صدر، وزيراعظم، وزرائے اعلي اور وزيرتوہين عدالت سے مستثني? ہونگے،

ساجد

محفلین
صدر، وزيراعظم، وزرائے اعلي? اور وزيرتوہين عدالت سے مستثني? ہونگے، وفاقي کابينہ نے نئے بل کي منظوري ديدي
اسلام آباد (طاہر خليل) صدر، وزيراعظم، گورنرز اور وزرائے اعلي? کو توہين عدالت سے استثني? کا نيا قانون اور دہري شہريت آئيني بل کي منظوري کے لئے پارليمنٹ کے دونوں ايوانوں کے ہنگامي اجلاس طلب کرلئے گئے? قومي اسمبلي کا اجلاس کل سے جبکہ سينيٹ کا پير سے شروع ہوگا?
صدر آصف علي زرداري نے وزيراعظم کي ايڈوائس پر اسمبلي اور سينيٹ اجلاس طلبي کے حکم نامے پر دستخط کرديئے ہيں? قومي اسمبلي اجلاس جمعہ کو گيارہ بجے اور سينيٹ اجلاس پير کي شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا? ذرائع نے بتايا کہ حکومت نے اتحاديوں کے تعاون سے دہري شہريت کا آئيني بل پارليمنٹ سے منظور کرانے کيلئے ارکان سے رابطے شروع کرديئے ہيں، آئيني بل کي منظوري کيلئے حکومت کو دو تہائي اکثريت کے لئے 228 ارکان درکار ہوں گے? قومي اسمبلي ميں نئے وزيراعظم کے انتخاب کے وقت حکومت اور اتحاديوں کے 211 ووٹ ملے تھے? جے يو آئي کے 10، مسلم ليگ (ق) کے 3 غيرحاضر ڈاکٹر دونيا عزيز، شہزادہ محي الدين اور پي پي پي کے ناصر شاہ اور محسن گيلاني سميت 4ديگر ارکان کو ساتھ ملا کر دو تہائي اکثريت حاصل کي جاسکتي ہے? حکومت کو 17 ارکان کي ضرورت ہے جس کے لئے جے يو آئي کا ساتھ دينا ضروري ہوگا? ذرائع نے کہا کہ دہري شہريت کو جائز قرار دينے کا آئيني بل اور توہين عدالت کا نيا قانون منظوري کے لئے پارليمنٹ ميں پيش کرديئے جائيں گے? حکومت رمضان المبارک سے قبل نئي قانون سازي کا ارادہ رکھتي ہے? ذرائع نے يہ بھي کہا کہ دونوں بلوں کو اتفاق رائے سے منظورکرانے کيلئے وفاقي وزير سيد خورشيد شاہ، سينيٹر مياں رضا رباني اپوزيشن سے رابطے کريں گے?
#…اسلام آباد ( نمائندہ جنگ، اے پي پي ،مانيٹرنگ سيل) وفاقي کابينہ نے توہين عدالت بل 2012ء کي منظوري ديدي جس کے تحت صدر ،وزير اعظم، وزرائے اعلي?، وفاقي و صوبائي وزراء اور وزرائے مملکت توہين عدالت قانون سے مستثني? ہونگے? کابينہ نے دہري شہريت والوں کو اليکشن کيلئے اہل قرار دينے کے بل کي منظوري اور دفاعي کميٹي کي جانب سے نيٹو سپلائي کھولنے کے فيصلے کي توثيق بھي کردي? يہ منظوري وزيراعظم راجہ پرويز اشرف کي زيرصدارت ہونے والے اجلاس ميں دي گئي? توہين عدالت کے نئے مسودے کے مطابق ان تمام افراد کو آرٹيکل 248ون کے تحت استثني? حاصل ہو گا? عدالتي فيصلوں پر مناسب الفاظ ميں تنقيد پر توہين عدالت نہيں لاگو ہو گي? کسي جج کے خلاف انضباطي کارروائي کے لئے ثبوتوں کے ساتھ دعوؤں پر توہين عدالت نہيں ہو گي? وفاقي حکومت کو نئے قانون کے تحت کوئي بھي رولز بنانے کا اختيار ہو گا? زير سماعت کيسز پر فيصلہ ہونے کے بعد مناسب بيان بازي پر بھي توہين عدالت نہيں ہو گي، منظور ملتے ہي توہين عدالت قانون 2003-04ء ختم تصور ہو گا?