اقبال جہانگیر
محفلین
طالبان کا گیلانی اور سلمان تاثیر کے مغوی بیٹوں کی رہائی سے انکار
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار طالبان سے مذاکرات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کریں گے ، دوسری طرف طالبان نے یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے البتہ اپنے دو افراد کی رہائی کے بدلے پروفیسر اجمل کو رہا کرنے کی پیش کش ہے ۔چودھری نثار نے حکومتی کمیٹی کو آج طلب کرلیا ۔طالبان ذرائع کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ان کے قیدیوں سے بہیمانہ سلوک کررہی ہے ، جبکہ وہ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا نہیں کریں گے ، البتہ طالبان نے تین سال پہلے اغوا کیے گئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل کو مشروط طور پررہاکرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ، لیکن اس کے لیے ان کے گرفتار دو افراد کو رہا کیاجائے ، اس پرحکومتی کمیٹی نے جواب دیا ہے کہ سندھ حکومت سے بات کرکے جواب دیں گے، تاہم حکومتی کمیٹی کے ذرائع کاکہنا ہیکہ بے گناہ افراد کی رہائی کا معاملہ تو ویسے بھی مذاکرات سے الگ ہونا چاہیے ، دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ نے آج حکومتی کمیٹی کو طلب کرلیا ہے ، حکومتی کمیٹی طالبان سے گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات پر ، وزیر داخلہ کو بریفنگ دے گی ۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=142597