طارق ملک کی بیٹی کومبینہ ہراساں کرنیوالاگرفتار‘تعلق پختونخواسے ہے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کی بیٹی کو مبینہ ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ ملزم کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ ملزم نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کو فون کررہا تھا ایک ہندسہ غلط ملنے پر کال سابق چیئرمین کی بیٹی کو مل گئی۔ نسوانی آواز پر اس شخص نے اسی نمبر پر کئی کالز کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے دھمکی دی نہ ہراساں کیا۔ سابق چیئرمین نے بھی تحریری طور پر بیان دیا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔چوہدری نثار نے کہا کہ میری اس سے زیادہ تضحیک نہیں ہو سکتی کہ کوئی بچی یہ کہے کہ اسے وزارت داخلہ ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی اس الزام کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جوں ہی یہ واقعہ میرے نوٹس میں آیا میں نے انکوائری کا حکم دیا اور سابق چیئرمین کی کالز کا سارا ریکارڈ نکلوایا۔ یہ نومبر کا واقعہ تھا، ملزم گرفتار ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=164872
 

شمشاد

لائبریرین
لو کر لو گل، اب یہ بھی ہو گا۔ سرکاری بیان کے طور پر صحیح ہے لیکن مانے گا کون؟
 

نایاب

لائبریرین
چوہدری صاحب کی سرکاری وضاحت ہی سارا پول کھول رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
اک مزدور کسی اجنبی عورت سے فون پر کیسی باتیں کر سکتا ہے ۔؟
اک مزدور کے پاس اس قدر نمبر ہونا محال امر ہے ۔
جس خاتون کو اک بار کسی نمبر سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑے ۔ وہ دوبارہ ایسے نمبر سے کال وصول ہی نہیں کرتی ۔۔
نمبر بدل بدل کر ہی کال اپنے مقام تک پہنچائی جاتی ہے ۔۔۔ اور اپنا مقصود حاصل کیا جاتا ہے ۔
بیٹیاں سب کی اک جیسی ہوتی ہیں اور دوسروں کی بیٹیوں کو ستانے والے کبھی سکھ نہیں پاتے ۔۔۔۔۔
اک دن حساب لازم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

حسینی

محفلین
نون لیگ کی بے غیرت حکومت سے اک ایماندار حکومت کی فرض شناسی نہ دیکھی گئی۔۔ چونکہ ان کا سارا پول کھل رہا تھا۔۔ لہذا نوبت اس کی ناموس کو تنگ کرنے تک آگیا۔
وہ شخص جو لاکھوں کی تنخواہ چھوڑ کر پاک ارض کی خدمت کے لیے وطن لوٹا تھا۔۔ اس کے ساتھ یہ سلوک؟ جس نے نادرا کو بے مثال ادارہ بنایا اس کو اذیت کرنا۔؟
چوہدری نثار کا بیان مضحکہ خیز ہے۔۔ وزارت داخلہ یقینا کھل کر خود سامنے نہیں آتی۔۔ واسطوں سے کام چلاتی ہے۔
 
Top