طالبان نے ن لیگی رکن اسمبلی سے ایک لاکھ کا ایزی لوڈ مانگ لیا

طالبان نے ن لیگی رکن اسمبلی سے ایک لاکھ کا ایزی لوڈ مانگ لیا
20 اگست 2014 (14:30) اسلام آباد 0


  • news-1408527031-5471.jpg
  • news-1408527031-5471.jpg
  • news-1408527031-5471.jpg
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی افضل کھوکھر سے طالبان نے ایک لاکھ روپے کا ایزی لوڈ مانگ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں رکن قومی اسمبلی افضل کھو کھر کی رہائش گاہ کے باہر تحریک طالبان کی طرف سے ایک خط ملا ہے جس میں ایک لاکھ روپے بذریعہ ایزی لوڈ بھیجنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایم این اے نے کارروائی کے لئے خط پولیس کو دے دیا ہے۔ سیکرٹریٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے افضل کھوکھر کی طرف سے درخواست مل گئی ہے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/20-Aug-2014/134676
 

محمداحمد

لائبریرین
غالباً انہوں نے ایزی پیسے کے ذریعے رقم منگوائی ہوگی۔ :)

اُنہیں چاہیے کہ اس مطالبے کے ساتھ اپنا سیل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر بھی فراہم کریں۔ :) :)

موبائل بینکنگ میں وارد ہونے والی نئی کمپنیاں اس بڑی ٹرانزیکشن میں ضرور دلچسپی لیں گی اور شاید مفت میں موبائل اکاؤنٹ بنانے کی آفر بھی کریں۔ :) :)
 
Top