صحت کی دشمن 5عادات : جنھیں مفید سمجھ لیا گیا

حاتم راجپوت

لائبریرین
495x278x8693_45307597.jpg.pagespeed.ic.MA6GC6-ahn.jpg

امریکہ کا مشہور ڈاکٹر ،دیپک چوپڑا اپنے قیمتی مشوروں سے لوگوں کو زندگی بسر کرنے کے ڈھنگ سکھاتا ہے۔اس کا قول ہے:’’آپ اپنی سوچ،رویّوں،طرز حیات اور کھانے پینے کی عادات کو مثبت رخ دے کر عمر کے 30تا 40 برس بڑھا سکتے ہیں۔‘‘ درج بالا قول سولہ آنے سچ ہے۔انسان اگر اچھی سوچ رکھے، صحت بخش غذا کھائے،متحرک رہے اور نیند پوری لے،تو تندرستی کی لازوال دولت پا سکتا ہے۔تاہم صحت پانے کے چکر میں روزمرہ معمولات انجام دیتے بہت سے لوگ ایسے عمل بھی اپنا لیتے ہیں جو فائدہ کم،نقصان زیادہ پہنچاتے ہیں۔ذیل میں انہی اعمال کا تذکرہ پیش ہے اور انھیں درست طریقے سے اپنانے کا سلیقہ بھی! دانت برش کرنا بچوں بڑوں میں یہ نظریہ مقبول ہو چکا کہ ہر کھانے کے بعد دانت برش کرنے چاہئیں تاکہ وہ جراثیم سے پاک رہ سکیں۔مسئلہ یہ ہے،بہت سی غذائیں ہمارے دانتوں پہ تیزابی اثرات مرتب کرتی ہیں۔چناں چہ تیزاب کی موجودگی سے دانتوں کی حفاظت کرنے والا قدرتی مادے،اینمل کمزور پڑ جاتاہے۔ لہذا جب ہم کھانے کے فوراً بعد دانت برش کریں،تو کمزور ہوئے اینمل کا کچھ حصہ اتر سکتا ہے۔اور جب اینمل نہ رہے ،تو ہمارے دانت بھربھرے ہو کر بوسیدگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔اس خرابی سے بچنے کا طریق کار یہ ہے کہ کھانے کے بعد صرف کُلی کیجیے تاکہ دانتوں میں پھنسے غذائی ریشے باہر نکل جائیں۔جبکہ صرف رات اور صبح کو نرمی سے دانت صاف کریں۔ مزید براں جدید تحقیق سے انکشاف ہوا ہے ، دانت صاف کرنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ برش کو دانتوں پہ گھمایا جائے۔یوں دانتوں اور مسوڑھوں سے چمٹے جراثیم دور ہو جاتے ہیں۔جبکہ دائیں بائیں یا اوپر نیچے برش کرنے سے نہ صرف جراثیم صحیح طرح صاف نہیں ہوتے، بلکہ مسوڑھوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ایک وقت کا کھانا چھوڑنا کئی مرد وزن ناشتہ یا دوپہر کا کھانا یہ سوچ کر نہیں کھاتے کہ وہ اگلے وقت کھا لیں گے۔ایسے لوگ مصروف یا پھر کم کھا کر وزن کم کرنے کے چکر میں ہوتے ہیں۔ مگراس چلن میں خرابی یہ ہے کہ غذا نہ ملے،تو نہ صرف ہماری بھوک بڑھتی ہے،بلکہ ہمارا جسم بے چینی کا بھی اظہار کرتا ہے۔اسی لیے انسان عموماً بعد ازاں ایک آدھ چپاتی زیادہ کھا جاتا اور یوں موٹاپے کو دعوت دیتا ہے۔ صحیح طریق یہ ہے کہ اعتدال کے ساتھ ناشتہ کیجیے اور دوپہر کا کھانا کھائیے۔یوں رات کو آپ دسترخوان پہ بیٹھے،تو ہرگز یہ تمنّا نہیں کریں گے کہ پلیٹ سالن سے بھر لیں۔ بوتل والا پانی پینا ہمارے ہاں بوتل والا(Bottled)پانی پینے کا رواج جڑ پکڑ چکا۔وجہ یہی کہ نلکے کے پانی کو جراثیم آلودہ اور گندا سمجھا جاتا ہے۔مگر بوتل والے پانی کا نقصان یہ ہے کہ اس میں فلورائڈ موجود نہیں ہوتا۔یہ قدرتی نمک ہمارے دانتوں کو شکست و ریخت سے بچاتا ہے۔اسی باعث ماہرین طب اب مشورہ دیتے ہیں کہ واٹر فلٹر سے نکلا پانی نوش کیجیے۔فلٹر پانی کو تمام جراثیم اور آلودگی سے پاک کر دیتا ہے،مگر اس میں موجود فلورائڈ ضائع نہیں کرتا ۔ ایروبک ورزش کرنا بہت سے لوگ ایروبک(Aerobics) ورزشوں مثلاً پیدل چلنے،سائیکل چلانے ،تیرنے یا دوڑنے کے ذریعے خود کو فٹ رکھنے کی سعی کرتے ہیں۔مگر اس نظام ِورزش کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا جسم جب ایروبک ورزشوں کا عادی ہو جائے،تو کم چکنائی جلانے لگتا ہے۔سو تب وہ سود مند نہیں رہتیں۔ اس خرابی سے بچنے کا گُر یہ ہے کہ ہفتے میں ایک دن صرف اناایروبک(Anaerobic)ورزشیں کیجیے۔ان میں وزن اٹھانے والی سبھی ایکسرسائزیں شامل ہیں۔یوں انسانی بدن ایروبک ورزش کا عادی نہیں بن پاتا اور وہ صحت پہ خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے ۔ ملٹی وٹامن گولیوں کا استعمال آج خصوصاً تعلیم یافتہ خواتین و حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ فارمی غذائوں میں غذائیت (وٹامن و معدنیات)نہیں ہوتی۔سو وہ ملٹی وٹامن گولی تقریباً روزانہ کھا کر مطلوبہ غذائیت پانے کی سعی کرتے ہیں۔ مگر جدید تحقیق انکشاف کر چکی کہ فارمی اور دیسی غذائوں میں ذائقے کا فرق تو ہوتا ہے،غذائیت کے معاملے میں وہ تقریباً یکساں ہوتی ہیں۔اسی لیے وٹامن والی گولیوں کا خصوصاً روزانہ استعمال نقصان دہ بھی بن سکتا ہے۔وجہ یہ کہ جب انسانی بدن میں بعض وٹامن یا معدنیات کثیر تعداد میں جمع ہو جائیں،تو وہ خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پہ وٹامن اے کی زیادتی شکم میں نشوونما پاتے بچے کو معذور بنا سکتی ہے۔وٹامن سی کی سطح بڑھ جائے،تو وہ معدے کا نظام تہ وبالا کر ڈالتا ہے۔وٹامن بی کی زیادتی سے ہمارے اعصاب پہ بُرا اثر پڑتا ہے۔ درج بالا خرابیوں کے باعث ہی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ مطلوبہ غذائیت ملٹی وٹامن گولیاں نہیں صحت بخش خوراک کھا کر حاصل کیجیے۔حتی کہ جسم میں کسی وٹامن یا معدن کی کمی ہو جائے،تو ایسی غذائیں کھائیے جن میں وہ بکثرت ملتا ہو۔مثلاً آپ میں کیلشیم کی کمی ہے،تو پالک کھائیے یا دودھ پیجئیے۔گولیاں کھانی ہی ہیں،تو صرف ڈاکٹر کے مشورے سے کھائیے۔ ٭…٭…٭

