محمد سعد
محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
کچھ عرصہ پہلے لینکس پاکستان فورم پر کسی بھائی نے تجویز دی کہ انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو متن میں بھی سوال و جواب کا سلسلہ شروع کر دینا چاہیے۔ اس پر ناظمین کا جواب تھا کہ انہیں اگر کوئی ایسا فانٹ مل جائے جو اردو اور انگریزی دونوں کے لیے مناسب ہو تو ایسا کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ نفیس ویب نسخ فانٹ میں لکھا گیا انگریزی متن لینکس میں فائرفاکس پر کچھ ٹیڑھا میڑھا نظر آتا ہے جس کے باعث کمانڈ یا کوڈ وغیرہ کو سمجھنے میں بہت دشواری ہوگی۔ تب سے اب تک میں کسی ایسے مفت فانٹ کی تلاش میں سرگرداں ہوں جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں کی صورت میں لینکس پر اچھی طرح سے پیش آئے۔ لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
چنانچہ اس مسئلے کا میں نے یہ حل سوچا ہے کہ نفیس ویب نسخ اور Liberation Sans کی خوبیوں کو یکجا کر کے ایک نیا فانٹ تیار کیا جائے۔ (Liberation Sans ریڈ ہیٹ کا تیار کردہ فانٹ ہے جو لاطینی حروف لکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور کافی خوب صورت بھی ہے۔)
لیکن چونکہ میرا اس سلسلے میں کوئی تجربہ نہیں ہے، تو میں نے سوچا کہ ماہر فانٹ سازوں سے مدد لے لوں۔ کیا کوئی مدد کرنے کے لیے تیار ہے؟