شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم، وزیراعظم
نومبر ۱۰, ۲۰۱۸
لاہور: وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر سونے والے کسی کا ووٹ بینک نہیں ہوتے یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے کوئی کام نہیں کرتا۔

عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ایک فلاحی ریاست کا قیام چاہتے تھے، شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہر روز ہم اپنے ملک کو یاد دلائیں کہ اس نے فلاحی ریاست بننا ہے۔ عمران خان نے بتایا کہ لاہور میں پانچ شیلٹر ہومز بنائیں جائیں جن میں ریلوے اسٹیشن، داتا دربار، شاہدرہ، اچھرہ اور چبرجی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ لاہور میں پانچ مختلف مقامات شیلٹر ہومز بنائے جائیں گے جن کی دیکھ بھال کے لیے بورڈ قائم ہوگا اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ احساس اور رحم کے بغیر دنیا کا کوئی معاشرہ مہذب نہیں ہوتا، ہمارے اندر وسائل کی نہیں احساس کی کمی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ سڑکوں پرہیں اورکسی کوکوئی فکرنہیں،احسان اور رحم کےبغیرمعاشرہ نہیں بن سکتا، شیلٹرہوم میں 3 وقت کا کھانا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہ پاکستان دنیا میں ایک مثالی فلاحی ریاست بنے گی۔ شیلٹر ہومز کا تصور مسلمانوں کا دیا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2 سےڈھائی ماہ قرضوں کا پہاڑ اتارنےمیں لگ گیا چین اور سعودی عرب نے ہماری مشکل میں کمی کی اور اب ملک ادائیگیوں کے بحران سےنکل چکا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بہت جلد ایک پیکج کا اعلان کیا جائے گا جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
 
Top