اقبال جہانگیر
محفلین
طالبان کراچی میں دہشت گردی کرسکتے ہیں، محکمہ داخلہ
کراچی(رپورٹ:…خورشید عباسی)محکمہ داخلہ سندھ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کراچی میں دہشت گرد سرگرمیاں شروع کر سکتی ہے جن میں جیلوں اور سرکاری عمارات پر حملے شامل ہیں محکمہ داخلہ سندھ نے بدھ کو لیٹر نمبرNo.So (LE-11/HD/9-1 اور انفارمیشن رپورٹ نمبر533 میں ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ پولیس، آئی جی جیل خانہ جات اور کمشنر کراچی کو شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے 6اہم شہروں کراچی، کوئٹہ، چمن ، راولپنڈی، بہاولپور اور ڈی جی خان میں دہشت گرد کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ ان علاقوں میں جہاں طالبان قید ہیں ان جیلوں کے نقشے بھی تیار کرلیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمانڈر مجاہد عالم زیب کو دیگر13مجاہدین کے ہمراہ 26ستمبر تک کھاریاں کنٹونمنٹ میں نصب شدہ آرمی تنصیبات پرحملے کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس مقصد کے حصول کےلیے طالبان کے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مجاہدین کے 20یونٹ بنائے گئے ہیں جن میں سے 07یونٹ پاکستان آرمی سے لڑیں گے اس سلسلے میں رینجرز اور پولیس کو مؤثر حفاظتی اقدامات کرنے اور سخت نگرانی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=236601