شہیدانِ ناموسِ رسالت! - راجا رشید محمود

الف نظامی

لائبریرین
شہیدانِ ناموسِ رسالت!
شاتمانِ رسول کے دشمن
استقامت کے تراشے ہوئے پیکر
ایمان کی تجسیم کے مکمل شاہکار
جنھوں نے جذبوں کی ثقاہت کو دار کی کسوٹی پر کَس کے دیکھ لیا

شہیدانِ ناموسِ رسالت!
شماتتِ سرکار کی کسی خبر سے جن کا رُواں رُواں سرکشیدہ نظر آیا
انہوں نے ضروری کاروائی کی تو شماتت کی ہر جسارت سر نگوں ہوئی اور حفاظتِ حُرمت کی کوشش سربلند ٹھہری!

شہیدانِ ناموسِ رسالت!
جن کے ایثار پیشہ سراپا میں وہ خون پایا گیا جس کا گروپ غیرت ہے
یہ خون ان کی رگوں میں دوڑتا پھرتا اِس لیے رہا کہ کسی کام آئے،
غیرت گروپ کا یہ خون پہلے اُچھلا اور بے غیرتی کے مجسموں کو دبوچ لیا ، پھر اُبلا اور شہادت کو گلے لگا لیا۔
خون کا غیرت گروپ --- دنیا کی عظمتیں جس کی حیثیت کے سامنے سر فگندہ بیٹھی ہیں اور عقبیٰ کی نعمتیں اس کے خیر مقدم کو سروقد کھڑی ہیں۔
مرحبا! غیرت گروپ ، صد مرحبا!!

(راجا رشید محمود)
ماہنامہ نعت لاہور ، شہیدانِ ناموسِ رسالت نمبر ، اپریل 1991
 
Top