صریر خامہ خطاطی کانفرنس ؛ تصاویر

شاکرالقادری

لائبریرین
230315_335764743198190_1718827026_n.jpg
لیجیئے ترجمان میسر آگیا اور اس طرح ترکی یار کی زبان ہمارے منہ میں آگئی :) انہوں نے ہمارے کام کو خوب سراہا اور کہا کہ اگر آپ استنبول میں آئیں تو ہم آپ سے بہت کام لیں گے
 
خسرو سوباشی کے ہمرا۔ زبان یار من ترکی و م ترکی نمی دانم کا راگ الاپتے ہوئے۔ درمیان میں ہری پور ہزار کے مشہور خطاط الہی بخش مطیع۔ پشت کی جانب خطاط زاہد قمر (گوجرانوالہ)

میں اس وقت سے صرف اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ہوں کہ آپ خسرو سوباشی سے کس زبان میں بات کر رہے تھے :biggrin:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ڈاکٹر خسرو صوباشی بڑے دلچسپ انسان ہیں۔ باوجود اس کے کہ وہ نہ تو انگریزی بولتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور زبان صرف ترکی اور عربی۔۔ لیکن اس کے باوجود میں ان کے اور وہ میرے بہت زیادہ قریب رہے۔ کوئی اجنبیت محسوس نہ ہوتی تھی۔ تین دن بعد تو انہوں نے پنجابی کے چند الفاظ بھی کہیں سے سیکھ لیے تھے اور ہماری ہر بات پر ایک قہقہ لگاتے ہوئے کبھی "چنگا" (اچھا) اور کبھی "بہت چنگا" (بہت اچھا ) کہہ کر داد دیتے ۔۔ ایک مرتبہ تو انہوں نے ہماری کسی بات پر۔۔ "مندا" اور پھر "بہت مندا" کا نعرہ بھی بلند کیا۔اور ہم سے بے اختیار داد وصول کی :)
 
Top