وزيراعظم نے کابينہ کو دفاعي کميٹي کے اجلاس ميں ہونے والے فيصلے پر اعتماد ميں ليا اور بتاياکہ کميٹي نے نيٹو کي زميني سپلائي دوبارہ کھولنے کي منظوري دي ہے? وزيراعظم نے کہاکہ سلالہ حملہ کے بعد پاکستان نے جو اصولي موقف اختيار کيا اسکے نتيجے ميں امريکا نے معافي مانگي ہے? انہوں نے کہا کہ پاک امريکا تعلقا ت اسٹريٹجک نوعيت کے ہيں امريکا کو تعلقات وسيع کرنے کيلئے پاکستان کي خودمختاري کااحترام کرناہوگا? نيٹو سپلائي کي بحالي کا فيصلہ پارليمنٹ کے ديئے ہوئے مينڈيٹ اور رہنمااصولوں کے مطابق کيا ہے? وزيراعظم نے کہاکہ افغانستان اورخطے ميں امن واستحکام کے مقصد کے حصول کيلئے ہمارے نيٹو ايساف نے 50 ملکوں سے تعاون پر مبني تعلقات ہيں? جس سے ٹرانزمشن کے عمل کو سہولت ملے گي اور افغانستان کو اداروں کي تعمير ميں مدد ملے گي تاکہ وہ چيلنجز سے عہدہ برآہوسکے? کابينہ کے اجلاس کے بعد وفاقي وزيراطلاعات قمرزمان کائرہ نے ميڈيا کو بريفنگ ديتے ہوئے بتاياکہ سيکرٹري پاني و بجلي نے کابينہ کو بجلي کے بحران پر بريفنگ دي اور بتاياکہ پچھلے دس دنوں کے دوران ہائيڈرل، تھرمل اور آئي بي پيز سے بجلي کي کل پيداوار اوسطاً 12500 ميگاواٹ رہي ہے? بجلي کا شارٹ فال 5000ميگاواٹ ہے? انہوں نے بتاياکہ گيس اور تيل کي سپلائي بڑھانے سے بجلي کي يوميہ پيداوار بڑھ کر 13500 ميگاواٹ ہوجائيگي? کابينہ کو بتاياگيا ہے کہ انرجي کميٹي باقاعدگي سے توانائي کي صورتحال کاجائزہ لے رہي ہے? انہوں نے بتاياکہ پن بجلي سے 6300 ميگاواٹ بجلي حاصل ہوسکتي ہے ليکن پہاڑوں پر گليشئر نہ پگھلنے کي وجہ سے صرف 4300 ميگاواٹ بجلي حاصل ہورہي ہے? انہوں نے بتايا کہ وزيراعظم نے ہدايت کي کہ کابينہ کي توانائي کميٹي کا اجلاس جمعرات کو بلاياجائے اور تيل، گيس اور فنڈز کي فراہمي سے متعلق حتمي فيصلے کئے جائيں تاکہ بجلي کي سپلائي ميں اضافہ کياجاسکے? قمرزمان کائرہ نے بتاياکہ کابينہ نے دوہري شہريت کي پابندي کے خاتمے کے آئيني بل کي منظوري دي? وزارت اوورسيزپاکستانيز نے آئين کي آرٹيکل 63 (1)(سي) مي ترميم کيلئے ڈرافٹ بل کابينہ ميں پيش کيا جسکي منظوري سے اوورسيزپاکستانيوں کو پارليمنٹ کا اليکشن لڑنے کا حق مل جائيگا? کابينہ نے توہين عدالت بل 2012ء کي بھي منظوري دي اس بل کے تحت توہين عدالت کے تحت سزا کے خلاف اپيل کا حق مل جائيگا? توہين عدالت کي کارروائي سے متعلق بعض ديگر کئي تراميم تجويز کي