۔۔۔ موصوفہ کے ساتھ بیشک ظلم ہے مگر اگر اتنی پڑھی لکھی اور عہدیدار خاتون اس فعل پر اجتجاج نہیں کریں گی تو ہماری ان سادہ لوح بہنوں بیٹیوں کا کیا ہو گا ۔۔۔ مختاراں مائی کو ساری دنیا کے چکر لگوانے والی یہ عورتیں اپنے حق میں بولنے پر کیوں شرمندہ ہوتیں ہیں ۔۔۔ خیر اس بات کو یہیں دفن کیجیئے کردار سب کے سامنے ہے حالات کا سبھی کو پتا ہے ،
وسلام
ہاہاں ں ں ں ۔۔۔bull's-eye طالوت بھائی۔۔۔۔ یہ ہوئی نا بات۔۔۔دل خوش کردیا آپ نے۔۔۔اب آپ نے جس بات پر احتجاج کیا ہے اس پر آپ جتنا چاہیں اور جیسے چاہیں شیری رحمان کو برا بلا کہیں میں صفِ اوّل میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہی میری التجاء ہےکہ ہم پاکستانیوں کو اصل مسائل پربحث کرنی چاہیے نہ کہ کسی فرد کی ذاتیات پر فضول بحث میں پڑکہ اِدھر اُدھرکی بے پرکی اڑائیں اور اصل مسلہ پر بات ہی نہ ہو۔
اگرشیری رحمان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو ان کواسکے خلاف سخت ترین اقدام اٹھانا چاہیے تھا۔ نہیں اٹھایا بے شک بہت بڑا جرم کیا ہے اور اخلاقی بزدلی دکھائی ہے۔ لیکن پھر بھی مجھے ان پر رحم آرہا ہے کیونکہ ہمارے سماج اور معاشرے میں ایسی باتوں کے خلاف آواز اٹھانےکیلیئے بہت بڑی ہمت چاہیے جس کے لیے بہت بڑے جگرے کی ضرورت ہے۔ جو ان بیچارے لوٹوں میں کہاں سے آئے گی۔
صد افسوس، شاید یہ بھی ہمارے سماج اور تعلیمی نظام کا ہی قصور ہے کیونکہ ہمارا سماج بےباک اور منہ پٹھ لوگوں کو برداشت ہی نہیں کرسکتا اور ہمارے تعلیمی ادارے (جن میں گھر بھی شامل ہیں) قوم کو بے باک خوداعتماد اور اخلاقی جرئت کے مالک لیڈردینے میں ناکام ہوگئے۔