صفحہ اول نہیں کھل رہا

ساجد

محفلین
منتظمینِ کرام ،
پرسوں سے مجھے دخول ( لاگ اِن ) میں ایک مسئلہ درپیش ہے۔ وہ یہ کہ میں محفل کا صفحہ اول ( ہوم پیج ) نہیں کھول سکتا۔ میرے کمپیوٹر پر موجود محفل کے آئیکون پر کلک کر کے اگرچہ میں داخل تو ہو جاتا ہوں لیکن پہلے صفحہ پر نہیں ، اس پر ایک مختصر سا نوٹس نظر آتا ہے ۔ مجھے پیغامات پڑھنے کے لئیے صفحہ اول کے بائیں کونے میں واقع " اردو محفل " پر دوبارہ سے کلک کرنا پڑتا ہے۔
یہ مسئلہ اس وقت سے پیش آ رہا ہے جب سے مجھے لائبریری کی رکنیت دی گئی ہے۔
براہِ مہربانی اس پر توجہ فرمائیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، یہ بتائیں کہ مسئلہ صرف دخول میں پیش آ رہا ہے یا خروج میں بھی کوئی دقت لاحق ہو رہی ہے؟ :)
 

ساجد

محفلین
ساجد، یہ بتائیں کہ مسئلہ صرف دخول میں پیش آ رہا ہے یا خروج میں بھی کوئی دقت لاحق ہو رہی ہے؟ :)
نہیں ، نبیل ،
محفل سے میرا خروج کبھی ہوتا ہی نہیں تو مسئلہ کیسے پیش آئے گا؟ فی الحال تو دخول کی حد تک مسئلہ ہے۔ میں نے اپنا آپشن " مجھے خود بخود داخل کریں " پر سیٹ کر رکھا ہے اور کبھی بھی اس میں مسئلہ پیدا نہیں ہوا تھا لیکن پرسوں سے کچھ گڑ بڑ ہے۔ آئیکون پر کلک کرنے سے داخل تو ہو جاتا ہوں لیکن پیغامات دیکھنے کے لئیے "اردو محفل" پر کلک کرنا پڑتا ہے۔
آپ کے لطیف جواب کا لطف لے رہا ہوں۔ واللہ ، کیا شاعرانہ انداز اپنایا آپ نے تفصیل جاننے کے لئیے:)
 

زیک

مسافر
ساجد اب سب ٹھیک ہونا چاہیئے۔ اگر ابھی بھی کوئی مسئلہ ہے تو پلیز مجھے بتائیں۔
 

Dilkash

محفلین
ساجد بھائی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسروں کے مسیج اڑانے کے لئے چشم زدن میں حاضر ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کو ارڈر جو ملتے ہیں۔
ہاہاہاہا
 

Dilkash

محفلین
ماشااللہ نبیل صاحب۔
ہم اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں؟؟؟
پھر بھی شکر گزار ہیں کہ اب تک ہمیں برداشت کر رہے ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آفریدی صاحب، برداشت کرنے کی کیا بات کرتے ہیں، آپ کے لیے تو دیدہ و دل فرش راہ ہے۔ :) آپ کا تلخ و شیریں مزاج رونق کا باعث بنا رہتا ہے۔ :)
 

Dilkash

محفلین
ہاہاہاہا
چلو مان لیتے ہیں نبیل میاں
اپ بھی کیا یاد کریں گے۔
ویسے ایمانداری سے ایک بات بتاو۔

عقل نام کی کوئی چیز ہے اس میں؟؟؟؟؟

یار ویسے میں نے خوب انجوائے کیا اپکی اس ادا کو۔۔۔۔

ہا ئے
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسروں کے مسیج اڑانے کے لئے چشم زدن میں حاضر ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کو ارڈر جو ملتے ہیں۔
ہاہاہاہا
فیروز بھائی ،
آپ بڑے لوگوں کی باتوں میں دخل کیسے دے سکتا ہوں !!!
ہم سب تو ٹھہرے ۔۔۔۔۔۔ پاکستانی۔ نہ بات کرنے کی تمیز اور نہ خواتین کی عزت کا پاس۔
" فلتھی " ڈرٹی " پاکستانی۔ چمونوں سے بھرے پاکستانی۔۔۔۔اور پھر گندی نیچر کے مرد۔ جاہل کہیں کے۔۔۔۔سٹوپڈ پاکستانی۔
اردو ادب کو ، ترقیِ بد زبانی و بد کلامی کی نئی منزلوں کے حصول اور بے ہودہ الفاظ کے آزادانہ و اجتماعی گالیوں کے طور پہ استعمال پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اللہ کرے زورِ بیاں اور زیادہ۔
 

Dilkash

محفلین
ساجد بھائی ۔۔۔میں جاھل انسان اپکا شکر گزار ہوں۔کہ اپ نے میری بے عزتی پر تھوڑی بہت پریشانی کا اظہار تو کیا۔ حالانکہ میرا گلہ ایڈمن سے تھا ۔ایڈمن کو چاہیے تھا کہ اس فضولیات کو ڈیلیٹ کرتا لیکن وہ شائد اقربا پروری نبھا رہا ہے۔
 
Top