صاحبزادہ میکش : شرابِ ناب کو دو آتشہ بنا کے پلا

سید زبیر

محفلین
شرابِ ناب کو دو آتشہ بنا کے پلا
پلانے والے نظر سے نظر ملا کے پلا
کہیں نگاہ کی مستی بھی حل نہ ہوجائے
کہ جام مے کی طرف سے نظر ہٹا کے پلا
جھلک رہا تھا تبسم بھی ساغر مے میں
پھر ایک بار اسی طرح مسکرا کے پلا
پلا ہر ایک کو، ہر ایک پر نوازش کر
مگر یہ شرط ہے پہلے مجھے پلا کے پلا
شرابِ نغمہ بھی بہتی رہے فضاوں میں
کلامِ حافظ و خیام گنگنا کے پلا
کچھ امتیاز رہے میکدے میں میکش کا
لبوں سے اپنے ہراک جام کو لگا کے پلا


صاحبزادہ میکش
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ۔۔۔ عزیز میاں نے "ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں" میں اس کے کچھ اشعار پڑھے ہیں۔۔ شاعر کا نام معلوم نہ تھا۔۔ بہت عمدہ سر۔۔
اس حسن انتخاب پر بہت سی داد قبول فرمائیے۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
ساقی تیرا میکدہ سدا آباد رہے ۔۔۔۔
بہت خوب انتخاب
عزیز میاں مرحوم اکثر ان کا کلام پڑھتے تھے ۔ اور تکرار سے سماں باندھ دیتے تھے ۔
 

عمران اسلم

محفلین
شرابِ نغمہ بھی بہتی رہے فضاوں میں
کلامِ حافظ و خیام گنگنا کے پلا

کیا مطالبہ ہے۔ زبردست اور لاجواب۔

بہت شکریہ جنابِ من۔ :)
 

باباجی

محفلین
بہت خوب کلام
بہت شکریہ سید صاحب شیئر کرنے کا اور ٹیگ کرنے کا

کہیں نگاہ کی مستی بھی حل نہ ہوجائے
کہ جام مے کی طرف سے نظر ہٹا کے پلا
 
Top