صائب تبریزی کی سِتائش میں ایک بند

حسان خان

لائبریرین
ایرانی آذربائجانی شاعر حُسین‌قُلی کاتبی 'جۏشغون' اپنے تُرکی منظومے 'عزیز شهریارا سلام' (عزیز شہریار کو سلام) کے ایک بند میں صائب تبریزی کی سِتائش کرتے ہوئے کہتے ہیں:
شئعرین دۆنیاسېندا هامې‌دان اوجا
فخر ائدیری بۆتۆن ایران آدېنا
«صائیبِ تبریزی» پارلاق بیر سیما
مضمون یاراتماق‌دا یۏخوموش تایې
بدیعه‌لری‌نین بیلینمه‌ز سایې

(حُسین‌قُلی کاتبی 'جۏشغون')
وہ شاعری کی دُنیا میں سب سے بلند ہے
کُل ایران اُس کے نام پر فخر کرتا ہے
«صائبِ تبریزی» ایک درخشاں شخصیت ہے
مضمون خَلق کرنے میں اُس کا کوئی ہمتا نہ تھا
اُس کی تازہ و نادر تخلیقات کی تعداد بے شُمار ہے

Şe'rin dünyasında hamıdan uca
Faxr ediri bütün İran adına
<Saibi-Təbrizi> parlaq bir sima
Məzmun yaratmaqda yoxumuş tayı
Bədiələrinin bilinməz sayı


× مندرجۂ بالا بند گیارہ ہِجوں کے ہِجائی وزن میں ہے۔
 
Top