صرف علی
محفلین
طالبان کا پاکستان
Saturday 4 May 2013
خرم عباس
8
۔ — تصویر بشکریہ حسن رضوی
http://urdu.dawn.com/2013/05/04/taliban-ka-pakistan-khurram-abbas-aq/
Saturday 4 May 2013
خرم عباس
۔ — تصویر بشکریہ حسن رضوی
آپ طالبان کو کچھ بھی کہیں وہ پاکستان کا قبلہ درست کرنے جا رہے ہیں جو پہلے امریکہ کی جانب تھا اب سعودی عرب کی جانب ہونے جا رہا ہے۔
الیکشن سے پہلے ہم پاکستان میں آنے والی تبدیلی کو محسوس کر سکتے ہیں روشن خیال لبرل اور بے دین جمہوری سیاسی جماعتیں انتخابات کے عمل سے دور کی جا چکی ہیں۔ فرض کر لیں اگر مسلم لیگ نون، جماعت اسلامی، فضل رحمان اور فکشنل لیگ اگلی حکومت بناتی ہیں تو یہ ایک عام پاکستان کی نہیں طالبان کی فتح ہوگی۔
ذرا سوچئے جب قائد اعظم کا پاکستان “طالبان کا پاکستان” بن جائے تو کیا کیا تبدیلیاں رونما ہو ں گی؛
1. سب سے پہلے تو پاکستان کے کرنسی نوٹ پر قائد اعظم کے بجائے حکیم اللہ محسود کی تصویریں چھاپی جانے لگیں گی۔
2. اسلامی قوانین کا نفاذہو جائے گا۔
3. خواتین پر پردہ اور مردوں پر داڑھی واجب ہو جائے گی یہ تبدیلی سب سے پہلے شریف برادران میں آئے گی اور دونوں باریش بزرگوں والا روپ دھار لیں گے.
4. وہ اربوں روپیہ جو تعلیم کے نام پر سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر خرچ کیا جاتا تھا اب دینی مدارس پر خرچ کیا جائے گا جس سے ملک بھر میں جید علماء کی پیداوار میں اضافہ ہو جائے گا۔
5. الیکٹرانک میڈیا جو ایک بے لگام گھوڑے کی شکل اختیار کر چکا ہے مہذب ہو جائے گا فحاشی اور عریانی کا خاتمہ ہو جائے گا اور صرف باپردہ خواتین اور باریش حضرات اسکرین پر نظر آئیں گے۔
6. یہ جو چینل مالکان ڈرامے کے نام پر انڈین اور ترکش ڈرامے دکھا رہے ہیں صرف سعودی عرب کے ڈرامے دکھانے پر مجبور ہو جائیں گے وہ پاکستانی ایکٹرز اور ڈائریکٹرز جو ایک ایک سیریل کے بیسیوں لاکھ معاوضہ وصول کرتے ہیں سادہ زندگی گزارنے پر مجبور ہو ں گے۔ اور صرف شادی اور نجی محفلوں میں ہی اپنے فن کا مظاہرہ کر پائیں گے۔
7. ملک بھر میں ہاسپٹلز کی جگہ مطب کھل جائیں گے جہاں ذریعہ علاج حکمت ہوگا۔ وہ اسلامی اور دیسی عربیہ علاج جو اب معدوم ہو چکا ہے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اور ملک میں اپنے حکماء دوبارہ پیدا ہونے لگیں گے جونبض پر ہاتھ رکھ کر مرض کی تشخیص کر لیا کریں گے۔
8. غیر اسلامی بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ وہ مغربی طرز کی زندگی کی وجہ سے پیدا ہوئیں تھیں۔ نامردی جڑسے ختم ہو جائے گی اور فیشن کی دنیا کے گیز دوبارہ مرد بن جائیں گے۔
9. پاکستانی قوم کی ایک ہی دن عید منانے کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہو جائے گی کیونکہ اسلامی کیلینڈر سعودی عرب کے مطابق کر دیا جائے گا۔
10. نیٹو سپلائی بند کر دی جائے گی اور امریکی ڈرون طیارے مار گرائے جائیں گے۔
11. امریکہ کو مجبور کر دیا جائے گا کہ اگر وہ دہشت گردی سے بچنا چاہتا ہے تو ایک خطیر رقم ڈالروں کی صورت میں ہر ماہ پاکستانی خزانے میں جمع کرائے تاکہ پوری قوم کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے، اس سلسلے میں انڈیا بھی آپ سے خائف ہو کر خرچ ادا کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
12. پاکستان میں خوشحالی کا راج ہوگا۔ امن و امان کی صورتحال یہ ہوگی کہ شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ میں پانی پیا کریں گے
13. جنرل حمید گل اور حافظ سعید جیسے لوگ امریکہ، یورپ اور انڈیا سے ٹیکس کی وصولی پر مقرر کیئے جائیں گے جن کی دہشت سے ان کی ٹانگیں کانپیں گی۔
14. پاکستان ICC کو مجبور کر دے گا کہ اگلا ورلڈ کپ صرف پاکستان میں ہوگا اور فائنل انشااللہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مولوی انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے بزرگ پاکستان کرکٹ کی باگ ڈور سنبھال لیں گے اور مدارس کے طلباء کے درمیان ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے۔
15. بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اور پولیس بدعنوانی کا لباس اتار کر اسلامی لباس پہن لے گی۔
16. چوروں کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے جس کے نتیجے میں آدھی قوم لولی ہو جائے گی جبکہ آدھی پولیو کے قطرے نہ پینے کی وجہ سے لنگڑی ہو جائے گی۔
17. سخت سزاؤں کے خوف سے لوگ سعودی عرب کی طرح قانون پر عمل کریں گے، غرض پوری قوم اقبال کے خوابوں کی تعبیر بن جائے گی۔
راقم الحروف بھی ڈرامے بازی اور طنزیہ جملے لکھ کر لوگوں کا دل دکھانے سے باز آجائے گا اور نسیم حجازی کی طرح پاکستان کے عظیم انقلاب کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔
خرم عباس ایک ڈرامہ نگار ہیں اور کراچی کی دنیا ان کا خاص موضوع ہےhttp://urdu.dawn.com/2013/05/04/taliban-ka-pakistan-khurram-abbas-aq/