اسکی ماورائے عدالت قتلوں کا ہے۔ مسئلہ دیگر میڈیا کے ڈو رخے رویے کا ہے جس سے صاف پتا چلتا ہے کہ وہ کتنا Biased ہے اور یکطرفہ پروپیگنڈا کرتا ہے۔ یعنی میڈیا کے اس بڑے حصے کے اپنے نطریات ہیں جو کہ وہ میڈیا کے پروپیگنڈہ کی پاور کے زور پر آج نہیں تو کل عوام پر مسلط کر دے گا۔ یہی میڈیا آج کی تاریخ کا "بادشاہ گر" ہے۔ [پرانے زمانے میں "بادشاہ گر" کی اصطلاح اُن سازشی لوگوں کے لیے استعمال ہوتی تھی جو کہ خود تو بادشاہ نہیں بن سکتے تھے، مگر اپنی سازشوں کے زور پر شاہی خاندان سے اپنی مرضی کے مطابق چلنے والے کمزور شہزادوں کو بادشاہ بنوا دیا کرتے تھے]
اس وضاحت کا شکریہ ، آپ نے میرے علم میں کوئی اضافہ نہیں کیا ، مگر شاید کسی دوسرے کا بھلا ہو گیا ہو !

کیا کراچی میں شہباز شریف کا ماورائے عدالت سینکروں لوگوں کے قتل عام کرنے کا مشاہدہ آپ کو نہیں ہوا؟
یہ بات بالکل میرے لیے نئی ہے ! شہباز اور کراچی میں ماورائے عدالت قتل ، کوئی ایک واقعہ پیش کریں تو مجھ کم علم کے علم میں بھی اضافہ ہو ۔۔

کیا اب بھی سمجھ میں نہیں آئی کہ کراچی کی عوام جو پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ہے، وہ کیوں ابھی تک متحدہ کو اور الطاف حسین کو ووٹ دے رہی ہے؟
سوال پھر وہی ، آپ نے کتنی بار کراچی میں ووٹ ڈالا یا اس سلسلے کا براہ راست مشاہدہ کیا ؟ اگر کبھی فرصت ہو تو اسی یو ٹیوب پر متحدہ کی الیکشن میں دھاندلیوں پر موجود ویڈیوز بھی ڈھونڈئیے گا ، امید ہے افاقہ ہو گا !

قصہ مختصر یہ محفلین کہ اگرچہ میں اتنی آسانی سے تلخ نہیں ہوتا مگر محفل کے کچھ اراکین نے پچھلے کچھ عرصے یہ وطیرہ بنا رکھا ہے کہ بے بنیاد ، جھوٹے اور گمراہ کن طریقے سے پاکستان کے مختلف معاملات کی تصویر کشی کر رہے ہیں ۔۔ نہ تو ملک کی خبر ، نہ حالات کا ادراک ، نہ لوگوں کے مزاج کی خبر ، اور پھر خبریں بھی آدھی ادھر سے پکڑیں ، آدھی ادھر سے اور چلے قوم کی اصلاح کرنے !

جسے حق گوئی و بےباکی کا دعوٰی ہو اسے چاہیے کہ پہلے صحیح خبر معلوم کرے ، اور پاکستان میں تب سے اب تک سب سے زیادہ نا انصافی بلوچستان اور فاٹا کے ساتھ ہوئی ہے اس کی بات کرے ۔۔ مگر شاید وہاں انسان نہیں بستے :mad:
وسلام
 
شکاری

محفلین
اور ہماری جو زینب بہن نتھو گورائیہ کے ماورائے عدالت قتل کو غلط قدم نہیں مان رہی ہیں، تو بہن یقین کریں ایسے کاموں کا مثبت نتیجہ نہیں نکلتا ہے بلکہ یہ گلے میں آ کر پھنس جاتے ہیں۔

۔ سب سے پہلے تو اوپر میں آپ کو کراچی میں ماورائے عدالت ہونے والے قتلوں کے متعلق بتا چکی ہوں۔ اب چاہے یہ لوگ مجرم ہی کیوں نہ ہوں، مگر اسکا نتیجہ کیا نکلا؟
ان ماورائے عدالت قتلوں کا نتیجہ اسکے سوا کچھ اور نہ نکلا کہ کراچی کی عوام آج لاکھوں ووٹوں کی سبقت سے متحدہ کے امیدواروں کو کامیاب کروا رہی ہے۔
چلیں مان لیں کہ یہ مارے جانے والے ہزاروں لوگ نتھو گورائیہ جیسے ہی قاتل اور بڑے مجرم تھے اور متحدہ کے سو فیصدی اراکین قاتل و مجرم ہیں۔ ۔۔۔۔۔ مگر آج اس کے باوجود بھی اگر انہی کو اپنا ووٹ دے رہی ہے اور انکے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر رہی ہے تو اسکے پیچھے آپ کو ان ماورائے عدالت کرائے جانے والے قتلوں کی غلطی بھی صاف نظر آئے گی۔

چنانچہ بہن، نتیجہ یہ ہے کہ اچھی نیت سے بھی اگر کراچی میں ان ہزاروں لوگوں کا ماورائے عدالت قتل کروایا گیا ہے، تب بھی اسکا نتیجہ نفرت کی صورت میں ہی انتہائی منفی نکلا ہے۔

یہ آپ کو کس نے کہہ دیا ؟‌؟؟؟
کراچی کی عوام انہیں منتخب کرتی ہے یا ان کے جلسے جلوسوں میں‌شریک ہونے والے اپنی خوشی سے جاتے ہیںِ۔ ابھی حال ہی کے الیکشن میں‌ جتنی دھاندلی کی ہے وہ آپ کو یوٹیوب سے باآسانی مل جائے گی یا پھر کسی دوست کے پاس ہوئی تو وہی دے دے گا۔ اس بارے میں، میں آپ کو اپنا ذاتی تجربہ بتا دیتا ہوں۔ میرے بڑے بھائی کا ووٹ اس کے جانے سے پہلے کی ڈھل چکا تھا۔ میرے ابو کا ووٹ انھوں نے خود ابو سے اسٹیمپ لے کر لگائی تھی۔ ہمارے پورے ایریے میں ان کا ہولڈ ہے۔ میرا ایک دوست ہے آگے اس کے کئی دوست ہیں جو متحدہ کے کارکن ہیں میرے دوست نے خود ان کے ساتھ مل کر کئی ووٹ ڈالے اور بیچارے کا اپنا ووٹ کسی اور نے ڈالا تھا۔:chatterbox:

رہی بات جلسے جوسوں کی تو میرا چھوٹآ بھائی جس کالج میں‌پڑھتا ہے اس میں‌متحدہ کا ہولڈ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے انھوں نے اپنی سلور جوبلی کا فنکشن رکھا تھا جس میں کالج کے لڑکوں کو زبردستی صبح دس بجے لے کر گئے اور شام کو چھ بجے چھوڑا :notlistening:
اس دوران یعنی دس سے چھ کچھ بھی کھانے پینے کو نہیں دیا اور نہ ہی کسی کو فنکشن سے اُٹھنے دیا گیا۔ اس کے بعد بھائی ایک ہفتہ کالج ہی نہیں گیا کہ ان کے سارے فنکشن ختم ہو جائیں تو پھر جاؤں:idontknow:

ایسا ہی حال جلوسوں‌ کا ہے۔ کہیں تو اس بارے میں‌بھی لکھوں
 
طالوت

محفلین
مگر ان کی گردان "میں نہ مانوں " ہی رہے گی ، اور جب انھیں ان کے پسندیدہ لیڈر کی ایجاد "زمینی حقائق" کی طرف بلائیں تو یہ انھیں ، گھٹیا اور گئے گزرے سوالوں اور فتنے سے تعبیر کرتی ہیں ۔۔۔
وسلام
 
ڈیسٹیریکشن پیدا کرنا تو اپ کا کام ہی ہے۔
مہوش بیٹی یہ کہہ رہی ہے کہ ماروائے عدالت قتل قابل ستائش نہیں بلکہ قابل مذمت ہے قطع نظر اس بات کہ کون قتل کررہا ہےاور کون ہورہا ہے۔ یہ اصل میں درندگی ہے اور جو کوئی بھی کررہا ہے وہ درندگی کررہاہے۔ کیوں مہوش بیٹی؟
 
مہوش علی

لائبریرین

افسوس کہ ان برادران نے کبھی اہل کراچی کی رائے کا احترام ہی نہیں کیا ہے اور میڈیا کی طرح ہر قسم کی کہانیاں پیش کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔

اسی فورم پر فہیم بھی ہیں، شوبی بھی ہیں، فرحان دانش بھی ہیں۔ اور یہ وہ لوگ ہیں جو کہ 1990 میں کراچی نہیں آئے اور نہ انکے والدین 1970 میں آئے ہیں، بلکہ یہ اپنی دو پشتوں سے کراچی میں ہی آباد ہیں۔

تو میں کیوں آپ کی گواہی مانوں اور کیوں ان تینوں برادران کو جھوٹا مانوں اور انکی گواہی کو جھٹلاؤں؟

مج******

ایک چیز ہوتی ہے جسے کہا جاتا ہے "عالمگیر سچائی"۔ Universal Truth

یعنی وہ سچ کہ جو بتلانے والے اکیلے شخص کی گواہی کا محتاج نہیں ہوتا، بلکہ آپ کا اپنا مشاہدہ اور بیرونی عوامل بذات خود اس کے لیے گواہ بن جاتے ہیں۔

***************
ڈبل سٹینڈرڈ نمبر 1:

۔ ان لوگوں کا ایک طرف دعوی ہے کہ متحدہ اور اسکا مصطفی کمال سب کرپٹ ہیں۔ مگر انہیں کراچی میں کام صرف اور صرف اس لیے کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے نعمت اللہ نے کراچی میں بہت کام کیا تھا۔
چنانچہ یہ متحدہ کا کمال نہیں کہ وہ کراچی میں ترقیاتی کام کر رہی ہے، بلکہ یہ نعمت اللہ کا کمال ہے کہ جس نے متحدہ کو ترقیاتی کام کرنے پر "مجبور" کر دیا ہے ورنہ اگلے الیکشنز میں کوئی انہیں ووٹ نہیں پڑے گا۔

۔ مگر یہی وہ لوگ ہیں جو کہ کہتے ہیں کہ متحدہ کا کراچی میں اپنا کوئی ووٹ بینک ہی نہیں، بلکہ یہ تو الیکشن جیتتے ہی اپنی بدمعاشی کے زور پر ہیں کہ بندوق کی نال پر ہر کسی سے جھوٹا ووٹ پڑواتے ہیں۔

تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر متحدہ کو ہر الیکشن غنڈہ گردی کے زور پر ہی جیتنا ہوتا ہے تو پھر متحدہ کو کراچی میں ترقیاتی کام کرنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی جو انہیں کراچی والے نعمت اللہ کے کام کی وجہ سے ووٹ نہیں دیں گے؟
اگر واقعی یہ صورت ہے تو پھر متحدہ کو ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کی بجائے غنڈہ گردی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

****************

میں یہاں متحدہ کے پچھلے دسیوں جلسوں کی تصاویر پیش نہیں کر رہی، بلکہ صرف Latest جلسے کی صرف چند تصاویر پیش کر رہی ہوں۔

25foundationday190309-3.jpg

ان حضرات کی کہانی ہے کہ متحدہ سٹوڈنٹز کو یونیورسٹیز سے پکڑ کر جلسوں میں لے جاتی ہے۔
تو کیا ان ہزاروں لاکھوں خواتین کو بھی متحدہ ڈنڈہ ڈولی کرتی ہوئی گھروں سے نکالتے ہوئے کھینچ کر اپنے جلسے میں لے آئی ہے؟
25foundationday190309-2.jpg

25foundationday190309-4.jpg

میں صرف ان تین تصاویر پر اکتفا کرتی ہوں۔ ضرورت پڑنے پر پچھلے جلسوں اور ریلیوں کی تصاویر بھی پیش کروں گی۔ انشاء اللہ۔

اور ہمارا میڈیا [ہماری قوم کی طرح] اتنا جانبدار ہے کہ افتخار چوہدری جو بارہ مئی کے بعد اپنے دوسرے دورے پر کراچی گیا اور پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر اسکے ارد گرد چالیس پچاس گاڑیاں ہی قافلے میں شامل تھیں، اُسکی کتنے گھنٹے انہوں نے لائیو کوریج کی اور اس پدی قافلے کے متعلق کہتے رہے کہ عوام کا سیلاب افتخار چوہدری کے استقبال کے لیے جمع ہے۔ اس جھوٹ پر انسان بس لاحول ہی پڑھ کر رہ جائے۔

******************

اور الیکشنز کی صورتحال یہ ہے کہ:

۔ مشرف دور میں ہونے والے اس الیکشن میں کراچی میں سینکڑوں غیر ملکی آبزرور و صحافی موجود تھے جن کا تعلق کینیڈا سے لیکر بے تحاشہ ممالک سے تھا۔
مگر یہ بات تو ایک طرف رہی کہ یہ غیر ملکی آبزرور یہ بات کہیں کہ متحدہ چھوٹی سے مُنی جماعت ہے اور اس نے "لاکھوں اور ملینز" ووٹ بدمعاشی کے زور پر ڈلوائے ہیں [جیسا کہ یہ دیسی برادران دیسی ساختہ ویڈیوز کے ذریعے پیش کرنا چاہتے ہیں]، بلکہ انہوں ان انتخابات کو مجموع طور پر بہت شفاف قرار دیا ہے۔

۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ متحدہ نے صرف یہ ایک انتخاب نہیں لڑا ہے۔
بلکہ متحدہ 1990 سے لیکر ابتک بے تحاشہ انتخابات لڑ چکی ہے۔ اور ان میں سے بہت سے انتخابات تو متحدہ نے آئی ایس آئی، فوج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بندوقوں کے نال تلے لڑے ہیں جو کہ اُس وقت کراچی میں نواز اور پیپلز پارٹی کے احکامات کے مطابق ہزاروں لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اور ہزاروں لوگوں کو قید میں تشدد کا نشانہ بنانے پر بقیہ پاکستان سے داد و تحسین وصول کرتی تھیں۔

۔ چنانچہ ان برادران کی کہانیوں کا نتیجہ یہ ہے کہ:

۱۔ متحدہ تو بس ایک چھوٹی سی جماعت ہے اور کراچی میں اس کی اکثریت نہیں بلکہ پچاس لاکھ پشتون، ۔۔۔۔ لاکھ پنجابی، ۔۔۔۔ لاکھ بلوچ اور ۔۔۔۔ لاکھ سندھی، اور بذات خود ۔۔۔۔۔ لاکھ مہاجر اس کے جانی دشمن ہیں۔

۲۔ اور متحدہ جو کراچی سے لیکر حیدر آباد اور خیر پور تک الیکشنز جیتی ہے تو اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ یہ بدمعاشی کے زور پر ووٹ حاصل کرتی ہے۔

مگر انکی اس کہانی میں جھول یہ ہے کہ کیا یہ پچاس لاکھ پشتون، یہ ۔۔۔۔ لاکھ پنجابی، سندھی، بلوچ، مہاجر ۔۔۔۔۔ اور ان سب سے بڑھ کر لاکھوں رینجرز، پولیس، فوج و سیکورٹی فورسز نے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنی ہوتی ہیں اور وہ اتنے بزدل و ڈرپوک ہیں کہ متحدہ کے یہ چند بدمعاش ان کی ناک پر چڑھ کر پورے الیکشنز کے دوران انکی ڈنڈا ڈولی کرتے رہتے ہیں اور یہ اف تک کرتے؟
تو ایسی کہانیاں بشمول ان جھولوں کے آپکو مبارک۔
میڈیا اور آپ حضرات لاکھ اہل کراچی کے خلاف پروپیگنڈہ کر لے، لیکن آپ لوگ چند کو یا پھر بہت ساروں کو تو پروپیگنڈہ کے زور پر بے وقوف بنا لیں، مگر سب کو پھر بھی نہیں بے وقوف بنا سکتے۔

اپنی آنکھیں کھولیں۔ اس نفرت کے اور پروپیگنڈہ کی تاریک وادیوں سے باہر آئیں اور کھلے اور خوش دلی سے اہل کراچی کی اس رائے اور حق کو قبول کیجئے۔ ورنہ اسی رویے پر اٹکے رہے تو بس پھر تباہی و بربادی ہی ہم سب کا مقدر ہو گی، اور آپکی یہ اہل کراچی کی رائے کے انکار کے لیے میں نہ مانوں کی تکرار صرف ملک عزیز کو نقصان ہی پہنچائے گی۔
چنانچہ بہتر ہے کہ دوسروں پر "میں نہ مانوں" کا الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں "میں نہ مانوں" کی گردان کا جائزہ لے لیں۔

