محسن حجازی
محفلین
جگجیت کی گائی ہوئی ایک اور خوبصورت غزل جو بہت لطف دیتی ہے:
صدمہ تو ہے مجھے بھی کہ تجھ سے جدا ہوں میں
لیکن یہ سوچتا ہوں کہ اب تیرا کیا ہوں میں
بکھرا پڑا ہے تیرے ہی گھر میں تیرا وجود
بے کار محفلوں میں تجھے ڈھونڈتا ہوں میں
کیا جانے کس ادا سے لیا تو نے میرا نام
دنیا سمجھ رہی ہے کہ سب کچھ تیرا ہوں میں
لے میرے تجربوں سے سبق اے میرے رقیب
دو چار سال عمر میں تجھ سے بڑا ہوں میں
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=o_QadHT26Ss[/youtube]
صدمہ تو ہے مجھے بھی کہ تجھ سے جدا ہوں میں
لیکن یہ سوچتا ہوں کہ اب تیرا کیا ہوں میں
بکھرا پڑا ہے تیرے ہی گھر میں تیرا وجود
بے کار محفلوں میں تجھے ڈھونڈتا ہوں میں
کیا جانے کس ادا سے لیا تو نے میرا نام
دنیا سمجھ رہی ہے کہ سب کچھ تیرا ہوں میں
لے میرے تجربوں سے سبق اے میرے رقیب
دو چار سال عمر میں تجھ سے بڑا ہوں میں