ضروری گزارش

ابن جمال

محفلین
پوسٹ کرنے پر یہ پیغام آتاہے کہ پوسٹ کاشکریہ لیکن موڈریٹر اس کو دیکھیں گے اس کےبعد ہی آپ کاپیغام ظاہر ہوگا۔ظاہر ہے منتظمین نے کچھ سوچ کر ہی یہ سسٹم رکھاہوگا۔
لیکن اس طریقہ کار میں پوسٹ کرنے والوں کیلئے انتظار کی جوکوفت اوربیزارگی ہوتی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔کبھی ایسابھی ہوتاہے کہ پیغام ظاہر ہی نہیں ہوتا۔اگر کم سے کم موڈریٹر پوسٹ کرنے والے بتادے کہ فلاں وجہ سے آپ کاپیغام نہیں ظاہر کیاجائے گا تواطمینان ہوجائے گا لیکن یہ شکل بھی نہیں ہے۔خود میرے ساتھ کئی مرتبہ ایسابھی ہوا ہے کہ پوسٹ کردہ پیغام تاحال نظرنہیں آیا۔اب پتہ نہیں واقعتا پیغام قابل اعتراض تھایاشاید موڈریٹر کی غفلت کاشاخسانہ تھاکیسے معلوم ہوگا؟اس جانب بھی براہ کرم منتظمین توجہ کریں تومہربانی ہوگی۔
میرے خیال میں توسب سے بہتر تجویز یہی ہے کہ پیغام کو بلارکاوٹ پوسٹ ہونے دیں اگر کچھ قابل اعتراض بات ہوتو حذف کردین اوروہیں پروجوہات بھی بیان کردین۔
میں نے تین چاردن پہلے سزائے رجم جوظفری صاحب نےشروع کیاہے اس پر ایک پیغام پوسٹ کیاتھا۔اب تک نظرنہین آیا۔
ایک پوسٹ کئے ہوئے پیغام کو دوبارہ ٹائپ کرنا کس درجہ بیزارگی کاکام ہے اس کااندازہ شاید موڈریٹر اورناظم حضرات کونہیں ہے کیونکہ
کجادانند حال ماسبکساران ساحل را
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین


ایک پوسٹ کئے ہوئے پیغام کو دوبارہ ٹائپ کرنا کس درجہ بیزارگی کاکام ہے اس کااندازہ شاید موڈریٹر اورناظم حضرات کونہیں ہے کیونکہ
کجادانند حال ماسبکساران ساحل را

اس کا حل ہے میرے پاس آپ جو کچھ پوسٹ کرنا چاہے وہ پہلے سیو کر لیں ورڈ میں پھر پوسٹ کر دیں بہت فائدہ ہو گا

باقی شکایت آپ کی اپنی جگہ کسی حد تک درست ہے لیکن آخر میں جو موڈریٹر اور ناظمیں پر جو آپ نے بات کی ہے اس پرمیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ موڈریٹر بھی ہماری طرح عام اراکین ہی ہوتے ہیں لیکن ان کے سر کام زیادہ ہوتا ہے انھوں نے معمول کی پوسٹنگ کے علاوہ اپنے اپنے سیکشن کو بھی دیکھنا ہوتا ہے قوانین کسی وجہ سے بنائے گے ہوتے ہیں
باقی تفصیل سے جواب آپ کو مطلوبہ حضرات دیے دیں گے شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن جمال، ہم موڈریشن کے منتظر پیغامات کو دن میں کئی مرتبہ منظور کرتے ہیں۔ اس وقت موڈریشن کیو میں آپ کا ارسال کردہ کوئی پیغام موجود نہیں ہے۔ اگر آپ سے پوسٹ کرنے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تو ہو سکتا ہے کہ کسی منتظم نے اسے حذف کر دیا ہو۔
 
Top