شیف اسپیشل رمضان تراکیب

Saraah

محفلین
اسلام اعلیکم ڈیئر ممبرز
یہاں میں وقتا فوقتا رمضان المبارک کے حوالے سے تراکیب شئیر کروں گی

نوٹ-تصاویر انٹرنیٹ سے لیں ہیں
تراکیب-شیف اسپیشل میگزین(والیم 1-ایشو 5-اگست2009) سے لیں ہیں جو جہانگیر پبلشرز لاہور نا پبلش کیا ہے

پہلی ترکیب شیف گلزار کی ہے جو پاکستانی کوکنگ چینل ''مصالہ ٹی وی '' پہ آتے ہیں اور کوکنگ کے ساتھ ساتھ اپنی ایکٹنگ اور ڈانس کے باعث بھی مشہور ہیں
-------------------------------------------------------------------------
1
ترکیب بہت عام سی ہے لیکن شیف نے بنائی ہے تو خاص ہوگئی ہے



پالک کے پکوڑے

پالک-آدھی گٹھی
بیسن-1 کپ
پیاز-2 درمیانہ سائز-کٹی ہوئی
ہری مرچ-2 -باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا-آدھا کپ
سفید زیرہ-آدھا چائے چمچ
ہلدی-چوتھائی چاے چمچ
لال مرچ کٹی ہوئی-آدھا چاے چمچ
بیکنگ پوڈر-آدھا چاے چمچ
تیل
نمک

بیسن چھان لیں
پالک باریک کاٹ لیں دھو کر اور بیسن میں شامل کر دیں
تیل کہ علاوہ سب کچھ ڈال دیں اور مکس کر کے 15 منٹ رکھ دیں
-تیل گرم کریں اور ڈیپ فرائی کر لیں

besanpakora02.jpg
 

Saraah

محفلین
گولڈن سویاں

ترکیب-شیف گلزار
--------------------
سویاں-آدھا کلو
دودھ-2 کپ
کھویا-آدھا کلو
چینی-آدھا کپ
بادام پستہ الائچی-حسپ پسند
انڈے-2 عدد
زعفران-ا چٹکی دودھ میں بھگویا ہوا
مکھن- ا کھانے کا چمچ

ترکیب
---------------
ایک پین میں مکھن گرم کریں
الگ برتن میں دودھ کھویا چینی الائچی اور زعفران ڈال کرہلکا ابال لیں
ایک بیکنگ ڈش میں انڈے پھینٹ لیں اور بھنی ہوئی سویاں اور دودھ والا آمیزہ اس میں ڈال کر چمچ سے خوب اچھی طرح مکس کریں
بادام پستہ بھی شامل کر دیں
پہلے سے گرم اوون میں 250 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 سے 25 منٹ کے لیے رکھ دیں
اوپر سے جب گولڈن ہوجائیں تو نکال کر چھوٹے ٹکرے کاٹ لیں

ٹھنڈی کر کے پیش کریں

semiyahalwa3.jpg
 

Saraah

محفلین
ہاتھ کا کٹا قیمہ

سحری اسپیشل


ترکیب-زبیدہ طارق

اجزائ
-------------------
بکرے کا قیمہ-ایک کلو
سویا سوس-2 کھانے کے چمچ
ادرک،لہسن پیسٹ-ایک کھانے کا چمچ
نمک-حسب زائقہ
لال مرچ ثابت-10 عدد
ہری مرچ-6 عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا-1 گٹھی
تیل- 3 کھگانے کے چمچ
----------------------
ترکیب

ایک کڑاہی میں قیمہ ،ادرک،لہسن پیسٹ،سویا سوس،نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں

جب قیمےکا پانی خشک ہوجاے تو تیل،لال مرچ ہری مرچ، ڈال کر بھون لیں

ہرا دھنیا ڈال کر گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں

نوٹ-
قیمے میں پانی کا استعمال کبھی نا کریں

largekeema.jpg
 

Saraah

محفلین
چکن پراٹھا رول

ترکیب- شیف شازیہ
------------------------

بون لیس چکن-آدھا کلو
پیاز-ا عدد چوپڈ
لہسن ادرک پیسٹ-1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ پوڈر-1 ٹی سپون
نمک-حسب ضرورت
گرم مسالہ-آدھا ٹی سپون
سفید زیرہ-1 ٹی سپون
سرکہ-2 کھانے کے چمچ
لیموں-ا عدد
سویا سوس- 1 کھانے کا چمچ
اجینو موتو-چائینز سالٹ-آدھا ٹی سپون
فروزن پراٹھے-4 عدد
آئل یا مکھن-4 کھانے کے چمچ
کھیرا- اعدد باریک
---------------------
ترکیب
---------------------
چکن کے چھوٹے چھوٹے پیس کر لیں۔اور نمک ،1 چمچ سرکہ ،لیموں کا رس اور سویا سوس لگا کر فریج میں رکھ دیں رات کو

سحری کے وقت ایک پین میں آئل یا مکھن میں لہسن ادرکک پیسٹ کو ہلکا فرائی کریں

اس میں چکن اجینو موتو کالی مرچ گرم مسالہ اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح پکا لیں

پیاز اور کھیرے کو بقایا سرکے میں ڈال کر الگ رکھ دیں

پراٹھے کو تل لیں توے پر

اب پراٹھے میں چکن ،سرکے والا پیاز اور کھیرا رکھ کر رول کریں

اور سحری میں گرم گرم سرو کریں


chickenkathiroll.jpg
 

کاشفی

محفلین
عمدہ محترمہ پون صاحبہ۔۔بہت خوب۔۔

سوئیاں‌شوئیاں بنانا بھی سیکھا چکی ہیں آپ۔۔۔اب مزید اور ۔۔کچھ میٹھا میٹھا۔۔۔
 

Saraah

محفلین
ہمممم دیکھتے ہیں اور کیا ہے میٹھے میں فی الحال آپ چاٹ بنائیں اور کھائیں :battingeyelashes:


