ایک گلف پوری آیت کو سنبھال بھی لے تو جب اس کا سائز بڑا کیا جائے گا تو کیا وہ اگلی لائن میں یا اگلے صفحے پر آیت کا کچھ یا باقی حصہ منتقل کر سکتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ نہیں کر سکتا۔
صابر بھائی نے جس مسئلے کی اوپر نشاندہی کی ہے وہ بہت جینوئین مسئلہ ہے۔ اگر کسی کے ذہن میں اسکا کوئی حل آتا ہے تو یہاں شیئر کیجئے۔
میں یہ جانتی ہوں کہ نستعلیق فونٹ بنانے میں بے تحاشہ مسائل تھے۔ مگر جب انسان کسی چیز کی ٹھان لیتا ہے تو پھر وہ ان مشکلات پر جلد یا بدیر قابو پا ہی لیتا ہے اور کوئی نہ کوئی راہ ڈھونڈ کر مسائل حل کر ہی لیتا ہے۔
۔ کیا ایسا لگیچر بنایا جا سکتا ہے جو کہ کئی سطروں پر مشتمل ہو؟
اس صورت میں [یعنی کئی سطروں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے] ہر آیت کی اونچائی مختلف بنے گی۔ کیا وولٹ ورک میں اسکے قوانین درج کیے جا سکتے ہیں کہ ہر لگیچر کی کتنی اونچائی ہو سکتی ہے تاکہ وہ اوپر والی یا نیچے والی لائنوں میں نہ گھس جائے؟