شہریوں کالیگی ایم پی اے کیخلاف احتجاج،دہشتگرد چھڑانے کا الزام

ساجد

محفلین
155536_66020489.jpg
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، ایم پی اے کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)غلام محمد آباد پولیس کی حراست سے بارودی مواد سے بھری کار رکھنے والے ملزم کو مبینہ طور پرچھڑوانے پر شہریوں نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کیخلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ایم پی اے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ضلع کونسل چوک میں احتجاج کر نے والے مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس پر رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ضلع کونسل چوک میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ پولیس افسران نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔​
 

سید زبیر

محفلین
کاش یہ نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ اس کے گھر پر کرتے ۔ جس دن ایسا شروع ہو گیا پاکستان میں تبدیلی آجائے گی
 

باباجی

محفلین
مجھے تو لگتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم مدت رہنے والی جمہوری حکومت ہوگی یہ
اور اسی کے حامی اسکا تختہ اُلٹائیں گے
 

ساجد

محفلین
مجھے تو لگتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم مدت رہنے والی جمہوری حکومت ہوگی یہ
اور اسی کے حامی اسکا تختہ اُلٹائیں گے
بابا جی ان کو پہلے ہی سے معلوم ہونا چاہئے تھا کہ یہ کن لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں ، ویسے یہی کام پی ٹی آئی نے بھی کیا ہے، دیکھ لیں کہ جن شدت پسندوں کی حمایت میں تھی انہوں نے ہی اس کے کتنے بندے اب تک پھڑکا دئیے ہیں ۔ میں نے یہی نکات الیکشن کے دنوں میں اراکین کے سامنے رکھے تھے کہ جن کا خمیازہ اب دونوں پارٹیاں اور عوام بھگت رہے ہیں لیکن معزز اراکین محفل کو اپنی اپنی پارٹی کی مشہوری میں زیادہ دلچسپی تھی بہ نسبت حقائق پر غور کرنے کے۔
 

باباجی

محفلین
ساجد بھائی
یہاں کی سیاست ایسے ہےکہ
الیکشن سے پہلےسیاستدان کمپین کے دوران
کسی غریب کے گھر جائے گا اور کہے گا کہ ماں جی آج آپ کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھاؤں گا آپ میری ماں جیسی ہیں کوئی کام ہو تو سیدھی میرے پاس آنا
اور جب کامیاب ہوجاتا ہے تو یہی منہ بولی ماں جب اپنے منہ بولے سیاستدان بیٹے سے ملنے جاتی ہے تو پورا دن انتظار کرنے کے بعد یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ صاحب اچانک ہی کسی کام سے چلے گئے جب آئیں گے تو پھر ملنے آنا
 
Top