یہ تصاویر رباعیاتِ صادقین کے نقاش ایڈیشن کی ہیں. اس میں 162 صفحات ہیں، سائز 8 انچ ضرب 9 انچ ہے. اس میں تمام تر کتابت بھی صادقین نے خود کی ہے.
اوپر کی آخری تصویر کے انداز میں ہر حصہ کا ٹائٹل صفحہ ہے. اور تقریباً تمام صفحات اس اگلی تصویر کی طرح ہیں.
ٰٰ
ایک ٹی وی پروگرام میں صادقین نے کتاب کے ٹائٹل صفحہ کی طرح کی خطاطی کی تھی جو چاروں طرف سے ایک جیسی تھی. لیکن صادقین نے اسے ایک ہی طرف کھڑے ہو کر کاغذ گھمائے بغیر بنایا تھا. کہتے ہیں کہ ایسا کام کرنے کے لئے انسان میں انتہائی غیر معمولی
Visuo spatial Intelligence (استبصاری مکانی ذہانت؟؟) ہونی چاہئیے.