حسان خان
لائبریرین
ہجری شمسی تقویم کے ماہِ ثانی 'اردیبہشت' کا روزِ اول، مطابق بہ ۲۱ اپریل، ہر سال یومِ سعدی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جنابِ مصلح الدین سعدی شیرازی نے ایران سمیت اس پورے فارسی زدہ منطقے کے ادبی تکامل میں جو کردار ادا کیا ہے وہ فقط اسی بات سے ظاہر ہے کہ محض ایک صدی قبل تک ایران، عثمانی سلطنت، برِ صغیر، افغانستان، اور ماوراءالنہر و ترکستان میں ہر طفل کی رسمی تدریس کا آغاز ہی سعدی شیرازی کے 'پندنامہ' اور 'گلستان' سے ہوتا تھا، اور 'گلستان' ہی اس خطے کی سب سے زیادہ مطالعہ کیے جانے والی ادبی نثری کتاب تھی۔
ایزدِ یکتا کی درگاہ میں طلبِ نیائش ہے کہ ان بزرگوار کی روح دائماً شاد رہے اور ان کی لحد پر یوں ہی الی الابد انوار کا نزول ہوتا رہے!
جملہ عاشقانِ حضرتِ سعدی کی خدمت میں شیراز میں واقع استادِ سخن اور شیخِ اجلّ (یعنی جلیل ترین شیخ) سعدی شیرازی کی آرامگاہ کی چند تصاویر پیش ہیں۔
ماخذِ تصاویر: خبرگذاریِ مہر
عکاس: امین برنجکار
وه که گر من بازبینم روی یارِ خویش را
تا قیامت شکر گویم کردگارِ خویش را
(سعدی شیرازی)
آہ! اگر میں اپنے یار کا چہرہ دوبارہ دیکھ پاؤں تو تا قیامت اپنے پروردگار کا شکر ادا کرتا رہوں۔
ختم شد!
زبیر مرزا

آخری تدوین: