طارق شاہ
محفلین
غزل
محمد ابراہیم ذوقؔ
اُس نے مارا رُخِ روشن کی دِکھا تاب مجھے
چاہیے بہرِ کفن چادرِ مہتاب مجھے
کچھ نہیں چاہیے تجہیز کا اسباب مجھے
عِشق نے کُشتہ کِیا صُورتِ سِیماب مجھے
کل جہاں سے کہ اُٹھا لائے تھے احباب مجھے
لے چلا آج وہیں پِھر دِلِ بے تاب مجھے
چمنِ دہر میں جُوں سبزۂ شمشِیر ہُوں مَیں
آب کی جائے دِیا کرتے ہیں زہراب مجھے
میں وہ مجنوُں ہُوں ،کہ مجنُوں بھی ہمیشہ خط میں
قبلہ و کعبہ لِکھا کرتا ہے القاب مجھے
جو مِرے واقفِ جوہر ہیں وہ رکھتے ہیں عَزِیز
تِیرہ بختی میں بھی جُوں تیغِ سیہ تاب مجھے
کُنجِ تنہائی میں دیتا ہُوں دِلاسے کیا کیا
دِلِ بیتاب کو مَیں، اور دِلِ بے تاب مجھے
میں نہ تڑپا جو دَمِ ذبح، تو یہ باعث تھا
کہ رہا مدِّ نظر عِشق کا آداب مجھے
ورنہ وہ شوخ کہ جو گُل سے بھی نازک ہو سوا
لیوے اِس طرح سے زانو کے تلے داب مجھے
ہو گیا جلوۂ انجُم مِری آنکھوں میں نمک
کیونکہ آوے شَبِ ہجراں میں کہو خواب مجھے
.
شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ
محمد ابراہیم ذوقؔ
اُس نے مارا رُخِ روشن کی دِکھا تاب مجھے
چاہیے بہرِ کفن چادرِ مہتاب مجھے
کچھ نہیں چاہیے تجہیز کا اسباب مجھے
عِشق نے کُشتہ کِیا صُورتِ سِیماب مجھے
کل جہاں سے کہ اُٹھا لائے تھے احباب مجھے
لے چلا آج وہیں پِھر دِلِ بے تاب مجھے
چمنِ دہر میں جُوں سبزۂ شمشِیر ہُوں مَیں
آب کی جائے دِیا کرتے ہیں زہراب مجھے
میں وہ مجنوُں ہُوں ،کہ مجنُوں بھی ہمیشہ خط میں
قبلہ و کعبہ لِکھا کرتا ہے القاب مجھے
جو مِرے واقفِ جوہر ہیں وہ رکھتے ہیں عَزِیز
تِیرہ بختی میں بھی جُوں تیغِ سیہ تاب مجھے
کُنجِ تنہائی میں دیتا ہُوں دِلاسے کیا کیا
دِلِ بیتاب کو مَیں، اور دِلِ بے تاب مجھے
میں نہ تڑپا جو دَمِ ذبح، تو یہ باعث تھا
کہ رہا مدِّ نظر عِشق کا آداب مجھے
ورنہ وہ شوخ کہ جو گُل سے بھی نازک ہو سوا
لیوے اِس طرح سے زانو کے تلے داب مجھے
ہو گیا جلوۂ انجُم مِری آنکھوں میں نمک
کیونکہ آوے شَبِ ہجراں میں کہو خواب مجھے
.
شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ
آخری تدوین: