پہلے میں نے اپنے دوستوں سے معلوم کیا ان کے بارے میں تو پتہ چلا کہ یہاں جس مشاعرے میں میں مہمانِ خصوصی تھا، اس میں موصوف بھی تھے لیکن مجھے یاد نہیں رہا۔ ان کے پتے کے مطابق میں آج عصر کے بعد ان کے گھر پہنچ گیا، لیکن ملاقات نہیں ہو سکی فون نمبر دے کر آ گیا تو رات آٹھ بجے ان سے فون پر بات ہوئی۔ معلوم ہوا کہ وہ غالب والے فنکشن میں بھی تھے اور وہاں مجھ سے سمت کا یو آر ایل لکھوایا تھا لیکن اپنا تعار نہیں کرایا تھا۔ اردو ویب سے وہ پہلے ہی واقف ہو چکے تھے گوگل کے ذریعے پہنچے تھے۔
انٹر نیٹ پر وہ فعال نہیں ہیں۔ اب میں نے بتایا ہے اس تانے بانے کے بارے میں تو شاید اب اسے دیکھیں گے۔ وہ کبھی کبھی ہی انٹر نیٹ سے جُڑتے ہیں۔ اب براڈ بینڈ لینے والے ہیں تب بھی فرصت پر ہی لاگ ان ہو سکیں گے یہاں۔ ان سے جلد ہی ملاقات کی امید ہے۔
اگر آُ دیکھ رہے ہیں عبدالوحید تو خود بھی اپنی صورتِ حال بتاتے رہیں۔ اور جو امداد چاہیے ارتدو کمپیوٹنگ کے سلسلے میں تو لکھنے پڑھنے میں مدد والی فورم میں چلے جائیں اور یہاں کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے فانٹ اور کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر لیں اردو صوتی 3 یا اردو دوست۔