نبیل
تکنیکی معاون
آج اتفاقاً ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کی اردو سائٹ نظر آئی۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس سائٹ پر بھی علوی نستعلیق فونٹ استعمال ہو رہا ہے۔ اس کا ربط ذیل میں ہے:
صدائے ترکی اردو
ذیل میں صدائے ترکی کی سائٹ کا تعارف اسی کی سائٹ سے یہاں پیش کیا جا رہا ہے:
صدائے ترکی
تاریخ ترکی میں ریڈیو کے ذریعے پہلی غیر ملکی نشریات 8 جنوری 1937 میں انقرہ ریڈیو سےنشر کی گئیں۔مسئلہ حتائے پر جاری کی گئی ان نشریات میں وزیراعظم عصمت انونو کی موضوع سے متعلقہ تقریر کو عربی میں ترجمہ کر کے نشر کیا گیا۔ان نشریات کے شام، اسکندرون سانجائ اور اس کے گرد و پیش پر اثر انداز ہونے پر استنبول ریڈیو سے ""عربی خبریں نشر کی جانے لگیں۔ مسئلہ حتائے کے حل ہونے کے بعد ان بلا ترتیب نشریات کو بھی ختم کر دیا گیا ۔
ترکی ریڈیو سے منظم طریقے سے غیر ملکی نشریات کا آغاز 28 اکتوبر 1938 میں 20 کلو واٹ ریسیور سے چار زبانوں یعنی ترکی، انگلش،فرانسیسی اور جرمن میں ہوا۔دوسری عالمی جنگ کے دوران ""شارٹ ویو انقرہ ریڈیو "" نے غیر جانبدارانہ نشریات کے ذریعے دنیا بھر کی ریڈیو سروسز کے مقابلے میں عوامی توجہ حاصل کی۔
1943۔1949 کے سالوں میں امریکہ، مغربی یورپ،مشرق بعید اور آسٹریلیا کے لئے نشریات کا آغاز کرنے کا امکان نظر آنے لگا۔
1949۔1958 کے سال غیر ملکی نشریات میں اہمیت کے حامل ہیں۔اس دور میں ترکی نے NATO کی رکنیت اختیار کی، جنگ کوریا میں شامل ہوا اور مغربی دنیا کے ساتھ تعلقات میں وسعت پیدا ہوئی۔
2 اپنے قیام سے لے کر شارٹ ویو انقرہ ریڈیو کے نام سے اپنی نشریات کا آغاز کرنے والی غیر ملکی نشریات نے جنوری 1963 کے بعد صدائے ترکی کے نام سے اپنی نشریات کا آغاز کیا ۔صدائے ترکی نے یکم مئی 1964 میں ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے قیام کے ساتھ، TRT کے دائرہ کار میں ایک نئی آرگنائزیشن کے تحت نشریات کا آغاز کیا۔
صدائے ترکی
آج تک ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی غیر ملکی ریڈیو نشریات اسی صدائے ترکی کی طرف سے نشر کی جاتی ہیں۔
وزارت شعبہ نشریات کے زیر کنٹرول صدائے ترکی (VOT) روزانہ ترکی، جرمن، عربی، البانی،آذری، بوشناک ، بلغاری ،چینی ، داری، فارسی، فرانسیسی، گرجی، ہرواتی، انگریزی،سپینش، اٹالین، کازاک ، کرگز، مجاری،میکدونی، ازبکی، پشتو ، رومانی ،روسی،سربی، تاتاری، ترکمانی ، اردو اور یونانی سمیت 29 زبانوں میں نشریات پیش کر رہا ہے ۔
صدائے کی نشریات شارٹ ویو ٹرانسمیٹر کے ذریعے سیٹلائٹ اور انٹر نیٹ پر تمام دنیا تک پہنچ رہی ہیں۔ صدائے ترکی لوکل FM چینلوں کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرتے ہوئے اپنے سامعین سے زیادہ قریب ہونے اور اپنی نشریات میں علاقائی رنگ کو بڑھانے کے لئے مصروف عمل ہے۔غیر جانبداری ، قابل بھروسہ اور تیز خبر رسانی کو اصول بنانے والا صدائے ترکی ، ہر طبقہ فکر اور ہر عمر کے سامعین کی دلچسپی کے حامل رنگا رنگ اور دلچسپ پروگراموں کے ساتھ اپنی نشریات کو وسعت دے رہا ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ قابل بھروسہ ذریعہ خبر کے طور پر اپنا مقام بنا رہا ہے ۔
خبر وں اور خبروں پر مبنی پروگراموں سمیت فن و ثقافت اور موسیقی کے پروگراموں کی حامل نشریات میں ترکی اور ترک عوام کے ہر پہلو سے دنیا کو متعارف کروایا جا رہا ہے ۔ ترکی کے علاقائی تعاون کو مد نظر رکھنے والی یہ ریڈیو سروس اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی نشریات میں امن اور ثقافتی تعاون کو بنیادی اہمیت دیتی ہے۔