صدر کے پورٹریٹ پر 15 لاکھ روپے کی ادائیگی کی تحقیقات کی جائے گی۔ ترجمان صدر پاکستان

Pakistan-presidentmamnoonportraits_12-30-2013_132300_l.jpg

اسلام آباد…صدر ممنون حسین کی تصاویر پر قومی خزانے سے 15 لاکھ روپے خرچ کردیے گئے ، آصف زرداری کی تصاویر کیلئے 9لاکھ روپے لیے گئے۔ ترجمان ایوان صدر کہتی ہیں کہ اتنے پیسے دینا ٹھیک نہیں، معاملے کی تفتیش کی جائیگی ۔ایوان صدر کے ہال کی دیواروں پر آویزاں کرنے کیلئے ممنون حسین کی بطور صدر پاکستان تصاویر کیلئے لاہورکے قمرپرویزنامی فوٹوگرافرکی خدمات حاصل کی گئیں۔ انہوں نے سربراہ مملکت کے عہدے کی بھرپورلاج رکھتے ہوئے دس پورٹریٹس کابل15 لاکھ روپے بھجوادیا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے کاایک بل الگ سے بھی بنا، صدرکے اہل خانہ نے بھی اسی دوران ایک البم اسی فوٹوگرافرسے تیارکرالیا۔فوٹوگرافرکاکہناہے کہ یہ کوئی عام تصویرنہیں، محنت کرناپڑتی ہے۔پورٹریٹ کا75فیصد ہاتھ سے تیارہوتاہے۔صدارتی ترجمان صبا محسن کا کہنا ہے کہ ان کے چارج سنبھالنے سے پہلے یہ تصاویرآویزاں تھیں، کس نے کتنا بل اور کیوں دیا؟ وہ نہیں جانتیں، تاہم اگرپندرہ لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے تویہ زیادہ ہے۔ان کاکہنا تھاکہ صدرکے اہل خانہ کے البم کابل انہوں نے خوددیاہے۔ ادھروفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کاموقف ہے کہ صدرکے پورٹریٹ سے ان کاکوئی تعلق نہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ اسی فوٹوگرافر نے آصف علی زرداری کے سرکاری پورٹریٹس کا بل 9 لاکھ روپے لیاتھا۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=132300
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے۔ تحقیقات ہونی چاہیے۔ لیکن کس کس بات کی تحقیق کریں گے۔

لگے ہاتھوں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جو تین سوٹ بنوائے تھے جن کی قیمت غالباً 90 لاکھ روپے تھی، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
 
Top