ڈاکٹر خسرو صوباشی بڑے دلچسپ انسان ہیں۔ باوجود اس کے کہ وہ نہ تو انگریزی بولتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور زبان صرف ترکی اور عربی۔۔ لیکن اس کے باوجود میں ان کے اور وہ میرے بہت زیادہ قریب رہے۔ کوئی اجنبیت محسوس نہ ہوتی تھی۔ تین دن بعد تو انہوں نے پنجابی کے چند الفاظ بھی کہیں سے سیکھ لیے تھے اور ہماری ہر بات پر ایک قہقہ لگاتے ہوئے کبھی "چنگا" (اچھا) اور کبھی "بہت چنگا" (بہت اچھا ) کہہ کر داد دیتے ۔۔ ایک مرتبہ تو انہوں نے ہماری کسی بات پر۔۔ "مندا" اور پھر "بہت مندا" کا نعرہ بھی بلند کیا۔اور ہم سے بے اختیار داد وصول کی