دہی اور شیرے والی فروٹ چاٹ
ترکیب-کوکب خواجہ
چینی-1 پاو
کیلے-6
سیب-ڈیڑھ پاو
انگور-1 پاو
انار-ا کپ
چنے-1کپ
آلو-1 پاو
لیموں-4
نمک-حسب ذائقہ
لال مرچ-حسب زائقہ
کالی مرچ پوڈر-2 چاے کے چمچ
مٹر کے دانے-آدھا کپ
دہی-آدھا کلو

طریقہ

مٹر،آلو اور چنے الگ الگ ابال لیں

تمام پھل دھو کر چھیل لیں اور کاٹ لیں،آلو بھی کاٹ لیں

برتن میں آدھ لٹر پانی اور چینی ڈال کر پکائیں

شیرہ تیار ہونے کے قریب ہو تو نمک مرچ کالی مرچ دہی اور لیموں رس ڈال کر پکنے دیں جب گاڑھا ہوجاے تو اتار لیں

اب اس میں تمام پھل اور مٹر اور آلو ڈال دیں اور مکس کردیں


fruitchat.jpg
 

Saraah

محفلین
ٹھنڈی مینگو لسی
-------------
شیف-شازیہ
------------
اجزائ
-----
دہی-1 پاو

آم-1 عدد

چینی-حسب پسند

کریم-2 چمچ
----------
ترکیب
----------------

سب کچھ بلینڈر میںڈال کر لسی بنا لیں اور سھری میں اس سے لطف اندوز ہوں






mango_lassi.gif
 

Saraah

محفلین
چکن سبزی مکس پکوڑے

یہ ترکیب میں نےایک انسٹیٹیوٹ سے کوکنگ کورس کے دوران سیکھی ہے ،اکثر بناتی ہوں


بیسن -آدھ کلو

میٹھا سوڈا -آدھا چائے کا چمچ یا بیکنگ پوڈر ا چائے کا چمچ

انڈہ - 1 عدد

پانی حسب ضرورت

اچھی طرح ان کو مکس کر لیں


پیاز -2 عدد باریک کٹے ہوئے
ہرا دھنیا-ہری مرچ-حسب پسند
آلو- 1 عدد کچا باریک کاٹ لیں

پالک- آدھی گٹھی

نمک والا ابلاہوا چکن -1 کپ ریشہ کر لیں

کالی مرچ- آدھا چائے کا چمچ

اجوائن- آدھا چائے کا چمچ

ثابت دھنیا -ا چمچ کھانے کا

زیرہ-ا چمچ کھانے کا


گرم مسالہ پسا ہوا-اچائے کا چمچ


سرخ مرچ- ا چمچ کھانے کا

لہسن ادرک پیسٹ -اچائے کا چمچ

نمک -حسب پسند

تمام اشیا مکس کر کے 2 گھنٹے پڑا رہنے دیں پھر پکوڑے تل لیں
 

Saraah

محفلین
بینگن اور کھوپرے کے پکوڑے
شیف-کوکب خواجہ

کتاب-کوکب کک بک 3
-------------------------------------------------

تازہ بینگن درماینہ سائز-3 سے 4

میدہ ایک کپ

بیکنگ پوڈر-ا ٹی سپون
پانی-3/2 کپ

کوکونٹ کریم-آدھا کپ
انڈے 2 عدد پھینٹے ہوئے
کھوپرا 4/3 کپ
آئل

---------
ترکیب
---------

بینگن کو لمبائی کے رخ کاٹ کر پھانکیں بنا لیں اور نمک چھڑک کر رکھ لیں،آدھے گھنٹے بعد ان کو دھو کر خشک کر لیں اور کارن فلور میں رول کر کے رکھ لیں

ایک پیالے میں میدہ بیکنگ پوڈر چھان کر ڈالیں اور انڈے کوکو نٹ کریم اور پانی بھی ملا دیں اور پھینٹ کر ملائم مرکب تیار کر لایں

اب اس میں حسب زائقہ نمک اور کالی مرچ ملا دیں ساتھ ہی کھوپرا بھی

اب آئل گرم کریں اور بینگن کی پھانکوں کو اس مرکب میں ڈبو ڈبو کر تل لیں

املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں

eggplantfrittersincocon.jpg
 

Saraah

محفلین
پنیر اور چکن کے کباب



شیف-کوکب خواجہ
-------------

اجزا
-------------
آلو -8 اونس

چکن -4 اونس
چیڈر چیز-4 اونس
کالی مرچ و نمک حسب زائقہ

انڈے-2 عدد بمع 2 چمچ دودھ

دھنیا باریک کٹا ہوا-تھوڑا سا

بریڈ کرمبز

-------
ترکیب
---------

آلو ابال کر میش کرلیں اچھے سے

چکن بوائل کر کے باریک شریڈ کر لین

ایک انڈے کے علاوہ سب کچھ اچھی طرح مکس کر کے 10 حصوں میں تقسیمکر لیں

اور تصویر میں دیے گےئ شکل کے مطابق رول بنا لین

انڈہ ،دودھ مکس کر کے اس میں ڈبو کر کرمبز میں رول کریں

اور ڈیپ فرائی کر لین

inner_food_starters.jpg
 
Top