اقبال جہانگیر
محفلین
طالبان، لشکر جھنگوی اور بی ایل اے کے آپس میں روابط ہیں، رحمن ملک
اسلام آباد ( آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سبزی منڈی میں دھماکے کیلئے بم فروٹ کی پیٹی میں نہیں بلکہ منڈی میں پہلے سے نصب تھا ، طالبان ،لشکر جھنگوی اور بی ایل اے کے آپس میں گہرے روابط ہیں اور یہ ملکر کارروائیاں کرتی ہیں اور ایک دوسرے کی ذمہ داریاں بھی قبول کرتے ہیں ، طالبان دھماکے کرتے ہیں اور ذمہ داری قبول نہیں کرتے ، حکومت طالبان مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ، طالبان سے مذاکرات میں فوج کو اعتماد میں لینا چاہیے ۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کررہے تھے ۔ رحمن ملک نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق طالبان آنیوالی گرمیوں میں متحد ہوجائیں گے ۔ وہ فاٹا کے علاقہ مکین کو فری زون بنانا چاہتے ہیں ، طالبان کا سارا اسلحہ افغانستان سے لدا آتا ہے، طالبان مکین سے مدارس میں اسلحہ منتقل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غازی فورس کے 5 سو دہشت گرد کوہاٹ میں موجود ہیں ، اسلام آباد کو تمام دہشت گرد قوتوں سے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غازی فورس کے جنگجوؤں نے اسلام آباد کے مدارس میں تعلیم حاصل کی ہے اور وہ اسلام آباد کے محل وقوع سے واقف ہیں ۔ بہارہ کہو کا علاقہ مستقبل میں طالبان کا بڑا گڑھ بننے جارہا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=189112