روزنامہ دنیا۔
 
دانت برش کرنا ایک وقت کا کھانا چھوڑنا - بوتل والا پانی پینا - ایروبک ورزش کرنا - ملٹی وٹامن گولیوں کا استعمال
I think only use of Multivitamin is negative, other habits are ok
 
x boy

محفلین
امریکہ ہی دشمن ہے
مک دونالڈ
کنٹاکی چکن
ڈونٹس
پیزا ہٹ
ہائی لینڈر
ٹاکسس چکن
ہارڈیس
اور دیگر سینکڑوں فاسٹ فوڈ کے کارخانے انہوں نے ہی بنائے ہیں لوگوں کو بیمار کریں اور دوائیاں بیچیں،
جینٹیکیلی موڈافائی فوڈ ، گندم، مکئی، سفید سرسو، مونگ پھلی، سیب، اور دیگر یہ سب یہی سے شروع ہوئے
پھلوں پر ویکس کوٹنگ امریکہ سے ہی شروع ہوا

جرثوموں کو طاقتور بناکر کے بیماریاں پیدا کرنا اسی کا کام ہے
ایک ویکسین کسی کا علاج ہوتا ہے تو اسی کے اندر ایک وائرس ایسا بھی ہوتا ہے جو آگے چل کر اپنا کام شروع کردیتا ہے اور اسکو ختم کرنے کی ویکسین پہلے سے ہی تیار کی ہوتی ہے میں انکے پروگرام ڈاکٹرز کبھی کبھی دیکھتا ہوں تو اس میں ہوسٹ ڈاکٹر خود کہتا ہے کہ ہسپتالوں میں بہت دھوکہ بازی ہے پیسے کمانے
کے لئے لوگوں کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں

واہ جی واہ جی
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
دانت برش کرنا ایک وقت کا کھانا چھوڑنا - بوتل والا پانی پینا - ایروبک ورزش کرنا - ملٹی وٹامن گولیوں کا استعمال
I think only use of Multivitamin is negative, other habits are ok
شاید آپ نے پوسٹ غور سے نہیں پڑھی، پوسٹ میں ہر کھانے کے بعد برش کرنے کا نقصان بتلایا گیا ہے، صبح اٹھ کر برش کرنے یا رات کو سونے سے پہلے برش کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اسی طرح سے بوتل والا پانی بالکل ہی چھوڑنے کا نہیں کہا گیا بلکہ فلٹر والے پانی کے فائدے کی طرف اشارہ ہے، باقی ملٹی وٹامن کا زیادہ استعمال تو جدید میڈیکل سائنس خود روک رہی ہے لہذا آپ سے متفق۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کے علاوہ رات سونے سے قبل ڈینٹل فلاس بھی کر لینا چاہئے۔ میری ایک دوست جو اورل ہائی جین کی سپیشلسٹ ہیں، انہوں نے یہ بتایا ہے :)
 
ساقی۔

محفلین
اس کے علاوہ رات سونے سے قبل ڈینٹل فلاس بھی کر لینا چاہئے۔ میری ایک دوست جو اورل ہائی جین کی سپیشلسٹ ہیں، انہوں نے یہ بتایا ہے :)

اپائنمنٹ لیجیے میرے لیے اپنی دوست سے۔ فیس کے لیے بارگیننگ کر لیجیے گا ۔ اور فیس 28 قسطوں میں ادا کروں گا ۔ امید ہے برا نہیں منائے گی۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
اپائنمنٹ لیجیے میرے لیے اپنی دوست سے۔ فیس کے لیے بارگیننگ کر لیجیے گا ۔ اور فیس 28 قسطوں میں ادا کروں گا ۔ امید ہے برا نہیں منائے گی۔:)
دوستوں میں بارگینگ نہیں ہوتی۔ یہ تو امداد باہمی ہوتا ہے۔ پچھلی بار جب میں دانتوں کی دیکھ بھال کے لئے گیا تھا تو اس نے مجھے پرائیوٹ پیشنٹ کے طور پر لیا اور کوئی فیس نہیں چارج کی۔ اگر میں لائن میں لگتا تو نہ صرف پیسے بھی لگتے اور انتظار کے نام پر ایک سال سے بھی زیادہ لگ جاتا :)
آپ آ جائیے، ہفتے کے اندر اندر اپائنٹمنٹ مل جائے گی :)
 
شاید آپ نے پوسٹ غور سے نہیں پڑھی، پوسٹ میں ہر کھانے کے بعد برش کرنے کا نقصان بتلایا گیا ہے، صبح اٹھ کر برش کرنے یا رات کو سونے سے پہلے برش کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اسی طرح سے بوتل والا پانی بالکل ہی چھوڑنے کا نہیں کہا گیا بلکہ فلٹر والے پانی کے فائدے کی طرف اشارہ ہے، باقی ملٹی وٹامن کا زیادہ استعمال تو جدید میڈیکل سائنس خود روک رہی ہے لہذا آپ سے متفق۔
I was meant other four habit are not neagtive itself, only writer give some advices to correct these habits.
 
زیک

مسافر
دیپک چوپڑا کے نام سے آرٹیکل شروع ہوا تو میں سمجھا کہ بیکار ہی باتیں ہوں گی مگر یہ تو کافی کام کا نکلا۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
وہ کیسے؟ کیا یہ بالکل ہی فالتو ڈاکٹر ہے؟
یہاں دیکھئے۔ ۔ وکیپیڈیا کے مطابق
Chopra is a controversial figure. According to a 2008 article in Time magazine, he is "a magnet for criticism", primarily from those involved in science and medicine.[7] Critics have taken issue with his "nonsensical" references to quantum theory,[8][9] criticized his descriptions of AIDS and cancer,[10][11] and said the claims he makes for ineffective alternative medicine may bring "false hope" to people who are sick.[7]
 
شکریہ :)
 
Top