شہید ہونے والے پا ک فوج کے کرنل سہیل عابد کو اسلام آباد میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا

زنیرہ عقیل

محفلین
news-1526573585-3775.jpg

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پا ک فوج کے کرنل سہیل عابد کو اسلام آباد میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے ’’ آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی قبرستان میں نماز جنازہ کے موقع پر کرنل سہیل عابد کے بیٹے سے ملاقات کی اور اسے اپنے گلے لگایا ، آرمی چیف کا کہناتھا کہ جب بھی میرا کوئی جوان شہید ہوتاہے تو ایسا لگتاہے جیسے میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیاہے ، وہ رات گزارنا میرے لیے بہت مشکل ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود ہم اپنے وطن کے دفاع کیلئے ہر کسی قسم کی قربانی دینے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں ۔

news-1526580582-8199.jpg


اس سے قبل شہیدکرنل سہیل عابد کا جسد خاکی انکے آبائی گاؤں91ڈبلیو بی وہاڑی لیجایا گیا ،کرنل سہیل عابد شہید کے جسد خاکی وہاڑی پہنچنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،ان کاجسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا اس موقع پر شہیدکرنل سہیل عابد کے آخری دیدار کےلئے وہاں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک فوج زندہ باد ، آرمی چیف زندہ باد اور دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے،وہاڑی میں نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعدکرنل سہیل عابد شہیدکاجسدخاکی تدفین کیلئے راولپنڈی لیجایا گیا جہاں ایک بار پھر آرمی قبرستان راولپنڈی میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں آرمی چیف سمیت ملٹری و سول افسران اور جوانوں سمیت اہل خانہ نے شرکت کی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔​
 
Top