شیخوپورہ کے قریب چنگ چی رکشہ اور ریل گاڑی کا تصادم

شمشاد

لائبریرین
آج دوپہر تقریباً بارہ بجے شیخوپورہ کے قریب ایک ریلوے پھاٹک پر ایک چنگ چی اور کراچی سے لاہور آنے والی ریل گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں 15 افراد اپنی جان سے گئے۔ تقریباً 6 سال کا ایک بچہ تصادم سے پہلے چھلانگ لگا کر موت سے محفوظ رہا۔ مرنے والوں میں ایک ہی گھر کے 9 افراد شامل ہیں۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اب حسب سابق بڑے بڑے بیان دیئے جائیں گے اور کمیٹیاں بنیں گی اور مرنے والوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا جائے گا لیکن حقیقیت میں کچھ بھی نہیں ہو گا اور سب کچھ کاغذوں میں گُم ہو جائے گا۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ابھی یہی خبر پڑھ رہا تھا۔۔۔۔نہایت افسوس ناک خبر ہے۔۔۔۔۔کہا یہ جارہا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا ۔۔۔مزید کہ غلطی رکشے والے کے تھی اُس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔۔۔ہے۔۔۔۔ کیا کہا جاسکتا ہے!!!!!
البتہ جو بھی ہے ناقابل تلافی نقصان ہے۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں رکشے والے کی ہی غلطی ہے۔

ریل گاڑی چھوٹی سی تو ہوتی نہیں کہ نظر نہ آئی ہو، نہ ہی کوئی دھند تھی نہ ہی اندھیرا تھا، دن کا بارہ بجے کا وقت تھا۔ اس کو چاہیے تھے کہ چند لمحے رک جاتا۔ لیکن اس نے ہشیاری دکھائی کہ جلدی سے نکل جاؤں گا لیکن عین ریلوے لائن پر رکشہ بند ہو گیا۔ اب دوبارہ سٹارٹ کرنے یا دھکا لگانے کا وقت ہی نہیں ملا۔
 
Top