طالبان کا جنگ بندی ختم کرنےکا اعلان، عسکری حکام کا سخت ردعمل

طالبان کا جنگ بندی ختم کرنےکا اعلان، عسکری حکام کا سخت ردعمل

اسلام آباد (حذیفہ رحمان) تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان پر عسکری حکام نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے اس فیصلے کے بعد عملاً مذاکراتی عمل اختتام پذیر ہو چکا ہے اور جمعرات کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں بھی عسکری قیادت نئی حکمت عملی سے انہیں آگاہ کریگی۔ طالبان کے اعلان کے بعد سینئر عسکری حکام نے روزنامہ جنگ سے گفتگو میں بتایا کہ اگر طالبان کی طرف سے اب کوئی بھی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائےگا کیونکہ عسکری قیادت نے طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد تمام فوجی کارروائیاں روکنے کا حکم دیدیاتھا۔ عسکری حکام کا کہنا تھا کہ فوج کو طالبان کی جانب سے اس غیر سنجیدہ رویہ کی توقع تھی۔ اسی لیے پہلے سے ہی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور طالبان کی کارروائیوں کے جواب میں اب بھرپور ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=190922
 
Top