والسلام۔
 
مہوش علی

لائبریرین
طالوت برادر،
آپ جو باتیں کر رہے ہیں [مثلا پوسٹ 23 میں] ان سب کے جوابات دینا چنداں مشکل نہیں۔ مگر میرے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہو سکتا کہ سب لوگوں کے سب اعتراضات کے جواب دے سکوں۔
اس مسئلے کا کوئی حل بھی میرے پاس موجود نہیں ہے۔
بہرحال، مختصرا:

۱۔ ایک تو وقت پہلے ہی کم ہوتا ہے، اس پر طرہ یہ کہ آپ لقمان شو کے ٹائمنگ کے حوالے سے پہیلیاں بوجھوانا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کو دعوی ہے کہ یہ پوری ویڈیو جھوٹی ہے اور شہباز شریف کسی قسم کے ماورائے عدالت قتلوں میں ملوث نہیں ہے اور معصوم فرشتہ ہے تو براہ مہربانی اپنے ثبوت پیش کیجئے۔ مگر براہ مہربانی ان پہیلیوں سے مجھے معاف رکھئیے کیونکہ یہ گفتگو کو الجھانے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کریں گی۔ [اور موضوع کو پہلے ہی اتنا الجھا دیا گیا ہے کہ کوئی اصل چیز پر توجہ دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہے اور نئے نئے اعتراضات وارد ہو رہے ہیں جن میں سے اکثر مجھ پر ذاتی نوعیت کے اعتراضات بھی ہیں]
تو میں نہ صرف ٹائمنگ جانتی ہوں، بلکہ یہ ویڈیو میں نے ایسے ڈسکشن فورم سے لی ہے جہاں اس پر مفصل گفتگو ہو چکی ہے۔ اب آپ ثابت کیجئے کہ ٹائمنگ کا شوشہ چھوڑ دینا کافی ہے کہ اس ویڈیو کو مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے آنکھیں بند کر لی جائیں۔

حالانکہ میرا پورا اعتراض اور آرگومنٹ یہ تھا:

از مہوش علی:
۔ کیا یہ حیرت کی بات نہیں کہ دیگر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شہباز شریف اور اسکی ماورائے عدالت قتل کرنے کی فطرت پر بمع ویڈیو ثبوت لگائے جانے والے اتنے بڑے الزام اور سکینڈل کے خلاف یا حق میں ایک لفظ بھی نہیں سامنے آیا ہے؟

۔ کیا یہ حیرت کی بات نہیں اتنے بڑے الزام کے بعد شہباز شریف اتنا عرصہ گذر جانے کے باوجود بالکل چپ بیٹھا ہوا ہے اور ابھی تک اُسے ہمت نہیں ہوئی کہ اگر یہ الزام غلط ہے تو جا کر عدالت میں لقمان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرے؟
چلیں ہتک عزت کا دعوی نہیں کرتا تو پریس کانفرنس بلا کر اس ویڈیو کو جھوٹا ہی قرار دے دے۔
چلیں پریس کانفرنس نہیں کرتا تب بھی اخبارات میں دو چار لائنوں میں ہی اس ویڈیو کی تردید کر دے۔
کیا آپ کو نہیں لگتا کہ شہباز شریف سے لیکر پورا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اس خبر کے بارے میں چھان بین کرنے، یا اسکی تردید کرنے کی بجائے اس وقت فقط اور فقط اس خبر کو دبانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں؟
آپ کی یہ ٹائمنگ تھیوری کا شوشہ اس میں سے کس آرگومنٹ کا جواب ہے؟
کیا آپ کو اندازہ نہیں کہ بجائے اس ویڈیو کا جواب دینے کے شہباز شریف [بمع پورے میڈیا کے] بگلے کی طرح اپنا سراپنی بغل میں دبائے کھڑا ہے اور بس اس خبر کو مکمل طور پر دبانے کے چکر میں ہے یا پھر ٹائمنگ کے شوشے چھوڑ کر پوری ویڈیو کا انکار کرنے کے چکر میں ہے۔
************

۲۔ از طالوت:
اپنے "علم" کا اندازہ اسی سے لگا لیں کہ باوجود اس کے کہ محفل پر ننھہ گورائیہ پر بات بھی ہو چکی آپ کو اس کا صحیح نام تک معلوم نہیں ۔۔ (اور شاید کہانی کی بھی خبر نہ ہو) ۔۔
عجب تماشہ ہے کہ مجھ پر اسی پوسٹ میں اعتراض ہو رہا ہے کہ: "از طالوت: دوسرا ہر ایک کے مراسلے سے آپ اصل بات گول کر جاتیں ہیں ، اور سرے سے وہی گول مول جوابات پیش کر کے ایک بےکار پراپگینڈا کرنا شروع کر دیتی ہیں"

اور اب ان کے اصل بات گول نہ کرنے اور گول مول جوابات پیش نہ کرنے اور غیر ضروری اعتراضات نہ کرنے کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے میری اس بات کا جواب یہاں دیا ہے:
از مہوش علی:
اور آئیے اب نتھو گورائیہ کے قتل کی طرف۔

بہن، آپکے نزدیک نتھو گورائیہ کا ماورائے عدالت قتل بہت اچھا قدم ہے۔ لیکن میں اسکی مخالف ہوں، کیونکہ:

