شہد ایک نعمت:
شہد کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں:
فِيهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ.
(النحل، 16 : 69)
اُس میں لوگوں کے لئے شفاء ہے۔
شہد انسان کیلیئے قدرت کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہے جس کا نعم البدل کوئی نہیں۔خالق کائنات نے انسان کو جتنی غذائی نعمتیں بخشی ہیں ان سب میں شہد کو ممتاز درجہ حاصل ہے۔
شہد ایک قدرتی پیداوار ہے،اسکا رنگ ،ذائقہ اور خوشبو مختلف پھولوں جیسی ہوتی ہے، جنکی مدد سے شہد بنتا ہے۔شہد عموما دو قسم کا ہوتا ہے
ایک ہلکا زردی مائل اور شفاف، پتلا ، نہایت میٹھا، یہ چھوٹی مکھی کا اعلی درجے کا شہد مانا جاتا ہے،
دوسرا بادامی رنگ کا قدرے گاڑھا ہوتا ہے اور اسکے ذائقے میں فرق ہوتا ہے۔
شہد کے اجزاء
امریکہ کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے بہت بڑے کیمسٹ 'ڈاکٹر سی اے براؤن' نے شہد میں موجود
مندرجہ ذیل غذائی اَجزاء معلوم کئے ہیں :
1۔پھلوں کی شکر 40 سے 50 فیصد
2۔انگور کی شکر 34.2 فیصد
3۔گنے کی شکر 1,9 فیصد
4۔پانی 17.7 فیصد
5۔گوند وغیرہ 1.5 فیصد
6۔معدنیات 0.18 فیصد
شہد میں فولاد، تانبہ، میگنیز، کلورین، کیلشئم، پوٹاشیم، سوڈیم، فاسفورس، گندھک،
ایلومینیم اور میگنیشئم بھی مناسب مقدار میں میں پائے جاتے ہیں
شہد کے فوائد
شہد معدے اور انتڑیوں کی جھلی میں خراش پیدا نہیں ہونے دیتا۔
یہ زُود ہضم ہے۔
اِس کا گُردوں پر کوئی مضر اثر نہیں ہے۔
یہ اَعصابِ ہضم پر بغیر بوجھ ڈالے حراروں کا بہترین سرچشمہ ہے۔
شہد تھکاوٹ کو بہت جلد دُور کرتا ہے اور اُسے باقاعدہ اِستعمال کرنے والا جلدی نہیں تھکتا۔
یہ کسی حد تک قبض کشا بھی ہے۔
السر کی صورت میں نہار منہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں دو چمچے شہد ڈال کر پی لیں،بعد میں ہر کھانے کے بعد ایک چمچ شہد لے لیں۔
شہد میں نمک ملا کر آگ پر رکھیں، جب شہد پھٹ جائے تو اسکا پانی لے کر بچوں کو پلائیں یہ کھانسی کےلیے بہترین ہے
جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کرنے سے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے ،شہد کے برابر زیتون کا تیل ملا کر لگانے سے جلن ختم ہو جاتی ہے اور آبلہ کی جگہ نشان باقی نہیں رہتا۔
شہد آنکھوں کے جملہ امراض کیلئے بے حد مفید ہے۔رات کو سوتے وقت خالص شہد کی ایک سلائی سرمہ کی طرح آنکھوں میں پھیر لیں یہ آنکھ کے مختلف امراض جیسے آشوب چشم،آنکھ کا سرخ ہو جانا، موتیا بند، شب کوری، اور آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کیلئے بے حد مفید ہے
ملیریا بخار کی صورت مین ایک لیٹر پانی میں چار چمچ شہد ملا کر گاہے بگاہے مریض کو پلائیں۔
بچوں میں پیٹ کے درد کی صورت میں ایک چمچ سونف،عرق گلاب ایک چمچ،عرق پودینہ ایک چمچ، شہد آدھا چمچ ملا کر تین دن تک دن میں تین یا چار بار استعمال کرانے سے پیٹ کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
حسن و صحت کے اضافے میں شہد کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔
شہد موٹاپے کا قدرتی علاجہے،نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد، لیمو ملا کر پینے سے جسم کی اجافی چربی کم ہوتی ہے اور جسم متوازن ہونے لگتا ہے۔
شہد جلد کی خرابی دور کرتا ہے، سونے سے قبل ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ شہد کا مسلسل استعمال کرنے سے جلد کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