صحبتِ گل تر وتازہ مجھے رکھتی ہے سدا صبح ہوتی ہے تو میں لان میں آ جاتا ہوں اعتبار ساجد
جاسمن لائبریرین جون 13، 2024 #1 صحبتِ گل تر وتازہ مجھے رکھتی ہے سدا صبح ہوتی ہے تو میں لان میں آ جاتا ہوں اعتبار ساجد
جاسمن لائبریرین اگست 2، 2024 #2 دن کو رات کہیں سو برحق صبح کو شام کہیں سو خوب آپ کی بات کا کہنا ہی کیا آپ ہوئے فرزانے لوگ اعتبار ساجد
دن کو رات کہیں سو برحق صبح کو شام کہیں سو خوب آپ کی بات کا کہنا ہی کیا آپ ہوئے فرزانے لوگ اعتبار ساجد
جاسمن لائبریرین اگست 5، 2024 #3 کیا جانے مہکتی ہوئی صبحوں میں کوئی دل شاموں میں کسی درد کی رعنائی تو اب ہے اعتبار ساجد
فرخ منظور لائبریرین اگست 5، 2024 #4 کبھی تو صبح ترے کنجِ لب سے ہو آغاز کبھی تو شب سرِِ کاکُل سے مشک بار چلے فیضؔ