۔ جب نتھو گورائیہ پہلے سے ہی آپکی حراست میں ہے، اور اسکے خلاف ہزاروں الزامات اور ثبوت ہیں، تو پھر اسکو جھوٹے پولیس مقابلے میں مروا دینا صرف بدنامی ہی لا سکتا ہے۔

ذرا دیکھئیے کہ اسکو یوں مروانے سے کتنا بڑا قانونی نقصان قوم کو پہنچا ہے:

اقتباس:
رپورٹ از بی بی سی:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ملزم چند دن کے بعد ایک مبینہ پولیس مقابلے میں مارا بھی گیا لیکن گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسرنے مبینہ اعترافی بیان پر مبنی ایک رپورٹ بنا کر رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھجوادی تھی۔ بعد ازاں اسی مبینہ رپورٹ کو بنیاد بنا کر دو قومی اخبارات دی نیوز اور روزنامہ جنگ میں خبر شائع کی گئی۔ بیرسٹر ظفراللہ خان نے اس معاملے پرتوہین عدالت کی ایک درخواست دائر کی تھی۔اس درخواست میں کہا گیا کہ ایک ایسے بدنام زمانہ ملزم ننھوگورایہ کے بیان پر جج کو بدنام کیا گیا جو پولیس مقابلے میں مارا بھی جا چکا تھا۔
ان کے بقول پولیس کودیے گئے اس بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی اس لیے یہ خبر مدلل ثبوت کے بغیر ہے۔ بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ یہ رپورٹ گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر ذوالفقار چیمہ نے جاری کی اوراسے تصدیق کے بغیر شائع کیا گیا جس سے عدلیہ کی توہین ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج اگر ہم اس کرپٹ جج کو عدالت میں سزا نہ دلوا سکے، یا پھر اسکے بالکل الٹا توہین عدالت کی سزا میں پولیس افسر اور یہ صحافی اندر ہو گئے، اور عوام اور عدالت کی جنگ شروع ہو گئی، تو اسکی واحد وجہ یہ ماورائے عدالت قتل ہو گی۔ قانون اندھا ہوتا ہے اور وہ بغیر ثبوتوں کے کوئی فیصلہ نہیں کرتا۔

بہن، جذبات اچھی چیز، مگر زیادہ تر انسان کو ہوش و حواس سے کام لینا چاہیے ورنہ وہ خسارے میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
والسلام۔
****************

از طالوت:
مناسب ہوتا اگر آپ سعودیہ کا اس بات سے کوئی "لنک" ثابت کرتیں آپ کو سعودی فوبیا بلکہ اگر سچ کہوں تو غیر شیعی فوبیا ہو گیا ہے ۔۔ ممکن ہے آپ کا پہلے دیا گیا لنک درست نہ ہو یا میرے یہاں کوئی مسئلہ ہو مگر دوسرے لنک پر اس کی ساری اقساط موجود ہیں مگر میں یہ سب براہ راست دیکھ چکا ہوں ۔۔
طالوت برادر،
آپ بہت زیادتی پر اتر آئے ہیں۔
"سیاست" کے اس سیکشن میں یہ چوتھی بار ہو رہا ہے کہ آپ نے میرا اہل تشیع سے تعلق ہونے کو نشانہ بنایا ہے اور میں آپ سے ہر دفعہ درخواست کرتی آ رہی ہوں کہ آپ اس چیز سے اجتناب کریں۔

جب آپ نے کہا کہ ویڈیو کا لنک خراب ہے [جو کہ اصل میں صحیح ہے اور ہمارے پاس چل رہا ہے اور میرے علاوہ دیگر اراکین بھی اسے دیکھ چکے ہیں] تو پھر اسکی واحد وجہ یہی ہو سکتی ہے کہ مسٗلہ صرف آپ کے ساتھ ہے۔ اور یہ چیز پہلے بھی میرے ساتھ ہو چکی ہے کہ وہ ویڈیوز اور ویب سائیٹ جو پوری دنیا میں چل رہے تھے وہ سعودی "حکومت" کی سخت پالیسی کے تحت بعض اوقات وہاں پر نہیں دیکھے جا سکتے۔
اسی تجربے کے تحت میں نے سعودی "حکومت" کی اس پالیسی اور اس حوالے سے کبھی کبھار پیدا ہونے والی پرابلم کا ذکر کیا تھا کہ یہ ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔ مگر آپ اسے کھینچ کھانچ کر "شیعی فوبیا" پر لے گئے۔
دوبارہ سے دیکھئیے میں نے کیا لکھا ہے:
میرے پاس جرمنی میں تو یہ ویڈیو ابھی تک چل رہی ہے۔ سعودی حکومت اپنی رائے کے خلاف کوئی بات میڈیا میں نہیں آنے دیتی۔ چنانچہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے سعودیہ میں اس ویڈیو پر پابندی لگا دی ہو۔
کیا آپ کو اس میں "حکومت" کا لفظ نظر آ رہا ہے؟
کیا سعودی حکومت کی پالیسی کے زیر نظر یہ بات بعید ہے کہ ویڈیو نہ چلنے کی وجہ یہ ہو؟
مگر آپ کا بار بار سیاست کے سیکشن میں میرے ساتھ متحدہ کو بھی فرقے کی جماعت قرار دے دینا قابل ستائش عمل نہیں ہے۔ بقیہ آپ خود سمجھدار ہیں کہ اگر کوئی آپ کی کریڈیبلٹی ایران یا عراق یا لبنان پر یہ کہہ کر ختم کر دے کہ آپ آل محمد کے دشمنوں کو عزیز رکھتے ہیں تو آپ کو کیسا محسوس ہو گا؟
ہمارے لیے بہتر ہو گا کہ سیاست کے اس سیکشن میں ایک دوسرے کی ذاتیات کو نشانہ نہ بنائیں اور صرف سیاستدانوں اور سیاست تک بات کو محدود رکھیں۔
******************

از طالوت:
یہ ایک ٹائپنگ غلطی ہے ورنہ میں اتنا حوصلہ رکھتا ہوں کہ اپنے کیے کو مان سکوں ۔۔ ویسے بھی نام بگاڑا جاتا ہے تو اس طرح سے کہ اس کے کوئی نامناسب یا حقیقت سے قریب معنٰی نکلتے ہوں جبکہ مبشر کو "مبد شر" لکھنے میں سوائے شر کے دوسرے کسی لفظ کے معنٰی نہیں بنتے ۔۔۔ لحاظہ یہ ایک ٹائپنگ غلطی ہے اور بس !
اور اسکی میں درستگی بھی نہیں کروں گا کیونکہ اس بات کو آپ نے محدب عدسے سے دکھایا ہے ۔۔
معذرت کہ میں نے آپ کی طرف سے اس معاملے میں غلط فہمی کا شکار ہوئی۔
مگر آپ کو بھی احساس ہونا چاہیے کہ یہ غلط فہمی شاید نہ ہوتی اگر آپ ماضی میں اپنی اس عادت کی اصلاح کر چکے ہوتے۔

*************

اور مبشر لقمان کے متعلق آپ کے الزامات پر جو میں نے گرفت کی تھی، تو اسکے جواب میں آپ نے لکھا ہے:
میرا خیال ہے میں اوپر وضاحت کر چکا !
یہ وضاحت صرف لقمان صاحب کے نام کے حوالے سے تھی۔ جبکہ میں نے آپ کے اس رویے [ْدو رخی رویے] کی طرف اشارہ کیا تھا کہ جیسے ہی میڈیا میں ایک آواز آپکے موقف کے خلاف اٹھی، آپ نے چھوٹتے ہی مبشر لقمان کو حکومتی ایجنٹ قرار دے دیا [وہ بھی بغیر ثبوت کے] جبکہ جب میں نے حامد میر کی تحریر بطور ثبوت پیش کی تھی کہ وہ کس طرح طالبان کے مظالم پر پردہ ڈالتا ہے تو آپ لوگ الٹا مجھ ہی پر الزامات کی بارش کر رہے تھے۔

*****************

از طالوت:
یہ بات بالکل میرے لیے نئی ہے ! شہباز اور کراچی میں ماورائے عدالت قتل ، کوئی ایک واقعہ پیش کریں تو مجھ کم علم کے علم میں بھی اضافہ ہو ۔۔
جو بات نہ سمجھنا چاہے اسے کون سمجھائے۔
کیا نواز شریف اور شہباز شریف کوئی الگ الگ اور مخالف پارٹی کے لوگ ہیں؟
نہ صرف شہباز شریف، بلکہ انکی پارٹی کی حکومت کراچی میں ماورائے عدالت ہزاروں لوگوں کے قتل میں ملوث ہے۔
بھائی صاحب، کراچی میں ہزاروں لوگ ریاستی تشدد کا نشانہ بنے ہیں۔ اور یہ کام انہی ہی کی پارٹی کر رہی تھی۔ اگر آپ کہیں کہ اسکا سارا الزام صرف نواز شریف کو دیا جا سکتا ہے اور شہباز شریف بالکل معصوم فرشتہ ہے اور اسکا عملی طور یا زبانی طور پر مشوروں کی صورت میں، حمایت کی صورت میں کسی صورت میں بھی کراچی کے اس ریاستی تشدد اور حقیقی کی پیدائش میں حصہ نہیں تو بس پھر ہم اپنی گفتگو ختم کرتے ہیں کیونکہ میں آپ کو سمجھانے کی مزید کوئی کوشش کرنے والی نہیں۔ اور ہم لوگ گفتگو اس بات پر ختم کر دیتے ہیں کہ سب نے اپنے دلائل پیش کر دیے ہیں اور ہر کوئی پڑھ سکتا ہے اور جو رائے قائم کرنا چاہے قائم کر سکتا ہے۔
والسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
ڈیسٹیریکشن پیدا کرنا تو اپ کا کام ہی ہے۔
مہوش بیٹی یہ کہہ رہی ہے کہ ماروائے عدالت قتل قابل ستائش نہیں بلکہ قابل مذمت ہے قطع نظر اس بات کہ کون قتل کررہا ہےاور کون ہورہا ہے۔ یہ اصل میں درندگی ہے اور جو کوئی بھی کررہا ہے وہ درندگی کررہاہے۔ کیوں مہوش بیٹی؟

ہمت بھائی،
آپ کی بات یہاں بالکل درست ہے۔ اس ویڈیو کا جو اصل موضوع جو لقمان مبشر لے کر چلا تھا، اسے بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے، اور اعتراضات لقمان مبشر کی ذاتیات سے لیکر میری ذاتیات تک ہونے شروع ہو گئے ہیں اور پھر جیسا میں نے عرض کیا تھا کہ کچھ احباب تو ثبوت مانگنے کا تکلف ہی کر رہے ہیں ورنہ شہباز شریف کے ماورائے عدالت قتلوں پر پہلے سے ہی انہوں نے عذر پیش کرنا شروع کر دیے ہیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
آپس کی بات ہے فوج والوں‌کو تو لٹکایا نہیں‌جا سکتا کیوں‌نہ شہباز شریف کو ایک اور بھٹو بنایا جائے۔۔۔
 