گئي ہيں? کابينہ نے وزارت تجارت سے متعلق کابينہ کے فيصلوں پرعملدرآمد کاجائزہ ليا? کابينہ کو بتايا کہ 61 فيصلے کئے گئے جن ميں سے 44 پر عملدرآمد کياجاچکا ہے?17 پرعملدرآمد جاري ہے? شرح 72 فيصد ہے? کابينہ نے بي او آئي پاکستان اور پي آر آئي اردن کے درميان تعاون کيلئے ايم او يو کي منظوري دي جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درميان سرمايہ کاري اورتجارت کے شعبوں ميں تعاون کو بڑھانا ہے ? صحافيوں کے سوالوں کا جواب ديتے ہوئے وزيراطلاعات ونشريات نے کہاکہ امريکہ کامعافي مانگنا کي کي فتح يا شکست نہيں ہے? ہمارا يہ اصولي موقف تھا کہ دہشت گردي کيخلاف جنگ ميں سب سے زيادہ قرباني پاکستان نے دي ہے? ہمارے ہزاروں جوان شہيد ہوچکے ہيں اس قرباني کے باوجود سلالہ چيک پوسٹ پرحملہ پاکستان سے زيادتي تھي امريکہ نے اس زيادتي کااعتراف کيا اور معافي مانگي ہے? امريکي حکومت نے اپني پوزيشن سے ہٹ کر حکومت پاکستان اور پارليمنٹ کے مطالبہ پر معافي مانگي ہے? ڈرون حملوں سے متعلق سوال کے جواب ميں انہوں نے کہاکہ امريکہ سے بامقصد مذاکرات جاري رہيں گے? ہم نے اس خطے اور دنيا کو دہشت گردي سے درپيش خطرات سے بچانے کيلئے شراکت داري سے کام کرنا ہے? انہوں نے وضاحت کي کہ اس سے قبل امريکہ نے بھي معافي نہيں مانگي? نہ ايسي بات کي ہے امريکہ سے بات چيت چھ سات ماہ سے چل رہي ہے? پہلي مرتبہ امريکہ نے معافي مانگي ہے لہ?ذا يہ تاثرغلط ہے کہ معافي 3ماہ پہلے قبول کرليتے? انہوں نے کہاکہ حکومت نے معاملہ پارليمنٹ ميں پيش کيا? ہم پارليمنٹ کو بائي پاس نہيں کرسکتے تھے?حکومت نے پارليمنٹ کي قراردادوں پر عملدرآمد کيا ہے? قومي قيادت نے فيصلہ کيا ہے کہ قومي مفاد کے منافي کوئي کام نہيں کريں گے? اصولوں کو پيسوں سے نہيں تول سکتے?چند ملين ڈالر لينے کا کوئي فائدہ نہيں تھا? دوہري شہريت کي پابندي کے خاتمہ کے بل سے متعلق قمرزمان کائرہ نے وضاحت کي کہ 16 ممالک سے پاکستان کا معاہدہ ہے? وہاں مقيم پاکستانيوں کو اليکشن لڑنے کي اجازت ہے اس وقت سرکاري افسروں ? ججز اور فوجي افسروں کو دہري شہريت کي اجازت ہے ? حالانکہ انکے پاس سرکاري راز ہوتے ہيں اگر ممبران پارليمنٹ کے پاس دہري شہريت ہو تو ان کي پاکستان سے وفاداري کيسے مشکوک ہوسکتي ہے?انہوں نے وضاحت کي کہ توہين عدالت بل کا مقصد عدليہ کو حکومت کے ماتحت کرناہرگز نہيں ہے? ہمارا موقف ہے کہ تمام ادارے اپني اپني حدودميں رہ کر کام کريں ? اس سے جمہوريت اورملک مضبوط ہوگا ? ہم اداروں کي مضبوطي چاہتے ہيں توہين عدالت کا قانون نيا نہيں ہے?1976ء ميں بھي بناتھا? 