نوید رزاق بٹ
محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ احباب۔ اِسی ماہ لکھے کچھ اشعار پیشِ خدمت ہیں، اِس درخواست کے ساتھ کہ جہاں کہیں کمی بیشی نظر آئے ضرور نشاندہی فرمائیں تاکہ بہتری کی کوشش کی جا سکے۔ جزاکم اللہ خیر ۔
صفحَہ صفحَہ گزر رہے ہیں دن
ہم ہیں کردار اِک فسانے کے
صفحَہ صفحَہ گزر رہے ہیں دن
ہم ہیں کردار اِک فسانے کے
بزم میں پوچھتے ہیں حالِ دل
دیکھ انداز آزمانے کے
دیکھ انداز آزمانے کے
کُھل گئی آنکھ جب مریدوں کی
کُھل گئے بھید آستانے کے
کُھل گئے بھید آستانے کے
لب پہ شکوہ، نہ اشک آنکھوں میں
سیکھ آداب دل لگانے کے
سیکھ آداب دل لگانے کے
تنکا تنکا لُٹا دیا تم نے
تم محافظ تھے آشیانے کے
- نوید رزاق بٹ
تم محافظ تھے آشیانے کے
- نوید رزاق بٹ