زینب

محفلین
یہ جو پر امن بیٹھے ہوتے ہیں ان چوں چوں کے جلسے میں وہ بندوق کے زور پے ہی بیٹھے ہوتے ہیں مہوش سسٹر۔۔۔۔۔۔۔۔ورنہ پاکستانی قوم سے کیا ہم واقف نہیں ہو سکتا ہے اپ واقف ان ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔پاکیستانی قوم اتنی پر امن بیٹھے وہ بھی کسی سیاسی جلسے میں ہو نہیں سکتا۔۔یہ بےچارے ڈر کے مارے زبردستی بٹھائے گئے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب بہن اپکی بات درست نہیں۔ میں‌ایم کیو ایم کا حمایتی نہیں مگر ان کے جلسے بڑے اور ڈسپلن والے ہوتے ہیں۔
کراچی میں ماورائے عدالت قتل قابل نفرت ہیں۔ یہ قتل بگاڑ کو جنم دیتے ہیں۔ ماروائے عدالت قتل چاہے کراچی میں‌ہوں چاہے لاہور میں اسکے مرتکب درندے ہیں
شہباز پر ان قتل کی براہ راست ذمہ داری عائد ہوتی ہے اگر یہ اسکے دور میں ہوئے۔ اگر ماورائے عدالت قتل کرنے ہیں تو پھر عدلیہ عدلیہ کی رٹ لگانا ظاہر ہے کہ منافقت ہے۔
ان مجرموں سے اللہ بچائے
 
طالوت

محفلین
قصہ مختصر یہ کہ آپ کے پاس وقت بھی نہیں اور آپ نے "جوابات" بھی تفصیل سے دئیے ہیں ۔۔ مگر مشکل یہ کہ اب میرے پاس وقت نہیں اور شاید ہوتا بھی تو ان "دلیلوں" کا جواب میرے پاس نہیں !
کیونکہ آپ نے یہاں پھر سے میرے اعتراضات و جوابات کو جس طرح تروڑ مروڑ کر پیش کیا ہے اس میں آپ کو ہی ملکہ حاصل ہے ، مجھ میں یہ کمال نہیں !
اور میں بار بار ایک ہی بات سمجھناے کے لیے مراسلے نہیں لکھ سکتا ۔۔ 90 اور 70 آپ کو مزید ہضم نہیں ہو گا کیونکہ میرے سوالات " تب " سے "اب" وہیں ہیں ۔۔

ہمت علی ، آپ کو پتا ہے آپ کے مراسلوں کو میں سنجیدگی سے نہیں لیتا ۔۔۔ اور جب لیا تھا تو آپ ہتھے سے اکھڑ گئے تھے ۔۔
وسلام
 
شکاری

محفلین
اسی فورم پر فہیم بھی ہیں، شوبی بھی ہیں، فرحان دانش بھی ہیں۔ اور یہ وہ لوگ ہیں جو کہ 1990 میں کراچی نہیں آئے اور نہ انکے والدین 1970 میں آئے ہیں، بلکہ یہ اپنی دو پشتوں سے کراچی میں ہی آباد ہیں۔

تو میں کیوں آپ کی گواہی مانوں اور کیوں ان تینوں برادران کو جھوٹا مانوں اور انکی گواہی کو جھٹلاؤں؟

میں نے ان کی گواہی کو کہیں نہیں جھٹلایا اور نہ ہی ان تینوں‌دوستوں نے یہاں‌ اپنی کوئی گواہی پیش کی ہے۔ پھر آپ کی طرف سے یہ بات کرنا بات کو طول دینے اور اصل موضوع سے توجہ ہٹانے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

ان لوگوں کا ایک طرف دعوی ہے کہ متحدہ اور اسکا مصطفی کمال سب کرپٹ ہیں۔ مگر انہیں کراچی میں کام صرف اور صرف اس لیے کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے نعمت اللہ نے کراچی میں بہت کام کیا تھا۔
چنانچہ یہ متحدہ کا کمال نہیں کہ وہ کراچی میں ترقیاتی کام کر رہی ہے، بلکہ یہ نعمت اللہ کا کمال ہے کہ جس نے متحدہ کو ترقیاتی کام کرنے پر "مجبور" کر دیا ہے ورنہ اگلے الیکشنز میں کوئی انہیں ووٹ نہیں پڑے گا۔

مگر یہی وہ لوگ ہیں جو کہ کہتے ہیں کہ متحدہ کا کراچی میں اپنا کوئی ووٹ بینک ہی نہیں، بلکہ یہ تو الیکشن جیتتے ہی اپنی بدمعاشی کے زور پر ہیں کہ بندوق کی نال پر ہر کسی سے جھوٹا ووٹ پڑواتے ہیں۔

اس طرح کی بات میں نے کہاں لکھی ہے مجھےبھی بتائی جائے۔ جو مجھے نہیں نظر آرہی صرف آپ کو دیِکھ رہی ہے۔

تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر متحدہ کو ہر الیکشن غنڈہ گردی کے زور پر ہی جیتنا ہوتا ہے تو پھر متحدہ کو کراچی میں ترقیاتی کام کرنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی جو انہیں کراچی والے نعمت اللہ کے کام کی وجہ سے ووٹ نہیں دیں گے؟
اگر واقعی یہ صورت ہے تو پھر متحدہ کو ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کی بجائے غنڈہ گردی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ سوال ہی نہیں ہوا پھر جواب کہاں سے آگیا ؟؟؟؟؟؟؟