2003ء ميں بھي بنا اب بعض وکلاء کي رائے ہے کہ ملک ميں توہين عدالت کا قانون بھي موجود نہيں ہے? 2003ء کے توہين عدالت بل کو 17ويں ترميم ميں تحفظ دياگيا تھا حکومت جوبل لارہي ہے اس کا مقصد ابہام دورکرنا ہے?سزا کيخلاف اپيل کا حق دينا ہے اور يہ کہ اگر اپيلٹ اتھارٹي اپيل سماعت کيلئے منظور کر لے تو سزا کافيصلہ معطل تصور کياجائيگا? انہوں نے کہاکہ آئين کي آرٹيکل 248(1) ميں وزيراعظم اوروزراء کو اپنے اقدامات کيلئے تحفظ حاصل ہے? اب واضح کياجائيگا ان کا حکم توہين عدالت کے زمرے ميں نہيں آئے گا? جب ان سے سوال کيا گيا کہ دفاع پاکستان کونسل، تحريک انصاف اور مسلم ليگ (ن) نے نيٹو سپلائي کي بحالي کي مخالفت کا اعلان کيا ہے?تو وزيراطلاعات نے کہاکہ يہ پارٹياں پوائنٹ اسکورنگ کررہي ہيں ہم ملکي مفاد ميں فيصلے کررہے ہيں ايک صوبائي حکومت نے تو مرکز کيخلاف علم بغاوت بلند کررکھا ہے? دفاع پاکستان کونسل کے مہربانوں کابھي ہميں پتہ ہے ہم نے سياسي قيمت اداکرنے کا شعوري فيصلہ کيا ہے کيونکہ يہ ملک کے مفادميں ہے ،اہم حقائق عوام کے سامنے رکھاگيا ہے? ہم نے افغانستان ميں موجود غيرملکي افواج کو واپسي کا راستہ دينے کيلئے نيٹو سپلائي کھولي ہے? ہم افغانستان ميں امن اوراستحکام چاہتے ہيں? انہوں نے کہاکہ امريکا سے نئي شرائط پر جو ايم اويو ہوگا وہ قوم کے سامنے رکھاجائے گا? ہميں امريکہ اور نيٹو کا شکرگزار بھي ہوناچاہئے کہ انہوں نے ہميں تجارتي مراعات دي ہيں? انہوں نے کہاکہ ہم تھرمل پيداوار بڑھانے کيلئے 20 ہزار ميٹرک ٹن سے بڑھاکر فرنس آئل کي سپلائي 28 ہزار ميٹرک ٹن کررہے ہيں اس کيلئے روزانہ دو ارب روپے کي ضرورت ہے?انہوں نے کہاکہ وزيراعلي? پنجاب کا يہ کہنا غلط ہے کہ پنجاب سے زيادتي ہورہي ہے? 66 فيصد بجلي پنجاب استعمال کررہا ہے اسي تناسب سے وہاں لوڈشيڈنگ بھي زيادہ ہے ? ميں خود پنجابي ہوں ليکن جاگ پنجابي جاگ اور وہ صوبائيت کے نعروں کو ہوا نہ دي جائے?
 

ساجد

محفلین
وفاقي کابينہ نے توہين عدالت بل 2012ء کي منظوري ديدي جس کے تحت صدر ،وزير اعظم، وزرائے اعلي?، وفاقي و صوبائي وزراء اور وزرائے مملکت توہين عدالت قانون سے مستثني? ہونگے
'تُم سے پہلے کے لوگ اس لئے ہلاکت میں پڑ گئے کہ جب کوئی کمزور جُرم کرتا تھا اُسے سزا دیتے اور طاقتوروں کو چھوڑ دیتے تھے' حدیث رسول علیہ صلوۃ والسلام کا مفہوم۔
عدالت کی توہین کرنا ایک جُرم ہے اور اگر یہ توہین مقتدر لوگ کریں تو اس کی سنگینی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جب یہ لوگ اس جُرم پر خود کو استثنیٰ دے لیں تو عوام کو اس کی مزاحمت کرنا چاہئیے یا پھر پیغمبرِ حق علیہ صلوۃ والسلام کی بیان کردہ حدیث کی روشنی میں تباہی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئیے۔
 
Top