حسن محمود جماعتی
محفلین
صفائے شیشۂ من، لا الہ' الا ھو
لگی ہے دل کی لگن، لا الہ' الا ھو
کھلے یہ آنکھ تو کھلتے ہی ایک نور سحر
یہ نور کی ہے اٹھن، لا الہ' الا ھو
نگاہ شیخ نگاہوں میں ہاتھ ہاتھوں میں
کھلی زباں تو سخن، لا الہ' الا ھو
چڑھا ہے "احسن تقویم" کا یہ پہناوا
ڈلا ہے اس میں بدن، لا الہ' الا ھو
کثیف روح و بدن میں پڑے تو گونج پڑے
صدائے ھو کی پھبن، لا الہ' الا ھو
کبھی لگے ہے صبا اور کبھی ہے موج نسیم
کبھی ہے کوہ مہن، لا الہ' الا ھو
کھڑا جماعت علی میں ہوا بفیض نبی
کھڑا ہوا تو حسن، لا الہ' الا ھو
کھلے یہ آنکھ تو کھلتے ہی ایک نور سحر
یہ نور کی ہے اٹھن، لا الہ' الا ھو
نگاہ شیخ نگاہوں میں ہاتھ ہاتھوں میں
کھلی زباں تو سخن، لا الہ' الا ھو
چڑھا ہے "احسن تقویم" کا یہ پہناوا
ڈلا ہے اس میں بدن، لا الہ' الا ھو
کثیف روح و بدن میں پڑے تو گونج پڑے
صدائے ھو کی پھبن، لا الہ' الا ھو
کبھی لگے ہے صبا اور کبھی ہے موج نسیم
کبھی ہے کوہ مہن، لا الہ' الا ھو
کھڑا جماعت علی میں ہوا بفیض نبی
کھڑا ہوا تو حسن، لا الہ' الا ھو
حسن محمود جماعتی
13/02/2014
07:03pm
13/02/2014
07:03pm
آخری تدوین: