صدر اوبامہ کا رمضان شريف کے آغاز پر مسلمانوں کے ليے پيغام

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

صدر اوبامہ کا رمضان شريف کے آغاز پر مسلمانوں کے ليے پيغام


رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے آغاز پرمیشل اور میں امریکہ اور دنیا بھر میں تمام مسلمانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے لئے رمضان تدبر وتفکر، روزے اور عبادت کا مہینہ ہے۔ یہ موقع رشتہ داروں اور دوست احباب کے مل بیٹھنے اور امن‘انصاف، برابری اور انسانوں کے لیئے دردمندی کے اصولوں کی تجدید کا بھی ہے جو مختلف عقائد کے لوگوں کو جوڑتے ہیں۔ یہ بندھن اُن اختلافات سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں جوعام طور پر ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر دیتے ہیں۔

یہ مہینہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آزادی‘عزت اوربہتر مواقع تمام انسانوں کے حقوق ہیں جن سے انہیں محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ ان آفاقی اقدار پر ہم ایسے موقع پر غور کر رہے ہیں جب پورے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے کثیر تعداد میں شہری ان بنیادی حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور لاکھوں پناہ گزیں اپنے گھروں سے دور رمضان منا رہے ہیں۔ امریکہ اُن لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے جو ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں جہاں تمام انسان اپنا مستقبل خودبنا سکیں اور اپنے مذہب پر آزادی اوربلا خوف و خطرعمل کر سکیں۔

امریکہ میں‘رمضان یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ لاکھوں امریکی مسلمان ہماری حکومت میں خدمات سرانجام دےکر، سائنسی دریافتوں کی رہنمائی کر کے، ملازمتوں کے مواقع پیدا کر کے اور اپنے ضرور ت مند پڑوسیوں کی مدد کر کے ہر روز ہمارے ملک کو مالامال کرتےہیں۔ مجھے گزشتہ چار سالوں سے ہر برس وائٹ ہاؤس میں دعوت افطار کی میزبانی کا شرف حاصل رہا ہے اور اس سال بھی میں کاروباری افراد، فعالیت پسندوں اور فنکاروں کی حیثیت سے ہمارے ملک میں اپنا کردار ادا کرنے والے مسلم امریکیوں کا استقبال کرنے کا منتظر ہوں ۔


میں امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے لئے اہل و عیال کی خوشیوں، امن اور مفاہمت کی برکتوں پر مبنی مہینہ کے لیئے آرزومند ہوں ۔ رمضان کریم۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://www.freeimagehosting.net/lg3lv

lg3lv
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



صدر اوباما نے گزشتہ رات وائٹ ہاؤس میں ایک افطار پارٹی کی میزبانی کی۔

امريکی صدر نے ايک پاکستانی نژاد امریکی خاتون شازی وسرام کی کاميابيوں سمیت امريکہ میں بسنے والے تمام مسلمانوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ " ہر دن امریکی مسلمان ہماری سوچ، ہمارے کام اور کاروبار کرنے کی صلاحيتوں پرمثبت انداز مرتب کرتے ہيں۔ آج ہم اس جذبے کو مل کر منا رہے ہيں"۔


mtovetwhx


http://postimg.org/image/mtovetwhx/


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top