زین
لائبریرین
صدر کی پاکستانی پاسپورٹ کی معیاد میں پانچ سال اضافہ کی ہدایت
حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ ہے‘ ان کی فلاح و بہبود کےلئے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے‘ آصف زرداری کا ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب
ابو ظہبی………صدر آصف علی زرداری نے بیرن ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے پاسپورٹ کی معیاد پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کرنے کا اعلان کردیا۔صدر آصف علی زرداری نے ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔آصف زرداری نے پاکستانیوں سے خطاب میں اعلان کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے پاسپورٹ کی معیاد پانچ سال بڑھا کر دس سال کی جائے گی۔صدر زرداری مشیر داخلہ رحمن ملک کو اس سلسلے میں فوری ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔صدر نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔صدر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ملک میں سرمایہ کاری کریں بلکہ اپنی رقم بھی جائز اور قانونی ذرائع سے پاکستان بھجوائیں۔حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