میں یہاں متحدہ کے پچھلے دسیوں جلسوں کی تصاویر پیش نہیں کر رہی، بلکہ صرف latest جلسے کی صرف چند تصاویر پیش کر رہی ہوں۔

ان حضرات کی کہانی ہے کہ متحدہ سٹوڈنٹز کو یونیورسٹیز سے پکڑ کر جلسوں میں لے جاتی ہے۔
تو کیا ان ہزاروں لاکھوں خواتین کو بھی متحدہ ڈنڈہ ڈولی کرتی ہوئی گھروں سے نکالتے ہوئے کھینچ کر اپنے جلسے میں لے آئی ہے؟

میں صرف ان تین تصاویر پر اکتفا کرتی ہوں۔ ضرورت پڑنے پر پچھلے جلسوں اور ریلیوں کی تصاویر بھی پیش کروں گی۔ انشاء اللہ۔

اور ہمارا میڈیا [ہماری قوم کی طرح] اتنا جانبدار ہے کہ افتخار چوہدری جو بارہ مئی کے بعد اپنے دوسرے دورے پر کراچی گیا اور پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر اسکے ارد گرد چالیس پچاس گاڑیاں ہی قافلے میں شامل تھیں، اُسکی کتنے گھنٹے انہوں نے لائیو کوریج کی اور اس پدی قافلے کے متعلق کہتے رہے کہ عوام کا سیلاب افتخار چوہدری کے استقبال کے لیے جمع ہے۔ اس جھوٹ پر انسان بس لاحول ہی پڑھ کر رہ جائے۔

میں جانتا تھا آپ یہ بات ضرور کریں گی اسی لیے اوپر میری پوسٹ کا آخری حصہ دوبارہ پڑھنے کو کوشش کیجیے۔

اور الیکشنز کی صورتحال یہ ہے کہ:
اور مزے کی بات یہ ہے کہ متحدہ نے صرف یہ ایک انتخاب نہیں لڑا ہے۔
بلکہ متحدہ 1990 سے لیکر ابتک بے تحاشہ انتخابات لڑ چکی ہے۔ اور ان میں سے بہت سے انتخابات تو متحدہ نے آئی ایس آئی، فوج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بندوقوں کے نال تلے لڑے ہیں جو کہ اُس وقت کراچی میں نواز اور پیپلز پارٹی کے احکامات کے مطابق ہزاروں لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اور ہزاروں لوگوں کو قید میں تشدد کا نشانہ بنانے پر بقیہ پاکستان سے داد و تحسین وصول کرتی تھیں۔

۔ چنانچہ ان برادران کی کہانیوں کا نتیجہ یہ ہے کہ:

۱۔ متحدہ تو بس ایک چھوٹی سی جماعت ہے اور کراچی میں اس کی اکثریت نہیں بلکہ پچاس لاکھ پشتون، ۔۔۔۔ لاکھ پنجابی، ۔۔۔۔ لاکھ بلوچ اور ۔۔۔۔ لاکھ سندھی، اور بذات خود ۔۔۔۔۔ لاکھ مہاجر اس کے جانی دشمن ہیں۔

۲۔ اور متحدہ جو کراچی سے لیکر حیدر آباد اور خیر پور تک الیکشنز جیتی ہے تو اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ یہ بدمعاشی کے زور پر ووٹ حاصل کرتی ہے۔

مگر انکی اس کہانی میں جھول یہ ہے کہ کیا یہ پچاس لاکھ پشتون، یہ ۔۔۔۔ لاکھ پنجابی، سندھی، بلوچ، مہاجر ۔۔۔۔۔ اور ان سب سے بڑھ کر لاکھوں رینجرز، پولیس، فوج و سیکورٹی فورسز نے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنی ہوتی ہیں اور وہ اتنے بزدل و ڈرپوک ہیں کہ متحدہ کے یہ چند بدمعاش ان کی ناک پر چڑھ کر پورے الیکشنز کے دوران انکی ڈنڈا ڈولی کرتے رہتے ہیں اور یہ اف تک کرتے؟
تو ایسی کہانیاں بشمول ان جھولوں کے آپکو مبارک۔
میڈیا اور آپ حضرات لاکھ اہل کراچی کے خلاف پروپیگنڈہ کر لے، لیکن آپ لوگ چند کو یا پھر بہت ساروں کو تو پروپیگنڈہ کے زور پر بے وقوف بنا لیں، مگر سب کو پھر بھی نہیں بے وقوف بنا سکتے۔

اپنی آنکھیں کھولیں۔ اس نفرت کے اور پروپیگنڈہ کی تاریک وادیوں سے باہر آئیں اور کھلے اور خوش دلی سے اہل کراچی کی اس رائے اور حق کو قبول کیجئے۔ ورنہ اسی رویے پر اٹکے رہے تو بس پھر تباہی و بربادی ہی ہم سب کا مقدر ہو گی، اور آپکی یہ اہل کراچی کی رائے کے انکار کے لیے میں نہ مانوں کی تکرار صرف ملک عزیز کو نقصان ہی پہنچائے گی۔
چنانچہ بہتر ہے کہ دوسروں پر "میں نہ مانوں" کا الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں "میں نہ مانوں" کی گردان کا جائزہ لے لیں۔

والسلام۔

یہ سب فضول باتیں ہیں۔ صرف اصل موضوع سے ہٹنے کے لیے۔

میں اس بے کار اور فضول قسم کی بحث سے آؤٹ ہوتا ہوں‌ کیونکہ ایسی بے کار باتوں کا وقت کے ضیاع کے علاوہ اور کوئی فائدہ نہیں ہے۔
 
Top