صرف ایک دھاگے سے حیرت انگیز تصاویر کاڑھنے والا فنکار

جاسم محمد

محفلین
صرف ایک دھاگے سے حیرت انگیز تصاویر کاڑھنے والا فنکار
ویب ڈیسک جمع۔ء 18 اکتوبر 2019
1846193-artmain-1571331968-724-640x480.jpg

ہانگ کانگ کے فنکار ایلفریڈ چین دھاگے سے حیرت انگیز پورٹریٹ بناتے ہیں۔ فوٹو: فائل


ہانک کانگ: صبر، محنت اور جدت کی شاہکار یہ تصویر آرٹ کا ایک انوکھا شاہکار ہے جس میں صرف ایک مسلسل دھاگے سے پوری تصویر کاڑھی جاتی ہے۔

titanic-1571332055.png


ہانگ کانگ کے ایلفریڈ چین اس فن کے ماہر ہیں وہ پہلے کینوس کے کنارے پر 300 کیلیں مناسب فاصلے پر ٹھونکتے ہیں اور اس کے بعد ایک سرے سے دھاگہ باندھ کر اس کے زگ زیگ انداز سے تصویر بناتےہیں۔ ایک تصویر بننے میں کئی ہفتے صرف ہوتے ہیں اور بسا اوقات ایک شاہکار میں 5000 میٹر طویل دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔

harry-1571332041.png
sharbat-1571332051.png


تاہم اس کے بعد جو نتیجہ سامنے آتا ہے وہ دنیا کو حیران کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے کیونکہ دھاگوں سے بنی شے انتہائی حقیقی اور خوبصورت دکھائی دیتی ہے اور اس کی ویڈیو دیکھ کر فنکار کی محنت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایلفریڈ کے مطابق 300 کیلوں کو یکساں فاصلوں سے گول دائروں میں لگایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے وہ مشہور شخصیات کی تصاویر کو ایک الگورتھم سے گزارتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھاگے کو کس طرح اور کہاں سے گزارنا ہے۔

ایلفریڈ نے بتایا کہ کئی مرتبہ دھاگہ درمیان سے ٹوٹ جاتا ہے اور ساری محنت اکارت ہوجاتی ہے۔ اس لیے انہوں نے اب اسپین سے خاص دھاگہ منگوایا ہے لیکن وہ بھی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے جس کے لیے ہاتھ کو ہلکا رکھنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد الگورتھم کے بتائے ہوئے راستے پر وہ دھاگے کا تانہ بانہ بنتے ہیں ۔ اس طرح کئی ہفتوں کی محنت سے ایک پورٹریٹ بنتا ہے جس میں 5 سے 6 ہزار میٹر دھاگہ صرف ہوتا ہے۔
 
Top