طالبان نے حکومت سے مطالبات کی فہرست تیار کر لی۔

news40-580x948.jpg

http://www.saach.tv/2014/02/04/news5-301/
 
فرحت کیانی

لائبریرین
چَت بھی میری اور پَٹ بھی۔ اللہ تعالیٰ سے پاکستان کے لیے رحم کی دعا اور ان شدت پسندوں سے نجات کی دعا۔ آمین

طالبان کے اپنے اثاثے جن کی بنیاد ہی بھتہ خوری ہے ، ان کے بنانے اور سنبھالنے میں شریعت کا کتنا خیال رکھا گیا ہے؟
اور کاش کہ طالبان کے جاننے والے ذرا ان کو یہ خبر پہنچا دیں کہ سرکاری تعلیمی اداروں اور قومی نصاب میں قرآن مجید شروع کی جماعتوں سے شروع کر کے چودھویں تک پڑھایا جاتا ہے۔ انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے مدارس پر دھیان دیں کہ وہاں کیا کیا اور کس طرح پڑھایا جاتا ہے۔
ویسے اوریا مقبول جان اور انصار عباسی بھی ایسی ہی چوائس ہیں جیسی کہ عمران خان تھے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین

حیرت ہے صاحبِ دھاگہ کا نام مذاکراتی کمیٹی میں شامل نہیں :)
 
چَت بھی میری اور پَٹ بھی۔ اللہ تعالیٰ سے پاکستان کے لیے رحم کی دعا اور ان شدت پسندوں سے نجات کی دعا۔ آمین

طالبان کے اپنے اثاثے جن کی بنیاد ہی بھتہ خوری ہے ، ان کے بنانے اور سنبھالنے میں شریعت کا کتنا خیال رکھا گیا ہے؟
اور کاش کہ طالبان کے جاننے والے ذرا ان کو یہ خبر پہنچا دیں کہ سرکاری تعلیمی اداروں اور قومی نصاب میں قرآن مجید شروع کی جماعتوں سے شروع کر کے چودھویں تک پڑھایا جاتا ہے۔ انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے مدارس پر دھیان دیں کہ وہاں کیا کیا اور کس طرح پڑھایا جاتا ہے۔
ویسے اوریا مقبول جان اور انصار عباسی بھی ایسی ہی چوائس ہیں جیسی کہ عمران خان تھے۔
حامد کرزئی بھی ان طالبان کی امداد میں پیش پیش رہ چکا ہے۔
ان مطالبات کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ طالبان اپنے لئے عوامی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ویسے نوائے وقت کی آج کی خبر کے مطابق طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے کچھ مطالبات کی فہرست سے انکا کوئی تعلق نہیں۔
 
آخری تدوین:
آپ سے بہتر نہ کوئی ترجمان ہے ان کا نہ ہمدرد :) بدقسمتی ہو گی ان کی اگر آپ شامل نہیں
چلو جی! آج یہ الزام بھی لگ گیا مجھ پر۔
یہاں ایک دوست مجھ پر نواز شریف سے پیسے لیکر ان کی ترجمانی کا الزام لگا چکے ہیں۔ :)
ویسے کیا آپ نے میرے دستخط پر غور کیا ہے؟ :)
پاکستان کی نمائندگی کرنے والی کوئی کمیٹی بنے تو اس میں شمولیت میری خوش قسمتی ہوگی۔ :)
 
حسینی

محفلین
ان ً مذاکرات نے کم از کم بہت سے خوش نما چہروں سے پردہ ہٹا دیا۔۔ اور عوام کو سمجھا دیا کہ کون کون عوام کے نمائندے ہیں اور کون طالبان کے نمائندے۔
کون عوام کے حق میں لکھتا ہے۔۔ اور کون طالبان کی ترجمانی کرتا ہے۔
اب کسی کے انکار سے کوئی فائدہ نہیں۔۔۔ تحریک انصاف کو کاسٹ کئے ووٹ بالواسطہ طالبان کو پڑگئے۔۔ اور ووٹر سر پکڑ کے بیٹھے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
حامد کرزئی بھی ان طالبان کی امداد میں پیش پیش رہ چکا ہے۔
ان مطالبات کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ طالبان اپنے لئے عوامی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ویسے نوائے وقت کی آج کی خبر کے مطابق طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے کچھ مطالبات کی فہرست سے انکا کوئی تعلق نہیں۔
عوامی ہمدردی؟؟؟
ان کے ہمدرد وہی ہیں جو ہر جگہ ان کا دفاع کر رہے ہوتے ہیں. عوام ان کے ہاتهوں جس قدر ٹ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
چلو جی! آج یہ الزام بھی لگ گیا مجھ پر۔
یہاں ایک دوست مجھ پر نواز شریف سے پیسے لیکر ان کی ترجمانی کا الزام لگا چکے ہیں۔ :)
ویسے کیا آپ نے میرے دستخط پر غور کیا ہے؟ :)
پاکستان کی نمائندگی کرنے والی کوئی کمیٹی بنے تو اس میں شمولیت میری خوش قسمتی ہوگی۔ :)
آپ کے لیے تو خوش قسمتی ہو گی لیکن ہم پاکستانیوں کا کیا بنے گا جن کے مجرموں کو آپ معصوم طالبان کا نام دے کر انہیں ہر بات پر ہاں کہہ آئیں گے.
 
اگر آپ میرے سارے مراسلے پڑھیں تو آپ کو اس بات شبہ نہیں ہوگا کہ میں طالبان کے ساے ناجائز مطالبات یا کسی بھی ایک ناجائز مطالبے پر ہاں کہوں گا۔
میں سب سے پہلے بھی پاکستانی ہوں اور سب سے آخر میں بھی پاکستانی ہوں ، البتہ درمیان میں پنجابی اور لاہوری بھی ہوں۔ :)
 
مذاکرات نامنظور۔۔۔ ۔مذاکرات کرنے ہیں تو پاکستان کا آئین پھاڑ کر پھینک دیں
اگر مذاکرات کے ذریعے طالبان کو پاکستان کے آئین کے ماتحت کر لیا جائے تو؟
میرا خیال ہے اس میں کوئی حرج نہیں کہ کسی کو بغاوت اور غداری سے مذاکرات کے ذریعے روک لیا جائے۔
 
خوش فہمی ہے آپکی۔۔۔ایسا ہونے والا نہیں
 
Top