طالبان شوریٰ کاہنگامی اجلاس طلب، امن معاہدہ ختم کرنیکا فیصلہ متوقع

طالبان شوریٰ کاہنگامی اجلاس طلب، امن معاہدہ ختم کرنیکا فیصلہ متوقع

پشاور/اسلام آباد ( آئی این پی ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شمالی وزیرستان میں آپریشن اور طیاروں سے بمباری سے پیدا صورتحال پر اپنی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں حکومت سے امن معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے ، شوریٰ شمالی وزیرستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، ہم اپنے عوام پر مزید زیادتی قبول نہیں کریں گے ، حکومتِ پاکستان کے ساتھ شوریٰ شمالی وزیرستان کا امن معاہدہ ختم ہوا تو جو بھی حالات ہوں گے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور فوج پر ہوگی، بدھ کو شمالی شوریٰ وزیرستان کے ترجمان احمد اللہ احمدی کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال ہے پیش نظر شوریٰ شمالی وزیرستان کا اجلاس نامعلوم مقام پر طلب کر لیاگیا ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ شوریٰ شمالی وزیرستان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ اجلاس میں حکومت کے ساتھ کیے گئے امن معاہدہ ختم کرنے کاحتمی فیصلہ ہوگا ۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر اس دفعہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ شوریٰ شمالی وزیرستان کا امن معاہدہ ختم ہوا تو جو بھی حالات ہوں گے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور فوج پر ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ شوریٰ شمالی وزیرستان میں الحمد اللہ اتفاق اور اتحاد برقرار ہے ہم ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=201251
 

ساجد

محفلین
ہُن او گلاں نئیں رہیاں ۔ طالبان جیسے ظالم اور مکار اپنے منطقی انجام سے دوچار ہو رہے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ شدت پسندی ابھی ختم نہیں ہوئی صرف اس کا رُخ بدلا جا رہا ہے ۔
 

arifkarim

معطل
ہُن او گلاں نئیں رہیاں ۔ طالبان جیسے ظالم اور مکار اپنے منطقی انجام سے دوچار ہو رہے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ شدت پسندی ابھی ختم نہیں ہوئی صرف اس کا رُخ بدلا جا رہا ہے ۔
پیداوار بھی تو پاکستانی مدرسوں کی ہی ہیں نا۔ کچھ دیر تو لگے گی۔
 
Top